نام بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
جیہ نے کہا:
استاد محترم تو کیا جوش ملسیانی ہندو تھے ؟ میں تو کچھ اور سمجھ رہی تھی۔۔ میرے پاس ان کی لکھی ایک کتاب ہے جس کا نام شروع کے صفحے نہ ہونے کی وجہ سے معلوم نہ ہوسکا۔ اس میں غالب کے ن واو اور ی ردیف غزلوں کی تشریح ہے جو کہ اتنی اچھی تو نہیں مگر مبتدی کے لیے اچھی ہیں۔

کیا آپ جوش ملسیانی کا تعارف کریں گے استاد محترم میرے لیے؟؟

ن سے

نوح ناروی

ح سے نام دیا جاسکتا ہے
جوش ہندوستان کے استاد شاعروں میں‌شامل تھے جگر وغیرہ کے ہم عصر۔ اور ظاہر ہے کہ ہندو تھے۔ ان کے صاحب زادے بال مکند عرش ملسیانی شاید حال ہی میں انتقال ہوا ہوگا۔ یہ بھی اچھے شاعر تھے کلاسیکی۔ یہ دونوں باپ بیٹے شعبۂ اشاعت حکومت ہند سے منسلک تھے، اور “آج کل“ اردو کے مدیران بھی۔
ہ سے ہر گووبد کھرانا، بھارت کے نوبل لایئیٹ سائینس داں
 

جیہ

لائبریرین
ض بڑا مشکل حرف ہے۔۔۔سوچتی ہوں۔۔۔۔ض سے۔۔۔۔ ہاں یاد آیا۔۔۔

(جنرل) ضیاء الحق

سابق صدر پاکستان۔ طیارے کے حادثے میں مارے گیے
 

جیہ

لائبریرین
بیدل
(عبد القادر بیدل فارسی کے شاعر اور غالب کے روحانی استاد)

طرزِ بیدل میں ریختہ کہنا
اسداللہ خاں قیامت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
شمس صاحب تھوڑا سا اس دھاگے کے متعلق عرض کروں۔ کہ جو نام کسی رکن نے دیا ہے اس کے آخری حرف سے کوئی مشہور و معروف نام دینا ہے۔

اب جیسے جیہ نے ‘ ہ ‘ سے ہاجرہ مستور نام دیا ہے جو حرفِ ‘ ر ‘ پر ختم ہو رہا ہے تو مجھے یا کسی بھی آنے والے رکن کو ‘ ر ‘ سے نام دینا ہے۔

ریشماں
پاکستان کی مشہور گلوکارہ
 

جیہ

لائبریرین
نجاشی

حبشہ (ایتھوپیا) کے حکمران، جو مسلمان ہوگیے۔ واحد شخصیت جن کی غائبانہ نماز جنازہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے پڑھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top