السلام علیکم اعجاز اختر انکل ، سخنور ، محمد وارث بھائی ، دیگر اراکین اس ربط پر ایک مصرعہ کے آغاز میں ایک لفظ کو سرخ رنگ میں لکھا ہے ۔ یہ نامکمل املاء ہے۔ اس لفظ کی املاء میرے پاس اصل کتاب میں واضح نہیں ہے ، چھپائی میں نہیں آ سکی مکمل ۔ میں کوشش کر کے یہی املاء سمجھ پائی ہوں لیکن شروع کے حروف کیا ہو سکتے ہیں مجھے اس املاء کی مدد سے نہیں واضح ہو سکا۔ اگر آپ اس بارے میں کچھ اندازہ کر سکیں یا رہنمائی کر سکیں ؟ شکریہ
-- بائے خواب میں کھلتے ہیں باد باں جن کے وہ کشتیاں مرے بے خواب ساحلوں میں نہیں میں بھی تکے لگاتا ہوں ممکن ہے یوں ہو۔ خیر زیادہ بہتر تو اساتذہ ہی بتا سکیں گے صبائے خواب میں کھلتے ہیں باد باں جن کے وہ کشتیاں مرے بے خواب ساحلوں میں نہیں
اگر ’ب‘ بھی یقینی نہیۃٹؤ صدائے کی بہ نسبت ہوائے زیادہ بہتر لگتا ہے۔ کسی اور کے پاس نمود کا کوئی نسخہ نہیں کی؟؟
السلام علیکم عنوان نمود کی ٹائپنگ کچھ دن پہلے اختتام پذیر ہو چکی ہے ۔ جو اراکین اس مجموعہ کی پروف ریڈنگ کرنا چاہیں یہاں اس دھاگہ پر یا ذپ کی صورت اپنے نام کی نشاندہی کر سکتے ہیں ۔ شکریہ
شکریہ فرخ بھائی ، اصل متن مجھے ہی مہیا کرنا ہو گا ۔ میں نے کچھ صفحات اسکین کیے تھے لیکن میرا یہ موجودہ کمپیوٹر بہت وقت لیتا ہے ۔ ابھی دوسرا سسٹم اپگریڈ ہونے کے مراحل میں ہے ۔ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے اب اگلے ہفتہ تک مزید انتظار کرنا ہو گا ۔ میں صفحات اپلوڈ کر دوں گی تو آپ کو سہولت ہو جائے گی ۔
میں سحر انصاری صاحب سے ملاقات کرکے اس مصرعہ کی صحت حاصل کرتا ہوں ۔ پھر انشا اللہ ۔۔ واضح جواب دے سکوں گا۔۔
السلام علیکم فرخ بھائی ، نمود کی اسکیننگ مکمل ہوچکی ہے ، فی الحال تو اپنے سسٹم کا بوجھ کم کرنے کے لیے مجھے اسے کسی دوسری جگہ اپلوڈ کرنا پڑا تاہم میں یہاں بھی روابط فراہم کر رہی ہوں تاکہ آپ کو آسانی سے دستیاب ہو جائے ۔ آپ نمود کی پروف ریڈنگ کا آغاز کر لیجیے ۔ شکریہ
السلام علیکم فرخ بھائی ، نمود کا تمام اسکین متن میں اپلوڈ کر چکی ہوں ۔ آپ کی سہولت کے لیے متعلقہ دھاگے پر تمام صفحات کے روابط بھی درج کر دیئے ہیں ۔
اس کتاب کو میں اس طرح بھولا ہوا تھا کہ پینڈنگ کی فہرست میں بھی نہیں تھی، اور بالکل بھول گیا تھا کہ فرخ پروف ریڈنگ کریں گے، اور وہ جو ایک لفظ کی مشکل تھی، اسے محمود مغل درست کر دیں سحر انصاری سے مل کر۔ میں نے کل ہی اس کتاب کا سارا مواد کاپی پیسٹ کیا ہے، اور ابھی ابھی مجھے فیس بک پر ایک ساحب سحر انصاری کے نام سے نظر آئے، تو میں نے دوستی کی درخواست بھیج دی ہے پھر ان سے پوچھا جا سکتا ہے۔ فرخ منظور نے کسی بھی کتاب کی پروف ریڈنگ سے معذرت کر لی ہے کہ وہ بے طرح مصروف ہیں۔ اس لئے قرعہ فال بنام من دیوانہ نکال دیا ہے۔