نعتِ رحمت العالمین - شایق مفتی

کاشفی

محفلین
نعتِ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم

نہ فرقت میں اتنا رولاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مجھے منہ دکھا کر ہنساؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کرونگا میں قربان جان حزیں کو
مرے دل میں تشریف لاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

لحد میں نکریں جس وقت آئیں
خدارا وہاں تم بھی آؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

نہیں ہے وہاں جز تمہارے سہارا
مجھے آفتوں سے بچاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

مری روح تن سے جدا ہو تو لیکر
اسے ساتھ بطحہٰ کو جاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

جو ہو تیز محشر میں خورشید محشر
تو سایہ میں‌اپنے چھپاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

خدائی کے نظارے ہوں دل میں جلوے
خودی مری دل سے مٹاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کرو دور زنگ گنہ اک نظر میں
تم آئینہ دل کو بناؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

جو روتا ہوا آؤں میں حشر کے دن
مجھے دیکھ کر مسکراؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

احد اور احمد میں کیوں میم حائل
یہ کیا رمز ہے کچھ بتاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ملائک مجھے سوئے دوزخ جو کھینچیں
تو ہاتھوں سے اُنکے چھڑاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

دم آنکھوں میں ہے اب کوئی دم کا مہمان
جمال مبارک دکھاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم

شب و روز شایق کو ہے یہ وظیفہ
مدینہ مجھکو بلاؤ محمد صلی اللہ علیہ وسلم


(شایق مفتی ۔ حیدر آباد دکن)
 

کاشفی

محفلین
محمد وارث صاحب۔۔

شاہ صاحب۔۔۔

اور

نایاب صاحب۔۔۔

آپ تینوں کا بیحد شکریہ۔۔۔اللہ رب العزت سب کو دین و دنیا و آخرت میں‌ کامیاب و کامران کرے۔۔آمین۔ ثم آمین۔
 
Top