1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

نقطہ دار نستعلیق کے مناظر (ان پیج میں اور پرنٹ نکال کر)

ذیشان حیدر نے 'ٹائپو گرافی اور خطاطی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 5, 2010

  1. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    نقطہ دار نستعلیق پر ابھی کام ہو رہا ہے میں نے سوچا کہ ساتھیوں سے بھی شیئر کر لوں تاکہ ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو جائے۔ امید کرتا ہوں کہ پسند آئے گا۔ والسلام
    نقطہ دار نستعلیق کا ان پیج میں منظر
    [​IMG]
    ان پیج سے لیے گئے پرنٹ کا منظر
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 21
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اسنیپس ٹھیک نہیں ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,706
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ذیشان، آپ نے اپنی ای میل کے روابط پوسٹ کر دیے ہیں۔ یہ یہاں کام نہیں کریں گے۔ ان تصاویر کو کہیں اور اپلوڈ کر کے ان کے روابط یہاں شئیر کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    عارف کریم صاحب اورنبیل صاحب تصاویر کو درست کردیا گیا ہے ۔ اب ملاحظہ فرما لیجئے
     
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,706
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ ذیشان، اب ٹھیک نظر آ رہا ہے۔ اگر ہو سکے تو دو یا تین جوڑ والے ترسیمہ جات کا نمونہ بھی دکھا دیں۔
     
  6. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    نبیل بھائی ان پر ابھی کام کررہاہوں ایک دو دن میں ایک فائل(فونٹ) تیار ہو جائے گی( انشا ء اللہ تعالیٰ )تو ضرور دکھا دوں گا ۔ میں نے اس پر زور و شور سے کام شروع کررکھا ہے۔ الحمدللہ (اکیلا ہوں کافی وقت طلب کام ہے)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  7. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,056
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
    سبحان اللہ۔ ایسے ہی نستعلیق کا خواب دیکھا تھا کبھی۔ تحریری نستعلیق۔ یہ نقطہ دار ہے لیکن چلے گا، سادہ بھی ہونا چاہیے۔ نقطوں کے بغیر لیکن خطاطی کے بھی بغیر، سادہ پنسل سے لکھے ہوئے الفاظ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جی جناب دونوں ہی آپ حضرت کی خدمت میں پیش کر دئیے جائیں گے۔ بلکہ میں چاہتا ہوں کہ جو تصویر میں آپ کو دکھا رہاہوں اس فارمیٹ بھی دستیاب ہو ۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
  9. sharfi

    sharfi محفلین

    مراسلے:
    131
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بھائی ذیشان حیدر صاحب اکیلے ہوتو کیا غم ہے۔
    ہمتے مردا مدد خدا۔
    کوئی ساتھ ہوچاہے ساتھ نہ ہو، اللہ کا ساتھ کافی ہے۔
    آپ کی کاوش کا انتظار رہے گا۔
     
  10. شعیب سعید شوبی

    شعیب سعید شوبی محفلین

    مراسلے:
    2,065
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شاندار۔۔۔۔! یقینا یہ فونٹ بہت مددگار ثابت ہو گا!۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ خیر!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میرے بھائی آپ محنت کر رہے ہیں اللہ تعالی آپ کو جزاء دے بس دہری محنت سے پرہیز کیجئے گا کیونکہ اگر آپ نقطہ دار فونٹ بنا رہے ہیں تو بعد میں آپ کی خواہش ہو گی کہ نقطوں کے بغیر سادہ فونٹ بھی بنے۔جیسے پنسل سے لکھا گیا ہے۔ شاید میں آپ کو یہ بات پہلے بھی اسی فورم پر کہہ چکا ہوں کہ آپ صرف پنسل سے لکھائی جیسا ایک ہی فونٹ بنائیں نقطہ دار افیکٹ کورل یا کسی اور ڈیزاننگ پروگرام میں لگایا جا سکتا ہے۔ اور رہی بات لائنوں کی تو وہ بھی کورل میں لگ سکتی ہیں۔ ویسے بھی قلم کی خطاطی میں قط سے پیمائشیں کی جاتی ہیں اور پنسل میں قط کی پیمائش نہیں ہوتی اس لئے لائنوں کے بارے میں ابھی نہ سوچیں صرف سیدھا سیدھا خط بنائیں۔ اور جیسا کہ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ بچوں کو لکھنے کے لئے گرے سکیل میں پرنٹ نکال کر دیا جا سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  12. رابطہ

    رابطہ محفلین

    مراسلے:
    358
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جنابِ من ، ذی شان اللہ بڑھائے آپ کی شان!
    آپ کے ان حروف کو دیکھنے کے بعد الفاظ نہیں ہیں میرے پاس کہ بیان کروں آپ کی ستائش!
    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو! آمین
    پنسل نستعلیق اور تحریری نستعلیق کے فانٹ کی تخلیق کا سہرا بھی یقیناً آپ ہی کے سر بندھے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. ناصح

    ناصح محفلین

    مراسلے:
    10
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاءاللہ آپ کافی محنت کر رہے ہیں
    ذیشان بھائی ہمیں یہ فونٹ کب دستیاب ہوگا۔ ہمیں شدت سے انتظارہے
     
  14. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    نبیل بھائی نے خواہش ظاہر کی تھی کہ دو حرفی یا سہہ حرفی نقطہ دار یا پنسل نستعلیق کے نمونہ جات ظاہر کروں تو جناب حاضر خدمت ہیں دو حرفی نقطہ دار اور پنسل نستعلیق کے نمونہ جات
    [​IMG]]
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
  15. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ناصح بھائی انشاءاللہ ساتھی حضرات محنت کرر ہے ہیں جلد دستیاب ہوگا۔
     
  16. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    زیشان حیدر
    فونٹ پر آپ کی محنت قابل قدر ہے لیکن آپ شاید علوی یا جمیل نستعلیق کے لیگیچرز کے وسط میں موجود لائن کو پکڑ کر کام کر رہے ہیں۔ جس سے اس فونٹ کے لیگیچرز میں خواہ مخواہ کے خم پیدا ہو رہے ہیں۔ جیسے محفل کا ل اُوپر سے ٹیڑھا ہے ۔ ایک لیگیچر کو محفوظ کرتے وقت اگر آپ تھوڑا سی تدوین مزید کر لیں تو بہتر ہو گا۔ اور لیگیچر کے سرے بھی گول ہوجائے تو کیا ہی بات ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    السلام علیکم محمد صابر صاحب
    جی سرے گول ہی ہوں گے ۔ دراصل اوپر جو خم ہے وہ قلم کا خم ہے اگر ہم ختم کر دیں گے تو کٹے پن والی شکل نہیں بن پائے گی۔ جب خطاط ہاتھ سے لکھتا ہے تو اسی طرح خم دیتا ہے۔ اس پر ہماری کافی بحث ہوئی ہے اور خطاط اور کاتبین حضرات سے بھی مشورہ سے یہ طے ہوا ہے کہ خم دیا جائے ورنہ کٹے پن کی شکل نہیں بن پائے گی ۔
     
  18. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,139
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میں کاتب یا خطاط دونوں میں سے کچھ نہیں ہوں لیکن میری رائے میں اگر کٹے پین یا قلم کی خطاطی سکھانی ہے تو پھر موجودہ نستعلیق فونٹس آپ کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ لیکن اگر پنسل سے سکھانا ہے تو صرف پنسل کو ذہن میں رکھ کر فونٹ بنائیں اور غیر ضروری خم بھی ختم کردیں۔ باقی یہاں کے ماہر حضرات سے بھی رائے مطلوب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. ذیشان حیدر

    ذیشان حیدر محفلین

    مراسلے:
    389
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    جی حضرت آپ کے حکم کی تعمیل ہوگی بغیر خم کے بھی فونٹ تشکیل دے دیا جائے گا حضرات جو فونٹ استعمال کرنا چاہیں کرسکیں گے۔ مطلب یہ فونٹس تین اشکال میں دستیاب ہوں گے۔ میں اس بارے میں اپنے ساتھی حضرات سے بات کروں گا کہ تینوں اشکال ایک ساتھ ہی بنا لی جائیں۔
     
  20. حافظ سمیع اللہ آفاقی

    حافظ سمیع اللہ آفاقی محفلین

    مراسلے:
    308
    موڈ:
    Stressed
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    صابر بھائی! آپ نے اردو کے ‘‘الف’’ اور پنسل کے ‘‘لام’’ کے خم کی طرف توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ خم تحریر کی خوب صورتی کو بگاڑ رہا ہے اور اگر یہ خم ختم ہوجائے تو تحریر میں مزید نکھار پیدا ہوجائے۔
    اس سلسلہ میں عرض ہے کہ ہم پنسل فونٹ نستعلیق خط کو ہی بنیاد بناکر تشکیل دے رہے ہیں جس میں یہ خم بہت اہمیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں کام شروع کرنے سے پہلے ہم نے کاتبوں کی تحاریر کا بھی بغور مطالعہ کیا اور یہ خط بنانے سے پہلے کئی کاتبین سے پنسل سے تحریر لکھوائی، (انہوں نے پنسل سے بھی تحریر لکھتے ہوئے ہراس جگہ جہاں خم آنا چاہیے تھا، خم دیا) احقر خود بھی کتابت کے اسراز ورموز سے تھوڑی بہت واقفیت رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں کئی ماہر اساتذہ کی خدمت میں زانوئے تلمذ تہہ کیے ہیں اور ان سے کافی اصلاح بھی لی ہے۔ تیسرے یہ کہ پنسل فونٹ بنانے سے پہلے ہم نے محترم جناب شاکر القادری صاحب سے بھی پنسل فونٹ بنانے میں درپیش مشکلات اور کئی اشکالات کا تذکرہ کیا تھا اور دیگر اُمور کے ساتھ ساتھ اس خم پر بھی کافی گفتگو ہوئی تھی، ان کا بھی یہی فرمانا تھا کہ خم برقرار رہنا چاہیے۔ جہاں تک الف اور لام کے خم کا نظروں کو اچھا نہ لگنے کا سوال ہے تو اس کی دو تین وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ یہاں صرف دو الفاظ پیش کیے گئے ہیں جن میں خم بہت واضح طور پر محسوس ہورہا ہے، جب اس فونٹ میں پورا پیرا گراف دیکھیں گے تب یہ محسوس نہیں ہوگا۔ دوسرے یہ کہ یہ الفاظ محفل کے اراکین کے ملاحظہ کی خاطر بہت بڑے کرکے دکھائے گئے ہیں جبکہ پنسل یا نقطہ دار فونٹ ایک خاص پوائنٹ تک ہی بڑے لکھے جاتے ہیں جہاں وہ ضرورت سے زیادہ بڑے ہوئے، وہیں اس کی خوب صورتی مرجاتی ہے۔ جب یہ فونٹ مکمل شکل میں فراہم کیا جائے گا اور اس فونٹ میں پورے پورے جملے اور پیرا گراف لکھے جائیں گے اور اس کا سائز بھی ایک خاص حد تک بڑا ہوگا (مثلاً 18 سے 20 پوائنٹ تک) تب یہ خم چھپ جائے گا بلکہ یہ تحریر میں مزید خوب صورتی کا سبب بنے گا۔ جہاں تک سروں کے گول ہونے کی بات ہے، وہ انشاء اللہ ضرور گول ہوں گے۔ بس تھوڑا سا انتظار فرمائیں، انشاء اللہ جلد ہی یہ فونٹ آپ کے ہاتھوں سوری کمپیوٹر میں ہوگا۔
    آپ تمام احباب سے درخواست ہے کہ ہمارے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ رب العزت ہمیں اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہمت عطا فرمائیں اور اس کام میں درپیش مشکلات کو اپنے فضل وکرم سے دور فرمائیں۔ آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9

اس صفحے کی تشہیر