افتخار عارف نظم - تجاہلِ عارفانہ - افتخار عارف

ڈاکٹر عباس

محفلین
تجاہل عارفانہ

تجاہل عارفانہ
جوہری کو کیا معلوم
کس طرح کی مٹی میں
کیسے پھول کھلتے ہیں
کس طرح کے پھولوں میں
کیسی باس ہوتی ہے


جوہری کو کیا معلوم
جوہری تو ساری عمر
پتھروں میں رہتا ہے
زرگروں میں رہتا ہے
جوہری کو کیا معلوم​
افتخار عارف
 

بنگش

محفلین
جوہری کو کیا معلوم کس طرح کی مٹی میں کیسے پھول ہوتے ہیں
کس طرح کے پھولوں میں
کیسی باس ہوتی ہے
جوہری کو کیا معلوم
جو ہری تو ساری عمر پتھروں میں رہتا ہے
زرگروں میں رہتا ہے
جوہری کو کیا معلوم
یہ تو بس وہی جانے
جس نے اپنی مٹی سے
اپنا ایک اک پیماں
استوار رکھا ہو
جس نے حرف پیماں کا اعتبار رکھا ہو
جوہری کو کیا معلوم کس طرح کی مٹی میں کیسے پھول ہوتے ہیں کس طرح کے پھولوں میں کیسی باس ہو تی ہے
 
Top