نو مولود بچوں کے نام

F@rzana

محفلین
ہمارے ہاں تو آجکل یہ نام مقبول ہیں۔

بہت شکریہ زیک،

آپ کے بتائے ہوئے ناموں میں سے چند ایسے ہیں جو مسلمان بھی رکھتے ہیں جن میں سے ایک میرے دیور کی بیٹی کا نام ہے انگلش ہجے ولا 'حنا' اور دوسرا مجھے جو بہت پسند آیا وہ ہے 'سوفیہ'۔
 
F@rzana

محفلین

بہت شکریہ شمشاد بھائی آپ کی تلاش اور مدد کا، یہاں کئی نام اچھے ہیں لیکن فیصلہ مشکل ہو رہا ہے، جیسا کہ میں نے لکھا تھا اسلامی ناموں کی سائٹ تو بیشمار ہیں لیکن چھوٹا سا بامعنی نام ابھی تک پسند نہیں آیا اس وقت جو زیر غور ہیں ان میں سے ہوسکتا ہے کہ 'لائیلہ' رکھ لیا جائے!
 
F@rzana

محفلین
یہاں پر میں نے آجکل جو نیو بورن بچیوں کے نام سنے ہیں ان میں ۔۔ عیشل ، عیشال ، عائش ، فجر ، اُشنا ، اِلسہ ، افراح شامل ہیں ۔۔
اور بھی ملتے ہیں تو پھر میں شیئر کرتی ہوں ۔۔:)

بہت بہت شکریہ سارہ

پلیز مزید نام لڑکے اور لڑکوں کے پوسٹ کرتی رہیں، یعنی جو بھی آجکل تازی کھیپ کے ہیں (ہی ہی ہی )۔

:)
 
F@rzana

محفلین
میں سمجھا کہ فرزانہ کی کسی نظم کا عنوان ہے۔ اور شاید دلاور فگار کی نظم یاد آ گئی۔
اے مرے نورِ نظر، لختِ جگر۔ پیدا نہ ہو۔۔۔
کہ مبادا نیناں نو مولود بچوں کو یہی پیغام دینا چاہ رہی ہیں!!

ہی ہی ہی ہی ۔۔۔۔ بابا جانی آپ کے انوکھے جواب کا لطف آگیا ناور اب دلاور فگار کی نظم بھی تازہ کرنی پڑے گی شوخ بابا جانی ;)
 
ماوراء

محفلین
میں نے تیلے بھیا کو ایک طویل لسٹ ناموں کے مطلب سمیت بھیجی تھی، وہ شاید میں نے سیو ہی نہیں کی۔ :(
 
damsel

معطل
عیشل، عیشان، اذلان۔علیان۔عریش اس ٹائپ کے نام آج کل سب ب ب ب ب ب ب رکھ رہے ہیں

ہانیہ اچھا نام لگتا پے مجھے اس کے علاوہ
منل minel
مفلحہ mufliha(میری بھانجی کا نام ہے یعنی فلاح پانے والی)
انعمتَ unamta
امامہ umaimah
حزیمہ huzaymah
فی الحال اتنے ہی یاد آرہے ہیں:confused:
 
F@rzana

محفلین
میں نے تیلے بھیا کو ایک طویل لسٹ ناموں کے مطلب سمیت بھیجی تھی، وہ شاید میں نے سیو ہی نہیں کی۔ :(

ماورا، اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت ;)

اب دوبارہ سے دانے ڈالیں، جب چڑیاں واپس آجائیں تو نئے سرے سے 'سیو' کر کے یہاں لکھ دیں:cool:
 
F@rzana

محفلین
پیدائش کے بعد نام پوچھ رہے ہیں؟؟؟؟ :confused::eek::rolleyes:

ارے آپ کس طرح کے پاکستانی ہیں آپ کو ‌خبر نہیں کہ ہمارے لوگ ہمیشہ اسی رفتار سے کام کرتے ہیں، مجھے تو شاذ و نادر کوئی ایسا جوڑا ملا ہے جس نے پہلے سے نام طے کر رکھا ہو !

ویسے زیادہ تر لوگ دونوں صنفوں کے نام پسند کر لیتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ پیدائش کے بعد بے بی کی پرسنالٹی کے حساب سے منتخب کریں گے (اور یہ انگریزوں کا بھی وطیرہ ہے)۔
 
شمشاد

لائبریرین

ایک صنف کے تو میں لکھ دیتا ہوں، (بشرطیکہ پٹھان ہوں)، اس میں یہ بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ نومولود کی پیدائش کہاں اور کن حالات میں ہوئی ہے :

شیر خان - اگر جنگل میں پیدا ہوے
شربت خان - گرمیوں میں پیدا ہوے
بارود خان - جنگ کے دوران۔۔۔۔۔
سمندر خان ۔ سمندر کے ارد گرد۔۔۔۔۔
عجب خان ۔ عجیب و غریب حالات میں۔۔۔۔۔
مستی خان ۔ وقت سے پہلے ۔۔۔۔
گُل خان ۔ کسی باغ میں یا باغ کے قریب ۔۔۔۔
غضب خان - غصے کی حالت میں ۔۔۔۔
ہیبت خان - دہشت کی حالت میں ۔۔۔
نادیہ خان - (جیو ٹی وی) - فنون لطیفہ کے مزے لیتے ہوئے ۔۔۔
بہادر خان - خود کُش حملے کے بعد۔۔۔۔
شاہد خان آفریدی - ہنر تو ہے لیکن دماغ نہیں کی حالت میں ۔۔۔
عبد القدیر خان - فخر پاکستان کی حالت میں
برداشت خان - پرویز مشرف کی حکومت میں ۔۔۔۔
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم
پاکستانیوں میں یہ عام ہے کہ ایک جیسے نام رکھے جاتے ہیں جو پکارنے میں ایک سے لگتے ہیں کیا آپ کے ان رشتے داروں کے کوئی اور اولاد ہے

ویسے لڑکیوں کہ نام کچھ یہ بھی ہو سکتے ہیں
ایمان
توحید
 
سارہ خان

محفلین
ایک صنف کے تو میں لکھ دیتا ہوں، (بشرطیکہ پٹھان ہوں)، اس میں یہ بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ نومولود کی پیدائش کہاں اور کن حالات میں ہوئی ہے :

شیر خان - اگر جنگل میں پیدا ہوے
شربت خان - گرمیوں میں پیدا ہوے
بارود خان - جنگ کے دوران۔۔۔۔۔
سمندر خان ۔ سمندر کے ارد گرد۔۔۔۔۔
عجب خان ۔ عجیب و غریب حالات میں۔۔۔۔۔
مستی خان ۔ وقت سے پہلے ۔۔۔۔
گُل خان ۔ کسی باغ میں یا باغ کے قریب ۔۔۔۔
غضب خان - غصے کی حالت میں ۔۔۔۔
ہیبت خان - دہشت کی حالت میں ۔۔۔
نادیہ خان - (جیو ٹی وی) - فنون لطیفہ کے مزے لیتے ہوئے ۔۔۔
بہادر خان - خود کُش حملے کے بعد۔۔۔۔
شاہد خان آفریدی - ہنر تو ہے لیکن دماغ نہیں کی حالت میں ۔۔۔
عبد القدیر خان - فخر پاکستان کی حالت میں
برداشت خان - پرویز مشرف کی حکومت میں ۔۔۔۔

ہاہاہا یہ اتنے سارے خانوں کو کہاں سے پکڑ لائے شمشاد بھائی ۔۔:grin:
 
زیک

مسافر
ارے آپ کس طرح کے پاکستانی ہیں آپ کو ‌خبر نہیں کہ ہمارے لوگ ہمیشہ اسی رفتار سے کام کرتے ہیں، مجھے تو شاذ و نادر کوئی ایسا جوڑا ملا ہے جس نے پہلے سے نام طے کر رکھا ہو !

ویسے زیادہ تر لوگ دونوں صنفوں کے نام پسند کر لیتے ہیں اور انتظار کرتے ہیں کہ پیدائش کے بعد بے بی کی پرسنالٹی کے حساب سے منتخب کریں گے (اور یہ انگریزوں کا بھی وطیرہ ہے)۔

ہم نے تو یہ بھی دیکھا ہے کہ لوگ لڑکے کا نام تیار کر کے بیٹھے ہوتے ہیں اور بیٹی کے پیدا ہونے پر پھر نیا نام ڈھونڈنا پڑتا ہے۔ :p
 
Top