ناموں میں کیا رکھا ہے؟

مکمل جملہ کچھ یوں بنتا ہے کہ:

بھلا ناموں میں کیا رکھا ہے؟ اس لئے القابات پر تکیہ کیجئے۔ :)

کسی زمانے میں بات "غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین۔۔۔۔ الخ" سے شروع ہوئی تھی جو مختصر ہو کر "خادم" تک جا پہونچی۔ کسی جانب شور اٹھا کہ نام میں جدت تو خوب ہے پر "خادم اعلیٰ" ہو تو کیا خوب بات بنے گی۔ ایک ننھی پری نے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہوا؟ جب انھیں پتا چلا کہ ان کے بھیا ہیڈ سروینٹ کہلائےجا رہے ہیں تو ان کا چہرہ جھلسی ہوئی اموٹ آئیکانز میں اتر آیا۔ کچھ "خفیہ دھاگوں" میں ایسا دباؤ بڑھا کہ سب کچھ ترک کر کے سالخوردہ نوجوان چاچو کے مقابلے کم سن بوڑھے کے حلیے میں پناہ گزین ہونے کی کوشش کی۔ حالانکہ دباؤ اب بھی جاری ہے کہ اس کو بدلا جائے۔ دربار عثمانی سے کچھ نصف درجن نادر الوجود القابات داخل دفتر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آنجناب حال ہی میں "میم عثمان" (میم صاب والا میم نہیں) سے عثمان ہوئے ہیں، گویا "غیر اسلام" سے بھاگ کر "اسلام" کے سائے تلے آ گئے ہوں۔ ناموں کے لئے جناب نے بھی بہت دنوں تک پاپڑ بیلے ہیں جو سوکھنے کے لئے چھت پر پڑے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ بھلا ناموں میں کیا رکھا ہے؟ :)

خیر آپ کو بھی لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ رکھا ہے تو ایک آدھ القابات آپ بھی ہماری خالی کشکول میں ڈال جائیں۔ نہ تو اس سے آپ کے خزانہ القابات میں کوئی قلت واقع ہوگی اور نہ ہی ہمارا کشکول بھرے گا۔ :)

رہنے نام باقی اللہ کا۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ناموں میں بھی کچھ نہ کچھ تو ہوتا ہی ہے۔
اس لیے کوئی بھاری بھر قسم کا نام / عہدہ رکھیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ القابات صرف آپ کے لیے جاری کرنے ہیں یا اس کا اشارہ دوسروں کی جانب بھی ہو سکتا ہے؟
 

عثمان

محفلین
بہت خوب!
دیکھتے ہیں کہ اس دھاگے پر اور کیا کیا القابات برآمد ہوتے ہیں۔ اتنے دیر ہم بھی کچھ مزید نام سوچ لیں۔ :)
 

یوسف-2

محفلین
ہم روح سفر ہیں، ہمیں ناموں سے نہ پہچان
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ :)
یعنی آئ ڈی یا نک تبدیل کرکے دوبارہ رجسٹرڈ ہوجائیں گے، اگراس نک کے ساتھ کچھ ایسا ویسا ہوگیا تو ( اکثر اراکین شاید یہی سوچتے ہوں، نیٹ فورمز پر :()
 

مغزل

محفلین
بھئی ہمیں یہ کم سن بوڑھا پسند نہیں آیا۔۔ ہاہاہاہ۔۔ اسے نسبتاً بزرگ ہونا چاہیے تھا۔۔ ہاہاہہاہاہہ
 

الف عین

لائبریرین
ایک زمانے میں ایک صاحب بلکہ نام ہی لے لوں، زیک ساحب، جادوگر ہوا کرتے تھے، سعود کو پہلے خادم اعلیٰ دیکھا تو وہی یاد آیا، اب یہ جو چاہے بن جائیں، لیکن لائبریری کے ارکان کا اور سنگ میل والے منصب داروں کا کیا ہو گا، اس کا بھی کچھ سوچا ہے۔ مقدس کے نام میں تو لائبریرین دیکھا ہے، لیکن مزید کسی نام میں؟
 
ایک زمانے میں ایک صاحب بلکہ نام ہی لے لوں، زیک ساحب، جادوگر ہوا کرتے تھے، سعود کو پہلے خادم اعلیٰ دیکھا تو وہی یاد آیا، اب یہ جو چاہے بن جائیں، لیکن لائبریری کے ارکان کا اور سنگ میل والے منصب داروں کا کیا ہو گا، اس کا بھی کچھ سوچا ہے۔ مقدس کے نام میں تو لائبریرین دیکھا ہے، لیکن مزید کسی نام میں؟

فی الحال ایک ٹائٹل ہے اور دوسرا سنگ میل والے مناصب ہیں جن میں سے ایک کو ابھی معطل رکھا گیا ہے۔ ان شاء اللہ دھیرے دھیرے فعال کریں گے۔ خود ساختہ ٹائٹل کا نظام ہر محفلین کے لئے عام بھی کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک تفریحی اضافہ ہوگا۔ لیکن سے سے کچھ پیچیدگیاں وجود میں آ جائیں گی مثلاً عام اراکین خود کو منتظم اعلیٰ لکھ کر نئے اراکین کو پریشان کر سکیں گے۔ اس لئے اس فیچر کو ناظمیں اور مدیران تک محدود رکھنے کا ارادہ ہے۔ اور کسی کی عمدہ کار کردگی پر ان کو کسی مخصوص غیر عمومی ٹائٹل سے نوازا جا سکتا ہے۔

فی الحال مدیران، لائبریرین اور دیگر تمام اسپیشل یوزر گروپ غیر فعال یا غیر موجود ہیں۔ بعض چیزوں کی ٹیسٹنگ کی غرض سے سیدہ شگفتہ بٹیا کو بطور مدیر بحال کر دیا گیا ہے اور مقدس بٹیا کو لائبریرین کا رول دیا گیا ہے تاکہ کچھ اختیارات کی نئے نظام میں ٹیسٹنگ ہو سکے۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت ساری چیزیں ری اسٹور ہو جائیں گی۔ اس ایکسرسائز کے دو مقاصد ہیں۔ ایک تو غیر فعال لوگوں اور مناصب کا کلین اپ کیا جا سکے ورنہ نظم مشکل ہوتا ہے اور پیچیدگیاں بڑھتی ہیں۔ دیگر یہ کہ مائگریشن کے بعد پرمیشن وغیرہ کے مسائل در پیش نہ ہوں۔

ہم اپنے امتحانات وغیرہ سے فراغت پا کر تنظیم نو پر توجہ دے سکیں گے ان شاء اللہ۔ اس کے علاوہ ابھی بے شمار غیر ضروری فورمز کا کلین اپ کرنا بھی ضروری ہے جو پریشان کن حد تک زیادہ تعداد میں ہیں۔ :)
 
Top