اٹھارہویں سالگرہ نبیل سے سوال و جواب

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کی مناسبت سے محفلین کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی ہے۔ کافی عرصہ قبل فورم انتظامیہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اسی طرز پر یہاں بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں فورم کی عمومی نظامت کے علاوہ آپ مجھ سے اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں، اور میں ان میں سے چند کے جواب بھی دینے کی کوشش کروں گا۔ :)
دو سال قبل ایک دوست نے میرے ساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ میں نے چند روابط فراہم کیے تاکہ محفلین کو میرے بارے میں کچھ معلومات پہلے سے فراہم ہو جائیں۔ اس پر کچھ سادہ لوح دوست سمجھے کہ میں گفتگو سے کنارہ کر رہا ہوں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ صرف پہلے سے موجود معلومات کے روابط فراہم کیے ہیں۔ ذیل میں یہ روابط ایک مرتبہ پھر سے پیش کر رہا ہوں۔ آپ کے سوالات کا انتظار رہے گا۔

نبیل بھائی کا انٹرویو
انٹرویو - انٹرویو وِد نبیل
انٹرویو - نبیل صاحب
اردو کمپیوٹنگ کی سمت سفر
بارہویں سالگرہ - بھولے بسرے دھاگے
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل! آپ کچھ عرصے سے بہت سنجیدہ بلکہ۔۔۔ خوفناک ہو رہے ہیں۔ :):):)
خیریت ہے یا ہماری غلط فہمی ہے؟

:confused:
حیران آئینہ واہ ہیں ہم
یا رب کس سے دوچار ہیں ہم

آپ نے تو آتے ہی کلاس لے لی ہے۔ :(
سنجیدہ شاید ہوگیا ہوں، لیکن خوفناک ہرگز نہیں۔ آپ کو ایسا کیا نظر آیا ہے؟
 
علی وقار

محفلین
السلام علیکم،
محفل فورم کی سالگرہ کے موقعے کی مناسبت سے محفلین کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی ہے۔ کافی عرصہ قبل فورم انتظامیہ کی جانب سے آسک می اینی تھنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اسی طرز پر یہاں بھی سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ یہاں فورم کی عمومی نظامت کے علاوہ آپ مجھ سے اور سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں، اور میں ان میں سے چند کے جواب بھی دینے کی کوشش کروں گا۔ :)
دو سال قبل ایک دوست نے میرے ساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ میں نے چند روابط فراہم کیے تاکہ محفلین کو میرے بارے میں کچھ معلومات پہلے سے فراہم ہو جائیں۔ اس پر کچھ سادہ لوح دوست سمجھے کہ میں گفتگو سے کنارہ کر رہا ہوں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ صرف پہلے سے موجود معلومات کے روابط فراہم کیے ہیں۔ ذیل میں یہ روابط ایک مرتبہ پھر سے پیش کر رہا ہوں۔ آپ کے سوالات کا انتظار رہے گا۔

نبیل بھائی کا انٹرویو
انٹرویو - انٹرویو وِد نبیل
انٹرویو - نبیل صاحب
اردو کمپیوٹنگ کی سمت سفر
بارہویں سالگرہ - بھولے بسرے دھاگے
والسلام
وعلیکم السلام، عمدہ سلسلہ ہے سر۔ میرے ذہن میں سوال آیا تو ڈرتے ڈرتے پوچھ لوں گا۔ جاسمن صاحبہ خوف زدہ ہیں تو کوئی تو وجہ رہی ہو گی۔ ویسے یہ رعب داب رہنا بھی چاہیے، اس طرح ہم سب ٹریک پر رہتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
:confused:
حیران آئینہ واہ ہیں ہم
یا رب کس سے دوچار ہیں ہم

آپ نے تو آتے ہی کلاس لے لی ہے۔ :(
سنجیدہ شاید ہوگیا ہوں، لیکن خوفناک ہرگز نہیں۔ آپ کو ایسا کیا نظر آیا ہے؟
پہلے آپ ہلکے پھلکے موڈ میں بھی ہوتے تھے اور سنجیدگی کے وقت سنجیدہ بھی ہو جاتے تھے یعنی منتظم ہونے کی حیثیت سے جہاں ضرورت ہوتی تھی، وہاں سنجیدگی یا خوفناکی طاری کر لیتے تھے۔
لیکن اب آپ ان مواقع پہ اور ان لوگوں کے ساتھ بھی سنجیدہ/خوفناک ہوتے نظر آتے ہیں کہ جو لوگ آپ کی بات بہت احترام سے مان سکتے ہیں۔
بہرحال میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں۔ اللہ پاک دونوں جہانوں کی تمام کامیابیاں، خوشیاں، عزت، مرتبے، کرم، فضل، رحم اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
جب سے آپ اتنے سنجیدہ ہوئے ہیں، کئی بار میرے نوک قلم پہ ایک جملہ مچل مچل گیا ہے جو میں نے مشاورت والے دھاگے میں بھی لکھنا چاہا۔۔۔ پر خوف ہی اتنا تھا۔۔۔
کدے ہس وی لیا کرو۔ :D
 
جاسمن

لائبریرین
دوسرا سوال : حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرتے؟
بندہ کم ازکم پسندیدہ کی ریٹنگ ہی دے دیتا ہے۔ نمانے محفلین اسی میں خوش کہ نبیل پھا کو ہمارا مراسلہ/کارنامہ پسند آیا ہے۔
:):):)
 
جاسمن

لائبریرین
وعلیکم السلام، عمدہ سلسلہ ہے سر۔ میرے ذہن میں سوال آیا تو ڈرتے ڈرتے پوچھ لوں گا۔ جاسمن صاحبہ خوف زدہ ہیں تو کوئی تو وجہ رہی ہو گی۔ ویسے یہ رعب داب رہنا بھی چاہیے، اس طرح ہم سب ٹریک پر رہتے ہیں۔
ہم بھی کہتے ہیں کہ رہنا چاہیے لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے۔ :):):)
 
السلام علیکم
نبیل بھیا جب آپ نے اتنا حوصلہ دے دیا کہ آپ سے سوال و جواب کیے جا سکتے ہیں تو ہم آپ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں ۔
اردو محفل فورم کی تخلیق کا خیال کیسے آیا۔اس کی کوئی خاص وجوہات رہی یا اردو ادب سے محبت و شوق کا جذبہ نمایاں رہا۔
ویسے ہمیں اس بات کا ہمیشہ افسوس رہا کہ ہماری اردو محفل تک رسائی بہت دیر میں ہوئی۔کاش ابتدائی ایام میں محفل میں شریک ہو جاتےتو شاید کچھ اور زیادہ سدھار جاتے۔
 
علی وقار

محفلین
پہلے آپ ہلکے پھلکے موڈ میں بھی ہوتے تھے اور سنجیدگی کے وقت سنجیدہ بھی ہو جاتے تھے یعنی منتظم ہونے کی حیثیت سے جہاں ضرورت ہوتی تھی، وہاں سنجیدگی یا خوفناکی طاری کر لیتے تھے۔
لیکن اب آپ ان مواقع پہ اور ان لوگوں کے ساتھ بھی سنجیدہ/خوفناک ہوتے نظر آتے ہیں کہ جو لوگ آپ کی بات بہت احترام سے مان سکتے ہیں۔
بہرحال میری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں۔ اللہ پاک دونوں جہانوں کی تمام کامیابیاں، خوشیاں، عزت، مرتبے، کرم، فضل، رحم اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
اس خوفناک کو تو نکال دیں پلیز، صرف سنجیدگی پر فوکس کریں تاکہ ہم مزید خوف زدہ نہ ہوں، یہ متبادل الفاظ بھی نہیں ہیں۔ چلیں ڈیل کر لیتے ہیں، آپ یوں کہہ لیں خوف ناکی کی حد تک سنجیدگی۔ ویسے یہ بات درست ہے کہ بطور منتظم سنجیدہ رہنا ہی مناسب ہے کہ یہ اس پوزیشن کا تقاضا ہے۔ اب چونکہ سوال جواب نبیل صاحب سے کرنے ہیں، اس لیے اسی پر فوکس کر لیتے ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
میرا نبیل صاحب سے سوال یہ ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجینس کے اس دور میں اردو محفل میں اے آئی کے تناظر میں کوئی امکانی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں، مستقبل قریب یا مستقبل بعید میں؟
 
وجی

ممکن ہے کہ اے آئی ہماری اردو درست کر رہی ہو۔
 
فی الحال تو اے آئی کو خود اردو کی کلاسز لینے کی ضرورت لگ رہی ہے۔ مستقبل میں، شاید یہ ممکن ہو جائے گا کہ وہ ہماری اردو کی اصلاح کر رہی ہو۔ دیکھتے ہیں کہ نبیل صاحب کیا فرماتے ہیں اس متعلق کیونکہ ان کی رائے زیادہ مستند ہو گی۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
جب سے آپ اتنے سنجیدہ ہوئے ہیں، کئی بار میرے نوک قلم پہ ایک جملہ مچل مچل گیا ہے جو میں نے مشاورت والے دھاگے میں بھی لکھنا چاہا۔۔۔ پر خوف ہی اتنا تھا۔۔۔
کدے ہس وی لیا کرو۔ :D
شاید کچھ غلط فہمی معلوم ہو رہی ہے۔ یہ خوف آپ کا خود سے طاری کیا ہوا معلوم ہوتا ہے۔

دوسرا سوال : حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرتے؟
بندہ کم ازکم پسندیدہ کی ریٹنگ ہی دے دیتا ہے۔ نمانے محفلین اسی میں خوش کہ نبیل پھا کو ہمارا مراسلہ/کارنامہ پسند آیا ہے۔
:):):)

جی بالکل حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی کاوشوں کی تعریف کروں۔ آپ کے خیال میں کونسا ایسا کارنامہ ہے جس کی تعریف کی جانی چاہیے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم
نبیل بھیا جب آپ نے اتنا حوصلہ دے دیا کہ آپ سے سوال و جواب کیے جا سکتے ہیں تو ہم آپ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں ۔
اردو محفل فورم کی تخلیق کا خیال کیسے آیا۔اس کی کوئی خاص وجوہات رہی یا اردو ادب سے محبت و شوق کا جذبہ نمایاں رہا۔
ویسے ہمیں اس بات کا ہمیشہ افسوس رہا کہ ہماری اردو محفل تک رسائی بہت دیر میں ہوئی۔کاش ابتدائی ایام میں محفل میں شریک ہو جاتےتو شاید کچھ اور زیادہ سدھار جاتے۔

اوپر میرے فراہم کردوہ رابط میں اس کا تفصیلی جواب موجود ہے۔ :)
میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ اردو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اس کا مقام ملے ۔ بدقسمتی سے آئی ٹی کی ہر پیشرفت میں اردو کی باری سب سے آخر میں آتی ہے۔ اردو محفل فورم کے قیام سے قبل اردو فورمز موجود ضرور تھیں لیکن وہ محض رومن یا تصویری اردو پر مبنی تھیں۔ محفل فورم کے قیام سے براہ راست ویب پر تحریری اردو کا استعمال ممکن ہوا۔ یہ اس زمانے کے اعتبار سے بلاشبہ انقلاب تھا، اگرچہ اس کا اثر اتنی سرعت سے نہیں پھیلا جتنا ہم توقع کر رہے تھے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرا نبیل صاحب سے سوال یہ ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلجینس کے اس دور میں اردو محفل میں اے آئی کے تناظر میں کوئی امکانی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں، مستقبل قریب یا مستقبل بعید میں؟

میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرکے علیحدہ سے مضمون پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آن لائن فورمز میں بالعموم اور اردو محفل فورم میں بالخصوص اے آئی کا استعمال شروع ہوگا۔ اور اگر کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر آنے والی لاگت کم ہوتی رہی تو ہو سکتا ہے کہ ایسا مستقبل قریب میں ہی ہو سکے۔ یہ ممکن ہو جائے گا کہ خودکار باٹس مراسلات اور ان کے جوابات پوسٹ کر رہی ہوں۔ ایک ہارر سنیریو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اے آئی کے ذریعے غزلیں لکھوا کر پوسٹ کی جائیں۔ لیکن اس صورت میں ان پر اصلاح دینے والے استاد بھی اے آئی باٹ ہی ہوں گے۔ :)
 
آخری تدوین:
Top