مبارکباد نومبر میں سو ارکان

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو اہل محفل کہ پہلی بار نومبر میں ایک ماہ میں سو ارکان سے زائد شامل ہوئے ہیں۔ اور اس ماہ محفل کے پیغامات میں بھی تین ماہ کے lull کے بعد دس ہزار سے زیادہ تعداد ہع سکی ہے۔ مبارک ہو۔۔
 

جیہ

لائبریرین
بہت مبارک ہو سب اہل محفل کو۔ محفل روز بروز مقبول ہوتی جارہی ہے ما شاء اللہ ۔ مگر کیا ہی اچھا ہو کہ یہ ارکان فعال بھی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
ہے تو بہت اچھی بات کہ اتنے زیادہ اراکین ایک ماہ میں اس محفل میں آئے لیکن بقول جیہ کہ فعال بھی تو ہوں۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
مبارک ہو اہل محفل کہ پہلی بار نومبر میں ایک ماہ میں سو ارکان سے زائد شامل ہوئے ہیں۔ اور اس ماہ محفل کے پیغامات میں بھی تین ماہ کے lull کے بعد دس ہزار سے زیادہ تعداد ہع سکی ہے۔ مبارک ہو۔۔
ماشاء‌اللہ تبارک اللہ
اللہ تعالی ہماری اس محفل کو مزید رونق بخشے۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب پہلی بار نہیں دوسری بار ایک مہینے مین 100 سے زیادہ لوگ رجسٹر ہوئے ہیں (پہلے آپ ہی نے جولائی کے بارے میں یہ نوٹ کیا تھا)۔ مگر جیسا جولائی مین ہوا تھا اس بار بھی اب آپ کو نومبر کے نے ارکان کی تعداد 100 سے کم نظر آئے گی۔ اصل میں اس مین کچھ سپیمرز ہوتے ہیں اور کچھ لوگ جو رجسٹر تو کرتے ہیں مگر کھاتہ فعال نہیں کرتے۔ ایسے اکاؤنٹ کچھ عرصے بعد حذف کر دیئے جاتے ہیں۔
 
Top