نوجوانوں کو قرضے۔ حکومت کا ایک بدترین منصوبہ

کیا نواز کانوجوانوں کو قرضہ دینے کامنصوبہ بدترین ہے۔ ملک کی تباہی کا باعث ہوگا؟

  • Total voters
    8
نواز حکومت نے 100 ارب روپے نوجوانوں کو قرضے دینے کا اعلان کردیا ہے-
یہ وہ اعلان ہے جس کا نوجوانوں کو بے حد انتظار تھا۔ یہ قرضے دو لاکھ سے 20 لاکھ تک دیے جائیں گے۔
مگر بدقسمتی سے یہ ایک بدترین منصوبہ ہے۔ اس میں سود 8٪ ہے ۔ جی ہاں 8 فی صد۔ قرضے 8 سال کی مدت تک ہیں۔ 8 فی صد سود پر قرضے تو سودخور یہود بھی شاید جرمنی میں نہیں دیتے ہونگے۔ موجودہ سودی قرضہ منصوبہ پاکستان کو لے ڈوبے گا۔
ملک کا غریب طبقہ براہ راست سود حکومت کو ادا کرے گا اور حکومت ائی ایم ایف کو ۔ یہ ملک کی تباہی سے زیادہ کچھ اور نہیں ہے۔ ملک میں اکثر لوگ ڈیفالٹر ہوجائیں گے کہ اتنی قسط اور سود ادا کرنا ممکن نہ ہوگا۔ ملک میں سماجی مسائل پیدا ہونگے اور خودکشیوں کی شرح اور جرائم کی شرح بڑھ جائے گی۔ پتہ نہیں نواز کو یہ منصوبہ کس منحوس نے بنا کر دیا ہے
 
ظفری

لائبریرین
جس کے لیے بھی ہے مگر یہ عمومی طور پر پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دے گا۔
مجھے نواز حکومت سے سخت ناامیدی ہورہی ہے۔
لو کر گل ۔۔۔۔ اب یہ بندہ پیپلز پارٹی کے بعد نواز لیگ سے بھی منحرف ہوگیا ۔ اب پتا نہیں اگلے الیکشن میں کس پارٹی کے ٹکٹ پر کھڑا ہوگا ۔ :grin:
 
آخری تدوین:
نواز حکومت نے 100 ارب روپے نوجوانوں کو قرضے دینے کا اعلان کردیا ہے-
یہ وہ اعلان ہے جس کا نوجوانوں کو بے حد انتظار تھا۔ یہ قرضے دو لاکھ سے 20 لاکھ تک دیے جائیں گے۔
مگر بدقسمتی سے یہ ایک بدترین منصوبہ ہے۔ اس میں سود 8٪ ہے ۔ جی ہاں 8 فی صد۔ قرضے 8 سال کی مدت تک ہیں۔ 8 فی صد سود پر قرضے تو سودخور یہود بھی شاید جرمنی میں نہیں دیتے ہونگے۔ موجودہ سودی قرضہ منصوبہ پاکستان کو لے ڈوبے گا۔
ملک کا غریب طبقہ براہ راست سود حکومت کو ادا کرے گا اور حکومت ائی ایم ایف کو ۔ یہ ملک کی تباہی سے زیادہ کچھ اور نہیں ہے۔ ملک میں اکثر لوگ ڈیفالٹر ہوجائیں گے کہ اتنی قسط اور سود ادا کرنا ممکن نہ ہوگا۔ ملک میں سماجی مسائل پیدا ہونگے اور خودکشیوں کی شرح اور جرائم کی شرح بڑھ جائے گی۔ پتہ نہیں نواز کو یہ منصوبہ کس منحوس نے بنا کر دیا ہے
آپ اس کے مقابلے میں ایک بہتر منصوبہ بتاتے تو بہتر ہوتا۔ تنقید برائے تنقید سے تو گفتگو کا مزا نہیں آئے گا۔
 
ظفری

لائبریرین
میری رائے میں عمران خان کی پالیسی بہتر ہے
بندہ سمجھ سے باہر ہے ۔ خیر آدمی اس عمر میں ایسا ہی ہوجاتا ہے کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کس سمت میں جارہا ہے ۔ پھر محلے کے بچے ہاتھ پکڑ کر گھر پہنچا کر آتے ہیں ۔ زرداری سے نواز شریف اب عمران ( جس پر کل تک طفلانہ سیاست کا لیبل لگایا تھا ) ۔ پھر فضل الرحمن ہوگا ، پھر چوہدری شجاعت ، پھر کوئی اور ، پھر کوئی ۔۔۔۔۔ اور پھر کوئی ۔
میرا خیال ہے کہ احباب کو ان موصوف کو نظر انداز کردینا چاہیئے کہ وقت کا زیاں ہے ۔اور ہاں ان کے سارے دھاگے مزاح کے زمرے میں منتقل کردینا چاہیئے ۔ ایصالِ ثواب ہوگا ۔ :D
 
ظفری

لائبریرین
میری رائے میں عمران خان کی پالیسی بہتر ہے

پچھلی خرامستیاں ملاحظہ ہوں ۔ ;)

اتنی بھول بھلیوں کی ضرورت نہیں
سیدھی سی بات ہے عمران کا ایجنڈہ یہودیوں کا ہے اور اس کا سابقہ باس بھی یہودیوں کےمفادات کی بات کرتا تھا۔ مشرف اب جیل میں ہے۔
عمران کی موجودگی ہی یہ بتلاتی ہے کہ پاکستان میں یہودی ایجنٹ کی ضرورت ہے :)
اللہ کرے نہ ہی عمران نہ ہی الطاف کو سیٹ ملے
میری رائے میں جماعت اسلامی کو موقع ملنا چاہیےاب
عمران نے تو اپنا سب کچھ باہر ہی رکھا تھا حتیٰ کہ وہ فلیٹ بھی جس میں بے ہودگیاں کی حد ہوتی تھی
شوکت خانم صرف عمران نے نہیں پاکستانیوں نے بنایا۔ یہ چیرٹی ورک ہے۔ پاکستانی اس سے کہیں زیادہ کام کرتے ہیں۔ عمران اس معاملے کو سیاست سے دور رکھے۔ اتفاق والوں نے اس سے بڑے کام کیے ہیں۔
نمل کالج پھر یونی ورسٹی کوئی بڑا کام نہیں۔ پھر کہہ رہاہوں کوئی بڑا کام نہیں۔ یہ بھی ایک رفاحی کام ہے جس کادائرہ عمل محدود ہے اوریہ بات بذات خود بری ہے کہ یونیورسٹیاں افراد بنائیں بجائے کہ ریاست کے۔یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ غیرملکی اثر اتنا زیادہ ہے کہ ان کے الہ کار پاکستان کی نوجوان نسل پر براہ راست اثر ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ پاکستان میں یونی ورسٹیاں ریاست بنائے نہ کہ برطانوی الہ کار۔

الطاف کی کارکردگی کے بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتا

البتہ نواز برادران کی کارکردگی بے شک قابل تعریف ہے

آج کے لیئے اتنا باقی کل اور خرامستیاں دکھاؤنگا ۔ :D
تفصیلات کے لیئے کوٹ میں موصوف کے نا م کیساتھ نیلے ایرو پر کلک کریں اور اقتباس کے ماخذ پر جاکر ثواب حاصل کریں ۔
 
آخری تدوین:
پچھلی خرامستیاں ملاحظہ ہوں ۔ ;)

آج کے لیئے اتنا باقی کل اور خرامستیاں دکھاؤنگا ۔ :D
تفصیلات کے لیئے کوٹ میں موصوف کے نا م کیساتھ نیلے ایرو پر کلک کریں اور اقتباس کے ماخذ پر جاکر ثواب حاصل کریں ۔

یہ سب باتیں درست ہیں

عمران کوئی فرشتہ نہیں۔مگر اس کی ڈرون پالیسی قوم کے امنگوں کی ترجمان ہے

نواز اگر کوئی پالیسی لیتا ہے جو مجھے پسند نہیں تو اس میں کیا بری بات ہے۔

میں کوئی اپ کی طریوں لیکر کا فقیر تو نہیں۔ کہ جس کی غلامی کرلی اب اس کی چوکھٹ سے لگے ہیں سرکار
 
نیٹو سپلائی کو تو احتجاجاً ضرور روکنا چاہئے، صوبائی حکومت کو نہیں عوامی احتجاج کے ذریعے۔ عمران نے صوبائی حکومت کے ذریعے سپلائی روکنے کا جو اعلان کیا وہ غلط تھا۔
 
ایک بات کی داد دینا لازم ہے کہ اپنے ایچ اے خان صاحب کی سوچ ایک جگہ جامد نہیں ہے، ارتقاء کو اور تبدیلی کو قبول کرلیتی ہے (خواہ وقت کے بعد ہی سہی)۔۔۔ یہ بھی غنیمت ہے
جناب وہ ایک خان ہیں۔۔۔
خیبر پختون خواہ والے خان بھی اپنا ووٹ بار بار تبدیل کرتے ہیں۔۔۔ کبھی متحدہ مجلس عمل، کبھی اے این پی اور کبھی پی ٹی آئی۔۔
بہرحال آپ کی بات درست ہے۔۔۔
 
یارو دعا کرو مجھے بھی قرضہ مل جائے۔۔۔ ۔ نہ ملا تو پھر مجھے بھی شمشاد بھائی سے متفق سمجھے گا ۔ :unsure:

مجھے تو اس شخص پر افسوس ہی ہوگا جو یہ قرضہ لے گا
اگر اپ کو 20 لاکھ قرض ملا تو اپ کو 32 ہزار کے قریب روپے ہر ماہ اٹھ سال تک جمع کرانے ہیں
یعنی اپ کو کم ازکم ایک لاکھ تک امدنی چاہیے تاکہ اخراجات نکال کر قسط جمع کرائیں

20 لاکھ کی انوسیٹمنٹ سے ہر ماہ ایک لاکھ کی امدن ممکن نظر نہیں اتی۔
 
Top