نبیل کا اردو ویب پیڈ

جیسبادی

محفلین
نبیل کے ویب پیڈ کا عقدہ اس وقت کھلا جب میں نے ونڈوز ۹۸ میں اس فورم پر استعمال کیا۔ عنوان کے ڈبے میں کلیدی تختہ سے اردو ٹائپ کی جا سکتی تھی، کرلپ کا صوتی تختہ سمجھ کر، حالانکہ ونڈوز ۹۸ میں اردو تختہ موجود نہیں۔

اس سے پہلے سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ نبیل ویب پیڈ کا اتنا شور کیوں مچاتا ہے :۔)
مگر اس وقت مایوسی ہوئی جب ٹیکسٹ باکس میں تختہ نے کام نہیں کیا، صرف چوہے کے زور سے ہی لکھا جا سکتا تھا۔ اگر "عنوان ڈبے" کی طرح "ٹیکسٹ ڈبے" میں بھی کلیدی تختہ کو باعمل بنا دیا جائے تو پھر ویب پیڈ کی پوری افادیت ہمارے سامنے آئے گی اور یہ واقعی اردو ویب کی خدمت ہو گی۔

نبیل واقعی شاباش کے مستحق ہو!
 

منہاجین

محفلین
مبارکباد اور شکایت ایک ساتھ

جیسبادی نے کہا:
نبیل کے ویب پیڈ کا عقدہ اس وقت کھلا جب میں نے ونڈوز ۹۸ میں اس فورم پر استعمال کیا۔ عنوان کے ڈبے میں کلیدی تختہ سے اردو ٹائپ کی جا سکتی تھی، کرلپ کا صوتی تختہ سمجھ کر، حالانکہ ونڈوز ۹۸ میں اردو تختہ موجود نہیں۔

اس سے پہلے سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ نبیل ویب پیڈ کا اتنا شور کیوں مچاتا ہے :۔)
مگر اس وقت مایوسی ہوئی جب ٹیکسٹ باکس میں تختہ نے کام نہیں کیا، صرف چوہے کے زور سے ہی لکھا جا سکتا تھا۔ اگر "عنوان ڈبے" کی طرح "ٹیکسٹ ڈبے" میں بھی کلیدی تختہ کو باعمل بنا دیا جائے تو پھر ویب پیڈ کی پوری افادیت ہمارے سامنے آئے گی اور یہ واقعی اردو ویب کی خدمت ہو گی۔

نبیل واقعی شاباش کے مستحق ہو!

میں نے کل ہی ایک کیفے میں ونڈوز 98 میں محفل کو دیکھا۔ اردو ویب پیڈ کی مدد سے بآسانی اُردو لکھنے میں کامیاب رہا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نبیل کا بڑا زبردست کارنامہ ہے۔ اِس کی وجہ سے ہم ونڈوز 98 کے استعمال کنندگان کو بھی محفل کی دعوت دے سکتے ہیں، اور مختلف کیفے وغیرہ میں اِسے ہوم پیج بھی مقرر کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچ سکے۔ :)

مجھے ونڈوز 98 کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا جس کا ذکر جیسبادی نے کیا ہے۔

ایک مسئلہ بہرحال ہے، وہ یہ کہ ونڈوز ایکس پی میں آتشیں لومڑی کی مدد سے کام کرتے ہوئے یہ ویب پیڈ کافی تنگ کرتا ہے۔ پیغام لکھنے کی جگہ پر اُردو منتخب ہو یا انگریزی دونوں صورتوں میں اردو ہی لکھتا ہے مگر عنوان کی جگہ پر انگریزی منتخب کرنے سے ہی اردو لکھی جاتی ہے، اُردو منتخب کریں تو کچھ بھی لکھا نہیں جاتا۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوستو آپ کی ستائش کے لیے بے حد مشکور ہوں اور جیسبادی، آپ کی شاباش سے میرا سینہ اتنا پھول گیا ہے کہ سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔ جس پرابلم کا آپ ذکر کر رہے ہیں اس کا مجھے تو علم نہیں ہے۔ ویب پیڈ تو ہر متعلقہ ایڈٹ ایریا میں چلنا چاہیے۔ اس کی تصدیق منہاجین نے بھی کر دی ہے۔

اردو ویب پیڈ میں نے اس سال کے شروع میں لکھا تھا۔ اب کہیں جا کر اس کو recognition ملنا شروع ہوا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پہچان اردو پورٹل نے اسے پہچان اردو ایڈیٹر کے نام سے پیش کیا ہے۔ یاہو اردو کمیوٹنگ گروپ پر ایک اور فورم کا لنک ملا تھا جس پر یہی اردو ویب پیڈ استعمال ہو رہا ہے۔

آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ میں چند روز میں اردو ویب پیڈ کا اپ گریڈڈ ورژن اردو اوپن پیڈ کے نام سے پیش کروں گا۔ استعمال کے اعتبار سے دونوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔ :D پھر اس کا فائدہ کیا ہوگا۔ :x

ایک تو اس میں آن سکرین کی بورڈ مختلف ہو گا۔ میری کوشش یہ ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ ونڈوز کے آن سکرین کی بورڈ کی طرح بناؤں۔ اس ایڈیٹر کی اصل خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مختلف کی بورڈ لے آؤٹس کی سپورٹ موجود ہے۔ اسی لیے میں نے اس کا نام اوپن پیڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس میں ایک اوپن آرکیٹکچر کا استعمال ہے۔ یہ مختلف کی بورڈ لے آؤٹس سپورٹ کرنے کا آئیڈیا مجھے یونی پیڈ سے ملا تھا۔ میں تو بھائی صرف اردو کا صوتی کی بورڈ شامل کر رہا ہوں۔ اب میری یہ توقع ہے کہ میرے قابل دوست اس میں دوسرے کی بورڈ لے آؤٹس بھی شامل کر دیں گے۔ کس طرح، اس کی ترکیب میں چند روز میں شائع۔۔ میرا مطلب ہے پوسٹ کروں گا۔ یہ کام تو میں شاید آج سے کئی مہینے پہلے مکمل کر چکتا لیکن یہ ***** فائر فاکس قابو ہی نہیں آتا۔ اسے میرے دوستوں نے خوامخواہ ہی ڈارلنگ بنایا ہوا ہے۔ اس سے پہلے آپ میرے پر پتھراؤ شروع کر دیں، میں فرار ہو جاتا ہوں۔ ہاں اس ایڈیٹر میں شامل آن سکرین کی بورڈ بھی منتخب کی بورڈ لے آؤٹ کے مطابق ظاہر ہوگا۔ اب مجھے کوئی پتھر لگا تو پھر یہ ایڈیٹر نہیں ملے گا :punga:
 

جیسبادی

محفلین
مبارکباد اور شکایت ایک ساتھ

میں نے کل ہی ایک کیفے میں ونڈوز 98 میں محفل کو دیکھا۔ اردو ویب پیڈ کی مدد سے بآسانی اُردو لکھنے میں کامیاب رہا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نبیل کا بڑا زبردست کارنامہ ہے۔ اِس کی وجہ سے ہم ونڈوز 98 کے استعمال کنندگان کو بھی محفل کی دعوت دے سکتے ہیں، اور مختلف کیفے وغیرہ میں اِسے ہوم پیج بھی مقرر کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچ سکے۔ :)

مجھے ونڈوز 98 کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا جس کا ذکر جیسبادی نے کیا ہے۔
:(

خوشی کی بات ہے اگر ونڈوز ۹۸ میں یہ پورا صحیح کام کرتا دیکھا گیا ہے۔ میں فائرفاکس ونڈوز ۹۸ میں کوشش کر رہا تھا۔ منہاجین، آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کیفے میں ایکسپلورر تھا یا فائرفاکس؟ بہرحال ونڈوز ۹۸ کے ساتھ اس کی بھرپود بِیٹا ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے تاکہ باقی ماندہ سقم دور ہو سکیں۔ ہو سکتا ہے کہ کسی ۹۸ کی تنصیب میں کوئی dll ہو جس کی وجہ سے بہتر چلتا ہو اور کسی دوسری جگہ وہ dll نہ ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
منہاجی کا آتشیں لومڑی کا ترجمہ دیکھا تو ابن صفی کی یاد آ گئی۔ کل ہی میں نے اردو سیک کی سدائٹ سے (مہوش کے طفیل سے یہ لنک ملا اور میں نے بھی بطور بلاگ اپنے ناولٹ کا پہلا حصہ پوسٹ کر دیا ہے یہاں۔) جڑوں کی تلاش ڈاؤنلوڈ کیا ہے۔
 
بہت عمدہ

میں نے نبیل کا اردو ویب پیڈ لائٹ استعمال کیا اور اسے بہت عمدہ پایا۔ اس نے ونڈوز 98 پر اردو لکھنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ البتہ ایک مسئلہ جو مجھے اس کے استعمال میں پیش آیا وہ یہ کہ اس کا ڈیفالٹ فانٹ ایشیا ٹائپ تھا جس کو پھر بی بی سی کی سائٹ سے جاکر ڈاؤنلوڈ کرنا پڑا۔ فونٹ کی غیر موجودگی میں اردو کے کچھ حروف ڈبوں کی شکل میں نظر آ رہے تھے۔
 

الف عین

لائبریرین
مگر اسے انسٹال کس طرح کیا جاتا ہے۔ کچھ دوستوں کے پاس ونڈوز ۹۸ میں انسٹال کرنا چاہتا ہوں۔ اس میں کوئی .exe فائل تو مجھے ملی نہیں یا پھر میرے ڈاؤن لوڈ میں گڑبڑ ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب: اس کی یہی تو خوبی ہے کہ اسے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اسے صرف ان زپ کریں اور استعمال شروع کریں۔ دراصل اس میں MFC DLLs سٹیٹیکلی لنکڈ ہیں۔

شارق صاحب: آپ چاہیں تو ایڈیٹر میں استعمال ہونے والے Editor.htm پیج میں اپنی مرضی کا فونٹ شامل کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
مگر نبیل، میرے پاس اس زپ فائل میں چار فائلیں ہیں، جن کےنام ہیں
UrduEditor.js
posting_body.tpl
Demo.htm
UrduEditor.css
اس کے بعد کیا کرنا ہوگا؟ کوئی اکزیکیوٹیبل بھی تو چاہئے!!
 

الف عین

لائبریرین
شاباش نبیل، اب آپ کے اردو پیڈ کا عقدہ کھلا۔ ورنہ میں تو کئی بار کہ چکا تھا کہ یہ کیسے چلتا ہے۔ ایکزیکیوٹبل فائل سے تو کام صحیح ہوتا ہے، مگر اس کی ایچ ٹی ایم ایل فائل نہ آپیرا میں کام کرتی ہے نہ فائر فاکس میں۔ البتہ میرے پاس پرانے ڈاؤن لوڈ کے ڈیمو۔ایچ ٹی ایم ایل فائل فائر فاکس میں کام کرتی ہے، مگر آپیرا میں نہیں۔ مگر اس میں 'پ' حرف ہی نہیں۔ اس کے علاوہ میرا ایک مشورہ یہ ہے کہ ورچوال کی بورڈ میں فانٹ سائز کچھ بڑا کرو اور بولڈ کر دو۔ موجودہ صورت میں اگر کسی کو ا ب پ ت صحیح ترتیب سے یاد نہیں تو 'ب' اور پ، اور ج اور چ میں امتیاز مشکل ہے۔ اور ایک ترقی یہ ہو سکتی ہے کہ فانٹ منتخب کرنے کا آپشن بھی ڈال دیں تا کہ سیدھے نفیس نستعلیق (یا کوئی مستقبل کے نستعلیق) فانٹ میں سیدھا ٹائپ کر سکیں۔اور جب یہ آپشن ہوگا تو میرے خیال میں فانٹ سائز اور ان کے جلی یا اٹیلکس ہونا وغیرہ بھی جوڑ سکیں گے اور پیراگراف کی کچھ خصوصیات بھی۔ اگلے ورژن میں اس کا خیال رکھیں۔ اب اسے ونڈوز ۹۸ میں ٹیسٹ کرنا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب: میں کئی مرتبہ ویب پیڈ کی اپ گریڈ مکمل کرنے کا ارادہ کر چکا ہوں لیکن اردو ویب کے کام سے فرصت ہی نہیں ملتی۔ میرے خیال میں میں ایک دو روز لگا کر یہ کام مکمل کر ہی لوں۔ مجھے معذرت کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ میں مکمل فائر فاکس کمپیٹیبلٹی کا وعدہ نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے اپنے جاوا سکرپٹ کے ایکسپرٹ دوستوں کو دعوت دوں گا کہ وہ آگے آئیں اور اس کام کو آگے بڑھائیں۔ ایک زندگی میں ایک براؤزر کا آبجیکٹ ماڈل ہی قابو آ سکتا ہے۔ میں فائر فاکس کا خیال صرف اس لیے رکھتا ہوں کہ چند دوست اسے استعمال کرتے ہیں یا پھر لینکس پر کام کرتے ہیں جہاں انٹرنیٹ ایکسپلورر کے چلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اوپر سے اب اوپرا بھی نمودار ہو گیا ہے۔ یہ براؤزر بھی میرے کچھ دوستوں کی پسند ہوگا، لیکن اگر میں کراس براؤزر کمپیٹیبلٹی کا انتظار کرتا رہا تو یہ کام کبھی بھی مکمل نہیں ہوگا۔

اپ گریڈڈ ویب پیڈ میں آن سکرین کی بورڈ بھی آپ کو نئی صورت میں ملے گا۔ آپ کے کہنے پر میں فونٹ بدلنے کی سہولت بھی ڈال دوں گا۔ برائے مہربانی یہ چیز ذہن میں رکھیے کہ ویب پیڈ ایک سادہ ٹیکسٹ ایریا ہے، اس پر اپلائی کیے گئے ایٹریبیوٹ تمام ٹیکسٹ ایریا پر اپلائی ہوتے ہیں۔ آپ جو بولڈ اور اٹالک ٹیکسٹ کی بات کر رہے ہیں وہ صرف رچ ٹیکسٹ ایریا میں ہی ممکن ہے۔ مجھے ویب پیڈ پر کام سے فارغ ہونے کی مہلت دیں، انشاءاللہ ویب بیسڈ WYSIWYG اردو ایڈیٹر بھی عوام کے سامنے پیش کروں گا۔
 

جیسبادی

محفلین
فائرفاکس کی سپورٹ تو ویب پر لازمی سمجھی جاتی ہے۔ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ گوگل کی تمام ویب عملیات اس کا خیال رکھتی ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ گوگل کسی وقت جی۔براؤزر کے نام سے فائرفاکس کی شاخ نکالے گا جو سارے ویب پر چھا جائے گی۔ انٹرنیٹ پر آج جو گوگل کہتا ہے وہ ہی انٹرنیٹ کا قانون سمجھا جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید مشورے

نبیل، اس وقت میں تمھارا اردو لائٹ ہی استعمال کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں اپنی مشکلات اور کچھ مشورے۔ استعمال کی وجہ یہ ہے کی اس ویک اینڈ میں میرے پاس ایک لیپ ٹاپ آ گیا ہے دفتر کے ایک ساتھی کا اور اس میں اپنااردو کاکلیدی تختہ انسٹال نہیں کرناچاہتا۔ (اور اس لیپ ٹاپ میں آپیرا اور فائر فاکس تو انسٹال کر دیا مگر اردو ویب نے پھر بھی لاگ ان نہیں کرنے دیا، اب میں آج اتوار کوبھی اپنے آفس جا کر اس پیغام کو بھیجوں گا۔) اور یہ پہلی بار ہے کہ میں لمبی تحریریں ٹائپ کر رہا ہوں اور کچھ مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔
١۔ اس کے ایڈٹ مینو کو بھی جلد قابل استعمال بناو۔ رائٹ کلک کر کے کاپی پیسٹ کرنے کی میری عادت نہیں ہے اور کنٹرول سی کام نہیں کرتا فی الحال اس میں۔ (اگرچہ کنٹرول اے کام کرتا ہے حالاں کہ ایڈٹ مینو میں سلیکٹ آل کاآٰپشن نہیں)
٢۔ حمزہ تم نے محض ‘ہمزہ یا‘ دیا ہے ‘یو‘ کے ساتھ۔ اور ان پیج کی طرح ھمزہ واو بھی نہیں دیا۔ اس باعث میں ‘بناو، لے آوٹ، اور واو‘ لکھنے پر مجبور ہوں۔
٣۔ سارے اعراب کے لئے تم نے ناظرہ کی بورڈ میں ہی کلک کرنے کا انتظام کیا ہے (میرے مشاہدے کے مطابق)، وہاں بھی ہمزہ وہی ہے جو تم نے انگریزی ‘یو‘ پر دی ہے۔ یعنی ہمزہ یا۔ کم از کم تشدید اور دو زپر کا تو کی بورڈ میں ہی آپشن رکھو تاکہ بغیر کلک کرے کی بورڈ سے ہی ٹائپ کیا جاسکے۔ زیر زبر تو استعمال میں زیادہ نہیں آتے مگر شدہ (تشدید) اور فوراً جیسے الفاظ میں دو زبر ضروری سمجھتا ہوں۔
٤۔ اور یہ ‘کوٹ‘ تم نے کون سے دئے ہیں۔ دونوں جانب کے الٹے ہی ہیں۔ مگر یہ شاید ایشیا ٹائپ فانٹ کی پرابلم ہے، تمھارے اردو پیڈ کی نہیں۔ (ابھی عادت کے مطانق کنٹرول ایس دبایا تھا تو واقعی یہ سیو ہو گیا!!)
٤- جب تک کہ اس کی ونڈو میں کلک نہ کیا جائے، یہ ٹائپ نہیں کرتا، کچھ ایسا کرو کہ پروگرام کھلتے ہی کرسر اپنی جگہ موجود ہو۔
٥۔ یہ مشاہدہ ہوا کہ یہ تبھی کام کرتا ہے جب کہ ونڈوز اپنے ڈیفالٹ امریکی انگریزی کی بورڈ پر ہو۔ یہ اس لحاظ سے تو اچھا ہے کہ اب میں اپنے براوزرس میں ٹائپ کرتے وقت بار بار اپنی زبان بدلنے کی ضرورت نہیں محسوس کرتا۔ مگر ابھی یہ پتہ چلا کہ محض اردو ہی نہیں، ہندی کی بورڈ بھی غلطی سے سلیکٹ کر دوں تو یہ کام نہیں کرتا۔ کوشش یہ رکھو کہ کی بورڈ کوئی بھی ہو، یہ اردو میں ہی کام کرے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، اردو ایڈیٹر لائٹ میں Ctrl+C, Ctrl+V وغیرہ شارٹ کٹس کے استعمال میں دقت کے بارے میں مجھے معلوم ہے۔ ابھی تک چونکہ کسی نے مجھے اس کے بارے کہا نہیں تھا، لہذا میں نے اس پر توجہ بھی نہیں دی، اب آپ کے کہنے پر دیکھوں گا کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔

کوٹس واقعی میرے پروگرام میں صرف الٹے ہی ہیں۔ مجھے دراصل اس لاجک کی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کس طرح دونوں کوٹس مہیا کروں۔ اس کے لیے ویب پیڈ میں ترمیم کی ضرورت ہے تاکہ اس میں کوٹس ڈالنے پر خود سے ضرورت کے مطابق سیدھا یا الٹا کوٹ شامل ہو۔ اگر میرے کوئی قابل دوست اس سلسلے میں میری مدد کرنا چاہیں تو میں بہت مشکور ہوں گا۔

اگر آپ کے پاس آن سکرین کی بورڈ چل رہا ہے تو شاید اس میں ٹول ٹپس بھی چل رہے ہوں گے۔ ان سے آپ کو پتا لگ سکتا تھا کہ آپ کو مطلوب اعراب یا دوسرے حروف اس میپنگ میں موجود ہیں۔ اگر آپ کو نہیں مل سکا تو ذیل میں لکھے دیتا ہوں؛

ؤ Shift+w
دوزبر Shift+m
دوزیر Shift+f
شدہ Shift+e
 
Top