مبارکباد م حمزہ بھائی کے دو ہزار مراسلے ۔

م حمزہ

محفلین
بہت بہت مبارک ۔۔۔۔بہت تیزرفتار ہیں آپ ۔۔اگر یہی رفتار رہی تو آپ اردو محفل کی تیز گا م کہلائیں گے۔۔
بہت شکریہ محترم۔ جزاک اللہ۔
انتہائی سست رفتار ہوں۔ اصل میں ہمیں عید سے عید تک جاب پر فرصت ہی فرصت ہوتی ہے۔ 9 گھنٹے ڈیوٹی ہے۔ کمپیوٹر کے سامنے۔ ویسے بھی میرا جاب کچھ ایسی نوعیت کا ہے کہ جب کام ہو تو بہت زیادہ اور جب فرصت ہو پھر فرصت ہی فرصت۔ کرسی پر خراٹے لینے سے بہتر لگا کہ ادھر ہی بھڑاس نکالی جائے ۔
 
م حمزہ

محفلین
محترم عبید انصاری صاحب اور محترم ربیع م صاحب متوجہ ہوں۔ اور محترم محمد تابش صدیقی صاحب بھی !

استاتذہ صاحبان سے گزارش ہے کہ عربی کلاسز شروع کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ جن کے پاس بھی وقت میسر ہے وہ اس نیک کام کی شروعات کرے۔

تابش بھائی سے گزارش ہے کہ ایک متعلقہ اور موزون لڑی اس کام کیلئے کھول دیں۔ اور دیگر اگر کچھ لوازمات ہیں ان سے بھی آگاہ فرمائیں ۔

نوازش ہوگی۔
 
آپ خود یا جو سیکھنا سکھانا چاہتے ہیں، وہی لڑی کھولیں تو مناسب ہے۔
 
Top