متفرق نظم ۔ اتنی محنت کون کرے ۔ محمداحمد

واہ محمد احمد بھائی۔ اتنی پیاری نظم جسے آپ نے ادب و شاعری سے دور پائیتھون کی خشک لڑیوں میں چھپارکھا ہے ، تبھی تو ہم وقت پر دیکھ نہ پائے جس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ خوبصورت نظم پر داد قبول کیجیے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ محمد احمد بھائی۔ اتنی پیاری نظم جسے آپ نے ادب و شاعری سے دور پائیتھون کی خشک لڑیوں میں چھپارکھا ہے ، تبھی تو ہم وقت پر دیکھ نہ پائے جس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ خوبصورت نظم پر داد قبول کیجیے۔

بہت شکریہ خلیل بھائی۔۔۔! چونکہ یہ نظم کسی ایک مقام پر خاص پائتھون کلاس سے متعلق ہوگئی تھی اس لئے اس کو پائتھون ذمرے میں ہی لگا دیا۔

آپ سے داد پا کر دل خوش ہوا۔ ممنون ہوں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ہائے اللہ اتنی پیاری نظم۔۔۔۔۔۔۔ہم نے اسے تلاش کرنے میں بس تھوڑی سی محنت کی اور غضب کی نظم پڑھنے کو ملی۔
 
پائیتھون سے تو واسطہ نہ پڑا آج تک، مگرنظم نے برابر مزہ دیا۔
بہت خوب۔
ویسے بھی میرا ماننا ہے کہ شاعری اور پروگرامنگ میں کافی مشترکات ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پائیتھون سے تو واسطہ نہ پڑا آج تک، مگرنظم نے برابر مزہ دیا۔
بہت خوب۔

بہت شکریہ!

آپ خوش قسمت ہیں کہ اس افعی سے بچے ہوئے ہیں ورنہ کتنے ہی محفلین کو ڈس لیا ہے اس موذی نے۔ :)

ویسے بھی میرا ماننا ہے کہ شاعری اور پروگرامنگ میں کافی مشترکات ہیں۔

ایک قدرِ مشترک تو یہ خاکسار بھی ہے۔ تاہم واقعہ یہ ہےکہ خاکسار دونوں ہی معاملات میں اناڑی ہے اور فی الحال صرف قدرِ مشترک کا کام ہی دے رہا ہے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
ایک بار پھر داد دینے کو۔تعریف کرنے کو دل چاہ رہا ہے۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔اتنی محنت کون کرے۔۔۔۔
 
داد تو یارا بنتی ہے۔۔
نظم جو اتنی اچھی ہے۔۔
ارود ،انگلش ، فارسی،عربی
ساری ڈکشنریاں کھولوںمیں۔۔
نگری نگری گھوموں میں۔۔۔
الفاظ کہیں نہ پاؤںمیں۔۔
محمد تابش صدیقی بھائی سے عرض کروں یا الف عین سر سے التجاء۔۔
اک نظم لکھواؤں میں۔۔۔
جسمیں قصہ تمہارا ہو۔۔
جسمیں فسانہ تمہارا ہو۔۔
لکھنے والا اسمیں تمہارا۔۔
ہردم ذکر خیر کرے۔۔
لیکن۔۔۔۔
محنت اتنی کون کرے۔۔؟؟؟​
 
Top