میں بال بال بچ گیا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میر انیس

لائبریرین
آج علامہ اقبال ٹائون سے پاپوش جانے والے جلوس میں عین اس وقت جب جلوس کا آخری دستہ مین روڈ پر موجود ایک سپر اسٹور سے گزر رہا تھا تو اس سے تقریباََ 50 گز کے فاصلہ پرکھڑی ایک کار میں دھماکہ ہوا اور اسکے قریب کھڑے ہوئے مومنین ،مومنات ،بچے اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔دھماکہ ہوتے ہی شدید فائرنگ شروع ہوگئی۔ میں جلوس سے نکل کر اپنے بچے کو گھر چھوڑنے آیا تھا دھماکہ کی آواز سنتے ہی دوبارہ جلوس کی طرف بھاگا کیونکہ میرا ایک 6 سال کا بھتیجا اور بھائی بھی جلوس میں تھے۔ میرا گھر جائے حادثہ سے بہت قریب ہے اور میں وہاں سے صرف 2 منٹ پہلے ہی گزرا ہوں گا۔دھماکے کی آواز پر جو میری حالت ہوئی تھی وہ میں ہی جانتا ہوں اور مجھکو پہلی دفعہ تجربہ ہوا کہ جب کوئی جان لیوا دھماکہ ہوتا ہے تو کیا حالت ہوتی ہے بھابھی ننگے پیر ہی بھاگ نکلی تھیں جنکو میں نے زبردستی گھر بھیجا خود میری یہ حالت تھی کہ پیر کہیں رکھتا تھا اور جاتا کہیں اور تھا موبائل پر فون کسی کو ملاتا تھا ملتا کہیں اور تھا۔سڑک پر لوگ اندھا دھند بھاگ رہے تھے دھواں ہی دھواں پھیلا ہوا تھا۔ جب مین روڈ پر آنے لگا تو فائرنگ شروع ہوگئی مجبوراََ واپس آکر دوسرا راستا پکڑنا پڑا۔
اگر یہ بم دھماکے کرنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ اسطرح لوگ ڈر جائیں گے تو خاطر جمع رکھیں کیونکہ جلوس کا رش اس حادثہ کے بعد ڈبل کیا تین گناہ بڑھ گیا تھا جلوس کے لوگ بجائے چھٹ جانے کے جو گھر جاچکے تھے وہ بھی جلوس میں واپس آگئے۔ اور جس جس کو پتہ چلا وہاں پنہچ گیا۔
اسلئے اسطرح کی بزدل حرکتوں سے کسی کو کئی فائدہ نہیں پنہچنے والا بلکہ اس سے تو جزبہ اور بڑھ جاتا ہے ماضی میں اسکی کئی مثالیں موجود ہیں۔
مجھکو سمجھ نہیں آتا کہ یہ سب کب تک ہوتا رہے گا ۔ کیا واقعی ہمارا ملک ہاتھ سے جارہا ہے۔کیا ہم ان دھماکے کرنے والوں کے آگے اتنے بے بس ہوگئے ہیں کہ وہ جب چاہیں مسجدو امام بارگاہ اور جب چاہیں ماتمی جلوس میں دھماکہ کردیتے ہیں جب چاہیں پولیس پر اور جب چاہیں سیکیورٹی فورسس کو اُڑادیں یہاں تک کے درس گاہ تک نہین چھوڑ رہے ہم کو موت سے ڈر نہیں وہ تو آنی ہی ہے تواگر مرنا ہی ہے تو شہادت پا کر مرنا تو ہماری تمنا ہے پر افسوس ہے ملک کی حالت پر کہ یہاں اب کوئی محفوظ نہیں رہا یہاں تک کے جو ہماری سرحدوں اور ماں بہنوں کی عزت کے محافظ تھے وہ بھی نہیں۔
ماں سلام پیش کرتا ہوں اپنی پولیس اور رینجرز کے جوانوں پر کہ ہر جگہ کی طرح یہاں بھی انہوں نے اپنا حق ادا کیا ۔ اور زخم یہاں بھی کھائے اور دوسروں کو مزید نقصان سے بچایا
 
arifkarim

معطل
یہ بم دھماکے ہمارے ہی حکمرانوں کی منافقتوں کا نتیجہ ہیں جنہیں عوام کو سہنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کو ڈی اسٹیبل قرار دیکر اسکی ایٹمی طاقت کے خواب دیکھنے والے انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کو 1949 سے لیکر اب تک نیٹو افواج کی دوستی بہت بھاری پڑی ہے۔ اتحاد سے بہتر ہے نیوٹرل رہا جاتا۔
 
میر انیس

لائبریرین
ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ 3 سے 5 افراد جنہوں نے ایک کے اوپر ایک کپڑے پہنے ہوئے تھے یعنی بہت سارے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورانکی کافی لمبی لمبی ڈااڑھیاں تھیں جلوس میں آنا چاہتے تھے جنکو اسکائوٹس نے روک لیا اور جانے نہیں دیا تو وہ دوسرے راستے سے پیچھے سے جہاں مشہور کامیڈین حنیف راجا کا گھر ہے نکل کر اُسی پتلی گلی سے مین روڈ کے قریب پنہچے اور ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو گاڑی کے قریب آکر گرا اور دھماکہ ہوا
 
میر انیس

لائبریرین
عارف صاحب پر قصور یا تو ہماری حکومت کا ہے یا نیٹو افواج کا معصوم شہریوں کا کیا قصور کہ جو پہلے ہی اتنے دکھ اٹھائے ہوئے ہیں ۔اگر دھماکہ کرنا ہیں ہم میں سے کتنے فیصد نیٹو افواج سے ہمدردی رکھتے ہیں یا حکومت کے ہمدرد ہیں یہ تو دھماکہ کرنے والے بھی جانتے ہیں تو ہم سے ہی کیوں بدلہ لیا جارہا ہے اگر مثبت طریقہ سے پاکستان کی عوام کو ساتھ ملا کر چلیں تو ہوسکتا ہے دشمن پر غالب آجائیں پر اپنے ہی جیسے معصوم شہریوں کو اسطرح کبھی بھائی سے بہن کو بچھڑانا کبھی ماں کو بیٹے سے اور کبھی بیوی کو شوہر سے اسلام اسکی اجازت تو نہیں دیتا ۔ میری نظر میں تو یہ لوگ بھی پھر نیٹو کی افواج سے کم ظالم تو نہیں ہوئے
 
سویدا

محفلین
بلیک واٹر اب کراچی میں‌
اور انداز وہی پرانا
شیعہ سنی فسادات
آج کل کے حالات میں‌داڑھی والا ہر آدمی ضروری نہیں‌کہ مسلمان بھی ہوں
بلکہ یہ انہیں کے ایجنٹ ہیں‌جن کا حلیہ جان بوجھ کر اسلامی بنایاجاتا ہے تاکہ اسلام بدنام ہوں‌
اور آپس میں‌شیعہ سنی فسادات
اللہ ہم سب کو فرقہ واریت سے محفوظ رکھے،آمین‌
 
arifkarim

معطل
ہم سے ہی کیوں بدلہ لیا جارہا ہے
کیونکہ "جمہوری حکومت" عوام کے اثبات سے اپنے فیصلے کرتی ہے۔ اسکو سیاسی زبان میں ڈبل گیم کہا جاتا ہے۔ اگر آج سے پانچ سو سال قبل ، کہیں بھی دو دھماکے بھی ہوتے تو عوام اسوقت تک چپ نہ بیٹھتی جب تک اسکی حفاظت کے ذمہ دار کی کھال اتر نہ جاتی۔ مگر آجکل کی عوام کی حالت دیکھیں۔ روز ہی کہیں نہ کہیں دھماکے، گولیاں چلتی ہیں اور عوام شور شار مچا کر خاموش۔ اور کل وہی۔۔۔۔ :)
 
dxbgraphics

محفلین
بلیک واٹر اب کراچی میں‌
اور انداز وہی پرانا
شیعہ سنی فسادات
آج کل کے حالات میں‌داڑھی والا ہر آدمی ضروری نہیں‌کہ مسلمان بھی ہوں
بلکہ یہ انہیں کے ایجنٹ ہیں‌جن کا حلیہ جان بوجھ کر اسلامی بنایاجاتا ہے تاکہ اسلام بدنام ہوں‌
اور آپس میں‌شیعہ سنی فسادات
اللہ ہم سب کو فرقہ واریت سے محفوظ رکھے،آمین‌

سنی شیعہ فسادات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب 1980 میں خمینی آئے تو انہوں نے کھلے عام شیعوں کو سنیوں کے خلاف بھڑکانا شروع کر دیا تھا۔ان کی کئی تصانیف میں پڑھ چکا ہوں۔ جس میں سنیوں کو کمتر ثابت کیا ہے انہوں نے۔

اور پاکستان میں حالیہ جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے وہ 2001 سے پہلے کیوں نہیں ہورہی تھی۔ سادہ فہم آدمی بھی یہ سمجھنے میں دیر نہیں کرے گا کہ یہ سب سی آئی اے، موساد ، راء کی کارستانی ہے۔ دراصل مشرف دور میں سی آئی اے کو کھلی چھوٹ دی گئی کہ وہ قبائلی علاقوں میں آئیں اور اسامہ اور القاعدہ کو تلاش کریں۔ تو انہوں نے کافی تعداد میں افغانی غیرمسلموں کو راء میں بھرتی کر کے ہمارے قبائلی علاقوں میں پھیلا دیا۔ جس کے سبب قبائلی علاقوں میں افرا تفری مچ گئی۔
آج بھی جہاں نجی سیکیورٹی کے نام سے اخبارات میں خبر شائع ہوتی ہے تو اس کے چند دن بعد کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔ پشاور ۔ لاہور۔ ملتان میں سیکیورٹی کمپنیوں کی مشکوک حرکات اخبارات میں‌آنے کے بعد ہی وہاں پر حساس اداروں کے دفاتر پر حملے کیئے گئے ہیں جس کا مطلب صرف پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کر کے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہے۔

لیکن انشاء اللہ یہود و صیہون کے ناپاک عزائم کبھی بھی پورے نہیں‌ہونگے۔
 
اظہرالحق

محفلین
اللہ کا شکر ہے کہ اس نے آپ کو اور سب کو حفظ و امان میں رکھا

جی ہاں کوششیں تو کب سے ہو رہی ہیں کہ کسی طرح پاکستان بھی لبنان یا سوڈان بن جائے ، مگر جب تک ہم دشمنوں کی چالوں کو سمجھتے رہے گیں ہمیں اتنا نقصان نہیں ہو گا ، انشااللہ!!
 
مغزل

محفلین
جذباتی نہ ہوں دوستو !
میری معلومات کے مطابق کار میں لگے ایندھن کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا،
بارود کا کہیں دور دور تک نشان نہیں، اور نہ ہی زخمیوں کو بم دھماکے والے زخم آئے ہیں ،
( فائرنگ کی خبر کہیں‌نہیں ، ہاں ہوسکتاہے کہ دھماکے کے ردِ عمل میں شرپسند افراد اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہوں)
ٹی وی چینل ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے خناس میں مبتلا ہوکر خوف و ہراس پھیلاتے ہیں۔
باقی مفروضوں پر میں کیا کہوں ، اور خدا را ۔۔ خبر کے تھریڈ کو خبر تک رکھیں شیعہ سنی مناظرہ نہ کردیجے
یاد رکھیں ! آپ اور ہم سے بہت زیادہ علم رکھنے والے علماء کرام اس پر سالوں سے مباحث کرتے آرہے ہیں ۔
نتیجہ : ’’ وہی ڈھاک کے تین پات ‘‘
امید ہے آپ خبر کی لڑی کو خبر کی لڑی ہی رہنے دیا جائے گا۔
والسلام
 
معاف کیجئے گا میں اس واقعہ کا عینی شاہد ہوں میں نے کسی چینل سے یہ نہیں دیکھا۔ سی این جی سیلنڈر پھٹتا تو ڈگی اڑتی نہ کہ کار کا اگلا حصہ میں وہیں موجود تھا جب ایکسپریس والوں نے یہ خبر چلائی تو یہ خبر وہاں بھی پنہچ گئی اور سب نے اس پر احتجاج کیا اور ایکسپریس والوں کو اور پولیس کو لا کر دکھایا کہ سی این جی سلینڈر وہاں صحیح سلامت موجود تھا گیس لیک ضرور کر رہی تھی یہ بھی ایک اچھا اتفاق ہوا کہ اللہ نے ایسی جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے لئے انتظام کیا کہ اتنا بڑا دھماکا ہونے کہ باوجود سیلینڈر موجود رہا۔
باقی میری تحریر دوبارہ پڑھیں میں جب جلوس میں دوبارہ داخل ہونا چاہ رہا تھا تو زبردست فائرنگ ہورہی تھی اور بعد میں جب پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو باقائدہ وہاں سڑک پر موجود گولیوں کے خول انکو دکھائے گئے اور ہم میں سے اکثر نے اسکی موبائل سے پکچرز بھی لی ہیں اگر یقین نہ آئے تو ہمارے علاقے میں آکر کسی سے پوچھ لین کے فائرنگ ہوئی تھی یا نہیں ۔ فائرنگ کوئی ایسی بات نہیں ہوتی کہ کسی کو پتہ ہی نہ چلے ظاہر ہے آوازیں ہمارے گھروں تک آرہی تھیں اور گھر کے خواتین اور بچے دبکے پڑے تھے۔
 
مغزل

محفلین
جی شکریہ ، میں نے گزارش کی کہ میری معلومات کے مطابق ( یہ بھی معلومات پولیس اسٹیشن اور میڈیکل لیگل سے حاصل کردہ ہیں ) ایسا ہے ، ۔۔ ویسے میں کچھ دیر میں عباسی بھی جاؤں گا، ممکن ہے صحیح صورتحال سامنے آسکے ، والسلام
 
میر انیس

لائبریرین
سنی شیعہ فسادات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب 1980 میں خمینی آئے تو انہوں نے کھلے عام شیعوں کو سنیوں کے خلاف بھڑکانا شروع کر دیا تھا۔ان کی کئی تصانیف میں پڑھ چکا ہوں۔ جس میں سنیوں کو کمتر ثابت کیا ہے انہوں نے۔

اور پاکستان میں حالیہ جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے وہ 2001 سے پہلے کیوں نہیں ہورہی تھی۔ سادہ فہم آدمی بھی یہ سمجھنے میں دیر نہیں کرے گا کہ یہ سب سی آئی اے، موساد ، راء کی کارستانی ہے۔ دراصل مشرف دور میں سی آئی اے کو کھلی چھوٹ دی گئی کہ وہ قبائلی علاقوں میں آئیں اور اسامہ اور القاعدہ کو تلاش کریں۔ تو انہوں نے کافی تعداد میں افغانی غیرمسلموں کو راء میں بھرتی کر کے ہمارے قبائلی علاقوں میں پھیلا دیا۔ جس کے سبب قبائلی علاقوں میں افرا تفری مچ گئی۔
آج بھی جہاں نجی سیکیورٹی کے نام سے اخبارات میں خبر شائع ہوتی ہے تو اس کے چند دن بعد کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔ پشاور ۔ لاہور۔ ملتان میں سیکیورٹی کمپنیوں کی مشکوک حرکات اخبارات میں‌آنے کے بعد ہی وہاں پر حساس اداروں کے دفاتر پر حملے کیئے گئے ہیں جس کا مطلب صرف پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کر کے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچانا ہے۔

لیکن انشاء اللہ یہود و صیہون کے ناپاک عزائم کبھی بھی پورے نہیں‌ہونگے۔
آپ ہمیشہ کی طرح ہر بات کو جسطرح فرقہ واریت کی طرف لے جاتے ہیں اسکو بھی لے جارہے ہیں جبکہ میں نے تو کسی پر نہ الزام لگایا نہ ہی کسی کو ذمہدار ٹہرایا صرف اپنے دوستوں سے ایک بات شیئر کی کہ جب کہیں کوئی اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو کیا گزرتی ہے۔
آپ کی معلومات کیلئے آیت اللہ خمینی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا
شعیہ سنی میں فساد ڈالنے والا نہ شیعہ ہے نہ سنی۔ بلکہ وہ استعمار کا ایجنٹ ہے
شیعہ سنیوں کو ہمیشہ ہی بے وقوف بنایا گیا ہے جب بھی کسی کو اپنا مقصد حاصل کرنا ہوا ان دونوں کو لڑا دیا اور اپنا کام نکالا ۔ ویسے آپکی معلومات کیلئے شیعہ سنی میں تصادم تو بند ہوا ہے 2001 کے بعد اور لوگوں کو عقل آئی ہے ۔ سوائے چند ایک علاقوں کہ اب جب بھی کوئی سازش ہوتی ہے اسکا سر وہیں کچل دیا جاتا ہے ورنہ مجھکو 1982 اور 1983 کہ واقعات یاد ہیں ۔ پلیز لوگوں کو لڑانا اور تعصب پھیلانا بند کریں کیونکہ۔
گو کہ ٹکڑے ہیں دونوں ایک شکستہ جام کے
شیعہ سنے پھر بھی دونوں ہاتھ ہیں اسلام کے
 
مغزل

محفلین
بی بی سی کی خبر میں فائرنگ کا کوئی تذکرہ نہیں ۔ربط
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایک کار میں دھماکہ ہوا ہے، پولیس حکام ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کرسکے ہیں۔
دھماکے میں انیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پاپوش نگر پولیس کے مطابق خلافت چوک قریب سڑک پر کھڑی ہوئی سفید رنگ کی ایک کار میں دھماکہ ہوا جس وجہ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس موجود لوگ زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی کراچی پولیس عبدالحمید دستی نے صحافیوں کو بتایا کہ بم کار کے قریب سڑک پر نصب تھا مگر اس کی شدت کم تھی۔ یہ ٹائم بم تھا۔ دھماکے میں انیس افراد زخمیوں ہوگئے ہیں۔ جنہیں عباسی شہید ہسپتال پہنچایاگیا۔ جہاں تین زخمی کی حالت نازک ہے۔ تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دھماکے سے کچھ دیر پہلے ایک ماتمی جلوس اس جگہ سے گزرا تھا۔اس دھماکے کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی، جس کے بعد رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ تمام دکانیں بند ہوگئی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس حکام کے مطابق محرم کے دوران مختلف ڈیوٹیوں پر تعینات اہلکاروں میں سے بیس ہزار پولیس جبکہ پانچ ہزار رینجرز سے تعلق رکھتے ہیں۔کراچی کی شیعہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ دو سو امام بارگاہوں پر رضاکار تعینات ہیں۔
جیو کی خبر میں فائرنگ کا کوئی تذکرہ نہیں، (کار کی حالت بتاتی ہے کہ ’’بم ‘‘ میں چھرے یا بال بیرنگ نہیں تھے۔ آتش گیر مواد بھی نہ تھا۔)
12-27-2009_92237_1.gif

امت اخبار کے مطابق ، فائرنگ کی اطلاعات
news-01.gif

جنگ ، فائرنگ کی کوئی خبر نہیں/۔۔۔ جانے کیوں
 
dxbgraphics

محفلین
آپ ہمیشہ کی طرح ہر بات کو جسطرح فرقہ واریت کی طرف لے جاتے ہیں اسکو بھی لے جارہے ہیں جبکہ میں نے تو کسی پر نہ الزام لگایا نہ ہی کسی کو ذمہدار ٹہرایا صرف اپنے دوستوں سے ایک بات شیئر کی کہ جب کہیں کوئی اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو کیا گزرتی ہے۔
آپ کی معلومات کیلئے آیت اللہ خمینی رحمت اللہ علیہ نے فرمایا
شعیہ سنی میں فساد ڈالنے والا نہ شیعہ ہے نہ سنی۔ بلکہ وہ استعمار کا ایجنٹ ہے
شیعہ سنیوں کو ہمیشہ ہی بے وقوف بنایا گیا ہے جب بھی کسی کو اپنا مقصد حاصل کرنا ہوا ان دونوں کو لڑا دیا اور اپنا کام نکالا ۔ ویسے آپکی معلومات کیلئے شیعہ سنی میں تصادم تو بند ہوا ہے 2001 کے بعد اور لوگوں کو عقل آئی ہے ۔ سوائے چند ایک علاقوں کہ اب جب بھی کوئی سازش ہوتی ہے اسکا سر وہیں کچل دیا جاتا ہے ورنہ مجھکو 1982 اور 1983 کہ واقعات یاد ہیں ۔ پلیز لوگوں کو لڑانا اور تعصب پھیلانا بند کریں کیونکہ۔
گو کہ ٹکڑے ہیں دونوں ایک شکستہ جام کے
شیعہ سنے پھر بھی دونوں ہاتھ ہیں اسلام کے

اگر آپ کی خواہش ہو تو خمینی صاحب کی ایک دو تحریریں بمعہ حوالہ جات پیش کر دوں تو شاید آپ کا شک دور ہوجائے۔
بغیر ثبوت کے بات نہیں کی میں نے۔
 
وجی

لائبریرین
dxbgraphix
صاحب آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کیا انکے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہوگی کہ کس سنی نے کیا کہا ہے لہذا ان باتوں سے پرہیز کریں‌
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top