مبارکباد م م مغل صاحب مبارک ہو

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جی جناب جیسا کے سب جانتے ہیں تین میموں کے مالک جناب م م مغل صاحب نے نئے شاعر 2008 کے مقابلے میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے جس کا مجھے پہلے ہی پتہ تھا کیوں کےم م مغل صاحب کی شاعری تھی ہی کمال کی تھی میری طرف سے م سے م م مغل صاحب کو ب سے بہت بہت م سے مبارک ہو اب م م مغل صاحب آپ کو جو انعام ملے گا وہ ادھا مجھے بھی دیجئے گا

اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو ہمشہ اسی طرح کامیابی عطا فرماتارہے آمین
 

محسن حجازی

محفلین
مغل صاحب! بہت بہت مبارک ہو ملک الشعرا کا خطاب۔ :)
ویسے آپ سے ہم نے کافی عرصہ قبل درخواست کی تھی کہ کچھ منتخب کلام ذاتی پیغام میں بھیج دیجئے۔ :(
 

محمداحمد

لائبریرین


میری تصویر سے ملتی نہیں میری صورت
میں نے دیکھا ہے مکافات کے آئینے میں​

مغل بھائی!

اتنی عمدہ شاعری کرتے ہیں آپ سو یہ اعزاز آپ کو ہی جچتا ہے۔ اس ناچیز کی جانب سے بھرپور داد، تحسین اور مبارکباد قبول کیجے۔

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔ (آمین)

مخلص
محمد احمد
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لے جی سب م م مغل صاحب کے در پر آ آ کر مبارک باد دے رہے ہیں اور مغل صاحب کا تو پتہ ہی نہیں‌ہے کہ وہ کہاں ہے کہی ایسا تو نہیں‌آپ ہمیں کوئی پالٹی دینا چاہتے ہیں اور اس کے انتظام میں‌لگے ہوئے ہیں اگر مغل صاحب ایسی بات ہے تو یاد رکھے گا میں‌چائے نہیں‌ پیتا ہوں میرے لیے کچھ اور ہی لانا پڑے گا آپ کو پینے کے لیے ٹھنڈا اور میٹھا
 
حق بحقدار رسید!

مبارک ہو مغل بھیا!

اور کمیٹی کے افراد بھی قابل داد ہیں جنھوں نے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
ظلِ الٰہی رعایا کی طرف سے مبارک باد فرمائیں اور رعایا پر اپنے انعام و اکرام بارش فرمائیں۔
 

مغزل

محفلین
جی جناب جیسا کے سب جانتے ہیں تین میموں کے مالک جناب م م مغل صاحب نے نئے شاعر 2008 کے مقابلے میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے جس کا مجھے پہلے ہی پتہ تھا کیوں کےم م مغل صاحب کی شاعری تھی ہی کمال کی تھی میری طرف سے م سے م م مغل صاحب کو ب سے بہت بہت م سے مبارک ہو اب م م مغل صاحب آپ کو جو انعام ملے گا وہ ادھا مجھے بھی دیجئے گا

اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو ہمشہ اسی طرح کامیابی عطا فرماتارہے آمین

الحمد للہ وصلی اللہ علیہ والہ وسلم
یہ سب مالک کا کرم اور آپ احباب کی محبت ہے وگرنہ بندہ کس قابل
پیار ے خرم شہزاد خرم صاحب و محبیبن محفل
آداب و سلام ِ مسنون
مجھے سب سے پہلے شاکر القادری صاحب کا ذاتی مکتوب موصول ہوا جواب دینے سے پہلے لوحِ برقیات (کمپیوٹر)
بجلی بی جاتے جاتے وہ ہاتھ ماراکہ بس۔۔۔۔ خیر ہم نے نسیم عباسی کے اس شعر کو گنگناتے ہوئے صبر کرنے کو ہی عافیت
سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ
ہم لوگ ہیں سلیٹ پہ لکھے ہوئے نسیم
م۔ٹ۔ن۔۔ا پ۔۔ڑے گا اگل۔۔ے س۔۔والات ک۔ےل۔ئے
دوسرا ذاتی مکتوب مجھے جیہ جی جی کی جانب سے موصول ہوا، لفافے پر شہد کی مکھیوں نے جلوس کی سی صورت
اختیار کررکھی تھی۔۔۔ محترمائیں بڑی مشکل رام ہوئیں ۔۔ لفافے سے خلوص و محبت کی چاشنی میں گندھا ہوا نامہ
بر آمد ہوا ۔۔۔۔ کے ای ایس سی کی ستم ظریفی دیکھیئے ۔۔۔۔ ابھی ہم نے زعفران کی روشنائی بھی تلاش نہ کی تھی کی
ایک بار پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ جی بالکل صحیح سمجھے آپ ۔۔۔ بجو بانوری (بجلی بی) شڑاپ کی آواز کے ساتھ ملک راہی عدم
روانہ ہوگئیں۔۔۔۔ ایک بات وضاحت کرتا چلوں کہ میں’’ تساہلِ کاہلانہ ‘‘ کا مارا ہوا بندہ ہوں، کئی ایک فورمز پر
موڈریٹر ہوں ۔۔ تو اختیارات کے تحت مجھے ہر نئے مراسلے کا اطلاع نامہ مل جاتا ہے جب کہ یہاں سوفٹوئیر کو مزاج
مختلف ہے اس لیے کئی ایک مراسلے مجھ سے صرفِ نظر بھی ہوجاتے ہیں ۔۔ احباب کو یقیناکوفت ہوتی ہوگی جس کے
لیے معذرت کا لفظ بھی چھوٹا معلوم ہوتا ہے۔

اور جی اب روئے سخن انفرادی طور پر خرم بھیا کی جانب کہ تیسرا ذاتی مکتوب آپ کا تھا۔۔۔پیارے بھائی ۔۔
یقینا آپ کو علم ہوگا ویسے مجھے علم نہیں تھا ’’ کہ میں اس قدر ‘‘ خیر۔۔۔۔ پیارے دوست یہ سب آپ کی محبت ہے
وگرنہ حقیقت ایسے ہی ہے کہ میں طفلکِ ناداں ہنوز طفلِ مکتب ہوں۔۔۔ اس محبت ،کرم نوازی، خلوص کیلئے ۔۔
ممنون ومتشکر ہوں۔

(اور جناب سب سے پہلے مجھے فون کال موصول ہوئی ’محمد احمد‘ بھیا کی اور دوسرے نمبر پر خرم بھیا آپ کی ویسے
یہ ممنونیت اور شکریہ کیلئے آپ احباب الفاظ کہاں سے لاتے ہیں ۔۔ مجھے تو مل ہی نہیں رہے۔۔۔ ہہہمم ۔۔۔ ایک بات
یہ مسیجر پر سب سے پہلے کی بازی محسن بھائی ۔۔۔۔۔ لے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :confused:)

یہ بہت بڑا اعزاز ہے جس کو اٹھانے سے کم از کم میں معذور ہوں ۔۔
اس لیے میں یہ اعزاز ’’جی جی‘‘ ، ’’الف عین ‘‘ اور ’’ وارث‘‘
صاحبان سے منسوب کرتاہوں۔۔ جی جی اب آجائیے ۔۔ :grin:

محبتوں کا طالب
محمد محمود مغل
 

مغزل

محفلین
مبارک ہو مغل صاحب بہت بہت :):)
زہرا علوی جی۔۔۔۔ میری دانست میں یہ حق آپ کا ہے یہی وجہ تھی کہ میں نے اس مقابلے
سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔۔۔ لیکن کئی ایک بزرگوں کے آگے ہار ماننی پڑی اور فیصلہ ان پر چھوڑدیا۔۔
آپ کی مبارکباد سر آنکھوں پر ۔۔۔۔ سلامت رہیئے۔


جنگجو کی طرف سے السّلامُ علیکم!
بعد از سلام
مبارک ہو۔ مبارک ہو۔
ابو کاشان صاحب ۔۔۔ وعلیکم السلام
مبارکباد موصول ہوئی رسید حاضر۔۔ مبارکباد سر آنکھوں پر


میری طرف سے بھی ایک بار پھر مبارک ہو مغل صاحب
وارث صاحب۔
آداب
بہت بہت شکریہ۔
بہت شکریہ
اور آپ کو بھی مبارک ہو۔۔
میر ا پہلا مراسل دیکھ لیجئے گا۔
والسلام



اب تو مجھے بھی م۔م۔ مغل صاحب کو مبارک باد کہنا پڑھے گا مبارک ہو م۔م۔مغل بھائی
عبدالمجید صاحب۔
آداب۔
بہت بہت شکریہ ۔۔
اور تاخیر کی معذرت۔
والسلام
 
Top