ناعمہ کا چائے خانہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
بہت شکریہ۔ کیا اسے "استعفا" اور "استعفٰی" دونوں طریقوں سے لکھا جا سکتا ہے؟۔ یا پھر ان میں سے ایک ہی درست ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ی کو عربی میں الف مقصورہ کہتے ہیں۔

میں نے جو اوپر مراسلہ لکھا ہے وہ فیروزُ اللُغات اُردُو جدید، نیا ایڈیشن، مطبوعہ فیروز سنز لمٹیڈ لاہور، سے دیکھ کر لکھا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج جو گرمی پڑی ہے تو اللہ کی پناہ، سونے پر سہاگہ کہ عین دوپہر میں مجھے باہر جانا پڑ گیا۔
 

ساجد

محفلین
اعجاز بٹ صاحب درست ہیں یا غلط لیکن جس قدر ان کی پالیسیوں پر عوامی سطح پر ناراضی پائی جاتی ہے اس کا تقاضا یہی ہے کہ وہ اب کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ دیں۔ اور یہی بات شاہد آفریدی پر بھی لاگو ہوتی ہے کہ جب وہ مسلسل ناکام ہو رہے تھے تو انہیں ایک آدھ سیریز مس کر لینا چاہئیے تھی نیز کپتانی سے ناطہ توڑ کر اپنی پوری توجہ کھیل پر مرتکز کرنا چاہئیے تھی۔ آفریدی جیسا بہترین آل راؤنڈر جب سے کپتان بنا اسی وقت سے اس کی بیٹنگ پہ زوال آیا لیکن بورڈ اور آفریدی دونوں آنکھیں بند کئیے رکھے اور جب آنکھ کھلی تو بٹ اور آفریدی الفاظ کی جنگ میں الجھ پڑے۔ یہاں میں ٹنڈولکر کی مثال دوں گا ۔ آفریدی کو اس کے کیرئیر کے اتار چڑھاؤ کا مشاہدہ کرنا چاہئیے تھا۔
 

ساجد

محفلین
آج جو گرمی پڑی ہے تو اللہ کی پناہ، سونے پر سہاگہ کہ عین دوپہر میں مجھے باہر جانا پڑ گیا۔
شمشاد بھائی ، آپ کا تو سونے پہ سہاگہ ہو گیا لیکن ہمیں دیکھئیے جو اس موسم میں کھیتوں میں سہاگہ چلاتے ہیں۔ جب دھان کے کھیتوں میں کھڑے پانی کی بھڑاس پڑتی ہے تو چھٹی کا دودھ یاد آ جاتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top