تعارف میں صرف میں ہوں ....

فیصل مجید

محفلین
السلام علیکم
اپنی زبان پر فخر کرنے والوں کی محفل میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا
جہاں تک تعلق ہے تعارف کا وہ مختصراً عنوان میں بتایا جا چکا ہے کہ ہم صرف ہم ہیں مطلب ہم سا ہو تو کوئی سامنے آئے ہرگز نہیں ہے بس بتانا مقصود ہے کہ ہم ہم ہیں اور آپ آپ ہیں. امید ہے یاران اردو سے خوب گاڑھی چھنے گی. ایک عرصے سے خاموش قاری تھے مگر اب ہرگز خاموش نہیں رہیں گے. :)
 

زیک

مسافر
خوش آمدید فیصل۔

یہ بتائیں کہ آپ کتنے حساس ہیں تاکہ یہ اندازہ کیا جا سکے کہ آپ کی لڑی کے عنوان پر کتنی سیرحاصل گفتگو کرنی ہے۔
 

فیصل مجید

محفلین
خوش آمدید فیصل۔

یہ بتائیں کہ آپ کتنے حساس ہیں تاکہ یہ اندازہ کیا جا سکے کہ آپ کی لڑی کے عنوان پر کتنی سیرحاصل گفتگو کرنی ہے۔
حساسیت ماپنے کا کوئی پیمانہ ہوتا تو ضرور عرض کرتے مختصراً عرض ہے کہ راقم کو عرصہ دو ماہ سے مرغ بانی کا شوق چرایا ہے اسی عرصے میں ۸ عدد چوزے اور 5 عدد مرغے مرغیاں وفات پاچکے ہیں تو راقم صدمے سے تاحال نڈھال ہے اور کم و بیش 3 بار آنسوؤں کے دریا بہا چکے ہیں :crying3:
 
Top