بارہویں سالگرہ میں نے کِس سے کیا سیکھا؟

مریم افتخار آفرین ہے آپ پر، اتنے اچھے انداز میں تمام محفلین کی شخصیت کے مثبت پہلو ڈھونڈ نکالے۔ :)
اور ہمیں تو اس بات پہ رشک محسوس ہو رہا ہے کہ آپ اتنا کچھ سیکھ چکی ہیں۔ :rolleyes: :)
ہم ہر دونوں پہلوؤں سے سیکھتے ہی ہیں اور واقعتاََ محفل نے جتنا کچھ سکھایا ہے اتنا کوئی تعلیمی ادارہ بھی نہیں سکھا پایا۔
ابھی تو شاید بیس فیصد بھی بیان نہ ہو پایا ہو۔۔۔۔ کیونکہ اراکین اتنے زیادہ ہیں سمجھ نہیں آتی کیا رہ گیا، کیا تحریر ہو گیا۔ اور پھر ہر ایک کے دو پہلو ہیں۔۔۔۔ دوسرے پہلوؤں سے اس سے گہرا اور عملی طور پر بھی زیادہ سیکھا مگر یہاں صرف مثبت پہلوؤں کا ذکر ہے!
 
آخری تدوین:
نوٹ : مندرجہ بالا فہرست میں کوئی نمبرنگ یا فیورٹزم قطعاََ نہیں ہے۔ یہ سب رینڈم ہے۔اگر کسی ممبر کا کوئی گلہ ہے تو وہ بھی انفرادی طور پر پوچھ سکتا ہے۔ بہت سے نام شامل ہونے سے رہ گئے ہیں ، صرف میری نالائقی کی وجہ سے۔ کیونکہ ہر شے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ورنہ جو جو نام شامل نہیں ان میں سے بھی زیادہ تر سے بھی میرا اِن ڈائریکٹ سیکھنے کا یا آبزرویشن کا رشتہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا ان سے جن کا ذکر ہو چکا۔
 
ہادیہ

محفلین
ہادیہ:
ہادیہ ایک بچہ ہے، من موہنا بچہ۔ بہت کم لوگ اس عمر تک معصومیت کا یہ لیول اپنے اندر رکھ پاتے ہیں۔ یہ ایک بچہ ہے جو روتا ہے کہ جیسا ہے ویسا کیوں ہے؟؟؟ بڑے ہمیشہ سے اس طرح کے تھے یا میری دفعہ ان کو بیماری پڑی ہے؟:eek:
بچہ:noxxx::noxxx::noxxx:۔۔۔
اس سے قطع نظر کہ آپ نے لکھا کیا میرے بارے میں۔ مجھے تو سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے میرا نام بھی ہے اس لسٹ میں:applause::applause::battingeyelashes:۔۔۔ اس کے لیے بہت سارا۔۔۔ انناااااااا سارا شکریہ:rose::rose::rose::notworthy:۔۔۔
لیکن مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا آپ نے مجھ سے کیا سیکھا؟ :question:۔۔۔ معصومیت !!!! ۔۔۔ ہے نا؟ :D:p
 
میں نے واقعی آپ سے معصومیت سیکھی! اس عمر تک ہر کوئی یہ لیول برقرار نہیں رکھ پاتا۔آپ متاثر کُن ہیں!
 
بچہ:noxxx::noxxx::noxxx:۔۔۔
اس سے قطع نظر کہ آپ نے لکھا کیا میرے بارے میں۔ مجھے تو سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے میرا نام بھی ہے اس لسٹ میں:applause::applause::battingeyelashes:۔۔۔ اس کے لیے بہت سارا۔۔۔ انناااااااا سارا شکریہ:rose::rose::rose::notworthy:۔۔۔
لیکن مجھے ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا آپ نے مجھ سے کیا سیکھا؟ :question:۔۔۔ معصومیت !!!! ۔۔۔ ہے نا؟ :D:p
اس من موہنے مراسلے کو دیکھ کر کون کہے گا کہ ہم نے ہادیہ کے بچپنے کے متعلق غلط کہا ہے؟ :D
 
رانا

محفلین
ویسے مریم بہنا آپ کا مشاہدہ زبردست ہے۔ آپ مجھ سے کہیں بعد میں جاکر محفل میں آئیں ہیں لیکن اتنے سارے ممبرز کے بارے میں اتنے گہرے مشاہدات ہیں کہ میں تو اتنے ممبرز کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتا۔ اور لکھا بھی خوب ہے۔ بہت عمدہ۔ :)
 
نوید ناظم

محفلین
طارق شاہ اور نوید ناظم :
ہم نے اِن سے ایسی مستقل مزاجی اور لگن سیکھی ہے جس میں صلے کی پرواہ ہوتی ہے نہ ستائش کی تمنا۔ جو ہر چھوٹی چھوٹی بات کو راستے کی رکاوٹ نہیں بناتے۔ بڑھتے ہیں اور بڑھتے ہی چلے جاتے ہیں۔ میرا خیال ہے ایسے لوگوں کے لیے بہت بڑی کامیابیاں اور ستائش کے ٹوکرے منزل پر ان کے منتظر ہوتے ہیں۔
بہت شکریہ۔۔۔۔ ویسے جس مستقبل مزاجی اور لگن کے ساتھ آپ نے احباب کی خوبیاں بیان کیں ہیں اس کے لیے داد قبول فرمائیے۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی :
اس لڑی کو بنانے کا آئیڈیا ہم نے انہی سے تو سیکھا ان کی شروع کردہ لڑی دیکھ کر! لیکن ہمارے حساب سے ہر کسی میں الگ خوبی اور الگ کجی ہے۔ اتنی جلدی کیٹگرائز نہیں کیا جاسکتا جبکہ ہر کسی کی کیٹگری بھی الگ الگ ہو۔ لیکن آئیڈیا بہت اچھا تھا ان کا۔ اس سلسلے میں یہ ہو سکتا ہےکہ محفل میں ووٹنگ کرائی جائے۔ ٹاپ ٹین کے انتخاب کے لیے۔
بہنا میں نے بھی یہی سوچا تھا اور اس لڑی کے لیے تجویزبھی دی تھی مگر مدیر صاحب کا اصرار تھا میں لڑی شروع کرو۔
 
محمد عدنان اکبری نقیبی :
اس لڑی کو بنانے کا آئیڈیا ہم نے انہی سے تو سیکھا ان کی شروع کردہ لڑی دیکھ کر! لیکن ہمارے حساب سے ہر کسی میں الگ خوبی اور الگ کجی ہے۔ اتنی جلدی کیٹگرائز نہیں کیا جاسکتا جبکہ ہر کسی کی کیٹگری بھی الگ الگ ہو۔ لیکن آئیڈیا بہت اچھا تھا ان کا۔ اس سلسلے میں یہ ہو سکتا ہےکہ محفل میں ووٹنگ کرائی جائے۔ ٹاپ ٹین کے انتخاب کے لیے۔
میرا آئیڈیا آپ کو پسند آیا اور اس تجویز پر آپ نے لڑی بنائی اس کا بہت شکریہ۔سلامت رہیں۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
صائمہ شاہ :
میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے عورت کا رویہ ایسا ہو تو ایسا کوئی مرد نہیں جو اُسے نگل سکے یا اُگل سکے۔
ان کے زیادہ تر مراسلہ جات زنانہ موضوعات سے ہَٹ کر اُن لائنز پر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ہم سب یہاں اکٹھے ہیں۔
مریم

یقین مانیے میرے لئے سب سے مشکل کام تعریفی کلمات کا جواب دینا ہے مگر آپ کے خلوص اور محبت کا بہت بہت شکریہ اور یہ سچ ہے کہ مجھے کوئی نگل نہیں سکتا (y) :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ویسے مریم بہنا آپ کا مشاہدہ زبردست ہے۔ آپ مجھ سے کہیں بعد میں جاکر محفل میں آئیں ہیں لیکن اتنے سارے ممبرز کے بارے میں اتنے گہرے مشاہدات ہیں کہ میں تو اتنے ممبرز کے نام بھی یاد نہیں رکھ پاتا۔ اور لکھا بھی خوب ہے۔ بہت عمدہ۔ :)
اگر آپ کی لکھنے والی آفر ابھی تک قائم ہے تو میں محفلین کے پروفائل بھیج دوں آپ کو تفصیلی مشاھدے کیساتھ :D
اس سچے آگ کے دریا میں ڈوبنے کا ارادہ ہو تو ضرور بتائیے گا ۔
 
squarened

معطل
La Alma
&
squarened

یہ دونوں خواتین اپنی منطقی اور تکنیکی گفتگو میں اکثر اوقات مرد حضرات کو بھی مات دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ کبھی کبھار میں سوچتی ہوں کہ یہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتا !

السلام علیکم مریم بہنا
یوں تو آپ نے اپنے دستخط میں لکھ رکھا ہے: مجھ سے کوئی توقع نہ رکھی جائے!
مگر یہ تو زیادہ ہی غیر متوقع کام کر دیا آپ نے، کہاں محفل کے چیدہ چیدہ ارکان اور کہاں میرا ذکر

ویسے یہ بتائیے ڈیزائننگ بھی سیکھی آپ نے اب تک یا نہیں؟ بیحد معذرت کہ میں انفرادی طور پر وقت نہ دے سکی
 
نہیں سیکھ سکی بہنا۔ کچھ مصروفیات بھی بہت تھیں اور کچھ اس بات کا بھی دخل زیادہ رہا کہ ہم اس معاملے میں بالکل کورے ہیں۔ شروع میں چند کلومیٹر کوئی انگلی پکڑ چلائے گا اور بے پناہ اجر پائے گا تو ہی چل پائیں گے۔
 
Top