ناعمہ کا چائے خانہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آپ کا تو سونے پہ سہاگہ ہو گیا لیکن ہمیں دیکھئیے جو اس موسم میں کھیتوں میں سہاگہ چلاتے ہیں۔ جب دھان کے کھیتوں میں کھڑے پانی کی بھڑاس پڑتی ہے تو چھٹی کا دودھ یاد آ جاتا ہے۔

ساجد بھائی گرمی تو خیر تھی ہی، لیکن کل سے جو گرمی شروع ہوئی ہے تو قیامت یاد آ گئی ہے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی گرمی تو خیر تھی ہی، لیکن کل سے جو گرمی شروع ہوئی ہے تو قیامت یاد آ گئی ہے۔
شمشاد بھائی ، سعودیہ کی صحرائی گرمی کی شدت کا اندازہ اسی کو ہوتا ہے جو وہاں رہ چکا ہو۔ رات کے پچھلے پہر بھی آسمان آگ کی طرح دہک رہا ہوتا ہے۔ اور حبس اس قدر کہ بیان سے باہر۔ کوشش کیا کریں کہ دن ایک سے چار بجے کے دوران دھوپ سے بچیں۔ ضربات الشمس (سن سٹروک) آج کل عام ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ دھوپ میں نہ نکلا جائے لیکن بعض اوقات ناگزیر ہو جاتا ہے۔

جون جولائی تو ایسے ہی گزریں گے۔
 

ساجد

محفلین
ایک دھماکہ گوجرانوالہ اور دوسرا پشاور کے قریب ایک ویگن سٹینڈ پر ہوا ۔ مجموعی طور پر اب تک 15 افراد کے لقمہ اجل بننے کی خبر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوشہرہ کینٹ میں بھی خودکش حملہ ہوا ہے جسمیں 19 بے گناہ لوگ جان سے گئے اور زخمیوں کا کیا بتاؤں کہ وہ کتنے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو آفریدی نے پریس کانفرنس کر کے کئی ایک رازوں سے پردے اٹھانے تھے۔ کیا ہوا؟
 

میم نون

محفلین
کاروبار کیسا چل رہا ہے چائے خانے کا؟

درویش بھائی میری غیر حاضری میں کوئی پریشانی تو نہیں ہو رہی ناں؟
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو چائے خانہ بیچ کر کھا پی بھی گئے اور آپ پوچھ رہے ہیں کاروبار کیسا چل رہا ہے۔ ہاہاہاہاہا
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاں تو اور کیا اسی لئے تو میں نے کہا تھا کہ یہ ٹی سٹال میرے نا م پہ ہی رہنے دیں۔۔
پہلے شمشاد لالہ کھا گئے تھے اور اب ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
خبردار جو میرا نام لگایا تو، ہاں۔

میں نے اس چائے خانے پر اتنا زیادہ خرچہ کیا ہے تو میں نہیں کھاؤں گا تو اور کون کھائے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top