تیرہویں سالگرہ نثر نگار محفلین کو اُن کی نثر سے پہچانیں!

جاسمن

لائبریرین
اردو محفل کا ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ یہاں بہت اچھے نثر نگاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ دھاگہ بھی دلچسپ رہے گا کہ ہم اپنے ایسے محفلین کو اُن کی نثر نگاری کے پیراگراف سے پہچانیں۔
نثر نگار کی نثر سے ایک پیراگراف دیا جائے گا اور اُس سے ہم محفلین نثر نگار کا نام پہچانیں گے۔
 
آخری تدوین:
آغاز کرتے ہیں۔
"بارش بڑی عجیب شے ہوتی ہے یہ ہر نشّے کو فزوں تر کر دیتی ہے۔ آپ خوش ہوں تو بارش آپ کی خوشی کو سرخوشی میں بدل سکتی ہے اور آپ غمگین ہوں تو یہی بارش کے قطرے آپ کے آنسو بن کر ساری دنیا بھگونے پر تُل جاتے ہیں۔ غمگساری کی اس سے بڑی مثال شاید ہی دنیا میں کہیں ملے۔ تاہم ایسے ہمدم اور ایسے غمگسار صرف احساس رکھنے والوں کے ہی نصیب میں آتے ہیں۔ یوں تو سبھی لوگ کسی نہ کسی حد تک حساس ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنی خوشیوں اور غم کو سیلیبریٹ کرنا سیکھ لیتے ہیں۔ اگر آپ زندگی میں ان چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے تو بھی کوئی بات نہیں۔ زندگی دو جمع دو چار کرکے بھی گزاری جا سکتی ہے۔ "
 
یوسف سلطان

محفلین

محمد احمد بھائی
 
یوسف سلطان

محفلین
اماں طبیعت کیسی ہے؟
تیرے آنے کے بعد میری طبیعت کا اللہ ہی حافظ ہے. . .
اماں پانی پوچھ لیں. . .
ارے آج تو میں نے پودوں کو پانی لگایا ہی نہیں. . .
ماں!
یہ میری ساری پرانی سی ڈیز درختوں میں کیوں ٹانگ رکھی ہیں؟ ؟
بلبلیں سارا پھل کھا جاتی ہیں ساتھ والی نے بتایا ہے کہ سی ڈی لگا دو اس سے ڈرتی ہیں. . . .
ماں سی ڈی پلیئر بھی لگو ا دیں.
اچھا اس سے بھی پرندے درختوں کو نقصان نہیں پہنچاتے کیا؟
یا وحشت!
چائے پئیں گی؟
تم رہنے دو میں خود بناتی ہوں پانی لینے جائے گی تو پھر پودوں کو خراب کرے گی. دیکھ کے آئی ہوں دھنیئے کے پتے ٹیڑھے ٹیڑھے لگ رہے تھے.
ماں آپ ان پودوں کی ماں ہیں یا میری؟
 
موت فنا نہیں ہے۔ فنا محض ایک واہمہ ہے۔ بقا حقیقت ہے۔ ہم فنا کا تصور تک نہیں کر سکتے۔ بقا ہمارے اندر رچی بسی ہوئی ہے۔ ہمارے جسم کے مادے سے لے کر ہماری روح کی تڑپ تک۔
موت دراصل سختی کا نام ہے۔ اکڑ جانے کا نام ہے۔ ردِ عمل دینے کی صلاحیت سے محروم ہو جانے کا نام ہے۔ زندگی کا سامنا کرنے کی بجائے اس کے اشاروں پر ناچنے کا نام ہے۔ دریا کے مخالف تیرنے کی بجائے دھارے کے ساتھ بہتے جانے کا نام ہے۔ خاموشی اور سکوت کا نام ہے۔ اندھیرے کا نام ہے۔ تحرک اور تشخص سے محروم ہو جانے کا نام ہے۔
 
اے خان

محفلین
ہمارے ساتھ رہو گے تو سیکھو گے۔ پہلے پہل اس عمر میں جس سے یہ نوجوان گزر رہا ہے۔ انسان ہر کسی پر عاشق ہی ہوا رہتا ہے۔ عاشقی کو روٹی کی جگہ استعمال کرتا ہے۔ دن کو عاشقی رات کو عاشقی۔ چلاتا ہے۔ گریبان چاک کیے رہتا ہے۔ "دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں" کی عملی صورت ہوتا ہے۔ اس ابتدائی درجے میں حسن کی سمجھ بوجھ نہیں ہوتی۔ زیادہ تر عاشقی محض عاشق کہلانے اور عمر کا تقاضا سمجھ کر کی جاتی ہے۔ اس کے بعد کے عشق میں کچھ پختگی آتی ہے۔ محبوب کا معیار بھی نسبتاً بلند ہوجاتا ہے۔ البتہ حال وہی ہوتا ہے کہ "ایک نام اور شام لے کر بیٹھ گئے۔" ۔ اس کے بعد کچھ مزید پختگی آتی ہے۔ انسان جب کوئی دس کے قریب عشق کر گزرتا ہے تو اس کو آہ کرنے کے آداب آتے ہیں۔ اور جب کوئی عاشق پختہ ہوجائے تو زمانہ اس کو ہوس انگیز کہنے لگتا ہے اس بات کو یکسر نظر انداز کر کے کہ اس نے کیسی کیسی نہریں کھود ڈالیں ہیں۔ مرزا نے عشق و عشاق کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اکثر "ذولقرنین" بھائی اپنی تحریروں میں "مرزا صاحب "کو رگڑا لگاتے پائے گئے ہیں ؟؟۔
اب بتائیں یہ کس کی تحریر ہے ؟

آپ نے جواب دے کر مزہ کرکرا کر دیا۔ ورنہ ہمیں اچھا خاصا یہ لطیفہ یاد آ گیا تھا۔

ایک لڑکے نے دوسرے لڑکے سے پوچھا کہ اگر تم نے یہ بتا دیا کہ اس ٹوکری میں کیا ہے تو اس میں موجود انڈے تمہارے، اور اگر یہ بھی بتا دیا کہ کل کتنے انڈے ہیں تو پورے بارہ کے بارہ انڈے تمہارے۔ :)

دوسرے لڑکے نے معصومیت سے کہا: یار کوئی اشارہ تو دو۔ :dont-know:
 
ہاہاہاہاہاہا
 
Top