امجد علی راجا
محفلین
جی مشورہ تو ہے مگر لگتا نہیں قابلِ قبول ہو گا۔ میرے خیال میں آپ راجا تخلص ہی بدل لیں۔ آپ ما شاء اللہ اچھی شاعری کرتے ہیں، لیکن لفظ 'راجا' بحیثیتِ تخلص کم از کم مجھ سے کم ذوق کے کانوں کو تو بھلا معلوم نہیں ہوتا۔ ایک سبب شاید یہ ہے کہ یہ لفظ خالص ہندی کا ہے۔ آگے آپ کی مرضی ہے اور یہ صرف میری رائے اور مشورہ ہے۔ آپ با اختیار ہیں۔ اگر مشورہ پسند نہ آیا ہو پہلے ہی معافی بھی چاہتا ہوں۔
منیب بھیا! مشورہ بہت اچھا دیا آپ نے، اور معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، ہم سب یہاں اسی لئے تو اکھٹے ہوئے ہیں کہ ہم میں کچھ بہتری آسکے، آپ کا مشورہ قبول کرتا ہوں، قابلِ عمل ہونے کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا، کافی مشکل فیصلہ ہوگا، آپ سمجھ سکتے ہیں۔
یہاں میں استادِ محترم @الف عین صاحب کا مشورہ لینا انتہائی ضروری سمجھتا ہوں۔
پہلے میرا تخلص مضطر تھا، معلوم ہوا کہ میرے علاقے (مانسہرہ) میں ایک اور شاعر بھی یہ تخلص استعمال کر رہے ہیں، اس لئے احباب نے تخلص بدلنے کا مشورہ دیا۔ میرا ارادہ بنا کے "کاوش" تخلص کرلوں لیکن چونکہ دوستوں میں راجہ کے نام سے مشہور ہوں اور یہ تخلص (میرے خیال میں) کبھی کسی نے استعمال بھی نہیں کیا تودوستوں کے بھرپور اسرار پر راجا تخلص رکھ لیا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اس تخلص کے ساتھ ایک کتاب بھی چھپ چکی ہے "اضطراب" کے نام سے، اب ایسی صورت میں تخلص بدلنا ٹھیک ہوگا؟ اس بارے میں مجھے استادِ محترم الف عین کی رہنمائی چاہیئے۔ الف عین۔