تعارف میں اور میرا تعارف

اپنی رائے ضرور دیجئے گا کہ میں کچھ لکھ بھی سکتا ہوں

  • بری رہی پہلی لکھائی

    Votes: 0 0.0%
  • کچھ بھ

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    4

نادر علی

محفلین
میرا نام نادرعلی ہے۔۔۔پیشے کے لحاظ سے تو میں ’’گرافک ڈیزائنر‘‘ ہوں ، مگر اپنے محلے میں یہی مشہور ہوں کہ ’’منڈا کمپیوٹر چلاندا ای‘‘ مطلب تو آپ خود ہی سمجھ گئی ہونگے۔ یہی کہ میں اپنے محلے میں کم ہی نظر آتا ہوں ۔۔۔۔اس سے زیادہ اور کیا لکھوں اپنے بارے میں اورجہاں تک لکھنے کا سوال ہے۔اک عرصہ ہو گیا قلم کو ہاتھ لگائے ۔۔۔
ایک وہ بھی دن تھے جب ہم جن تھے​
اب ہم دیو ہیں ، جنوں کے بھی پیو ہیں​
اب صرف کمپیوٹر پر تھوڑی بہت انگلیاں چلاتے ہیں ۔ کبھی توغالب کی شاعری ڈھونڈے لگ جاتے ہیں تو کبھی پروین شاکرنہیں تو کوئی اور اپنا تو مزاج کبھی ایک جیسا نہیں رہتا ۔ کبھی کبھار موسم کے لحاظ سے دل کو تسلی دینے کیلئے دو تین الفاظ نکل ہی آتے ہیں جو کہ حاضر خدمت ہیں ۔
آج خوب برسے گی یہ بارش نادر​
کہیں چپکے اور کہیں زورشور سے​
 

بھلکڑ

لائبریرین
جنوں کے بھی پیو ہیں:eek:۔۔۔۔قسم کھاؤ بھیا!!!!!!!
خوش آمدید۔۔۔۔پخیر راغلے ۔۔۔۔۔جی آیاں نوں!!!!!!!
 

نادر علی

محفلین
سادہ سا بندہ ہوں اور بندہ خدا بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں ۔باقی صرف رہ جاتا ہے تو کام کے لحاظ سے مجھ پر اللہ کی خاص عنایت رہی ہے کہ اچھا کام کرنے والوں کے نام کی فہرست میں نام ضرور آجاتا ہے۔پیشہ تو آپ جان ہی چکے ہیں ’’چھاپہ خانہ‘‘ سے تعلق رکھتا ہوں ۔ پڑھا لکھا اتنا نہیں ہوں ۔ جس کو بتاتا ہوں وہ مزاق سمجھ جاتا ہے مگر پڑھے لکھے لوگوں کی صحبت میں رہنے کا اثر ضرور ہوا ہے ۔
 

نادر علی

محفلین
ملتان کے ایک چھاپہ خانہ(پبلشنگ) ادارہ کمپیوٹر ڈیزائنر کی نوکری کے ساتھ اپنادال دلیا چلا رہا ہوں۔ ویسے تو یہ کام دنیا کا سب سے اچھا کام ہے ۔کتابیں بناتا ہوں ۔وہ پرنٹ ہوتی ہیں ۔پھر نئی کتابیں۔۔۔۔۔ پھر اور ۔۔۔۔۔کبھی سکول کی کتابیں تو کبھی بچوں کی کہانیاں ۔۔۔ تو کبھی کوئی پراسپیکٹس۔۔۔ یہی چلتاآ رہا ہے۔
 

نادر علی

محفلین
پڑھنے لکھنے میں کوئی دلچسپی نہ تھی اس وجہ سے زیادہ نہیں پڑھ سکا اسی لئے چہارم کلاس میں سکول کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنی کم عمری میں ہی اپنے ابا جان کے ساتھ چھاپہ خانہ(پرنٹنگ پریس) کے شعبے کی طرف قدم بڑھائے۔ میرے ابا جان بھی میری طرح ہی چار کلاس پڑھے ہیں اور چھاپہ خانہ شعبے میں اچھے اور میعاری کام کی وجہ سے اُنہیں محترم جانا جاتا ہے ۔ اب تک کمپوزنگ (ٹائیپوگرافی) سے لے کر پرنٹنگ میں اُنہیں ایک اچھے اور شفیق اُستاد کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ مجھے کمپوزنگ کا شوق اُنہیں کو دیکھتے ہوئے(گلے) پڑ گیا۔ کیونکہ ٹائیوگرافی میں تمام لفظ اُلٹے ہی ہوتے ہیں اور میں اُنہیں دیکھتے بہت حیرت زدہ ہوتا تھا ۔

ابتداء میں مجھے میرے ابا جان نے مہروں (سٹیمپ) کے کام میں ڈالا ۔ وہ زیادہ بڑا کام نہیں تھامگر ایک ترتیب ضرور تھی اس کام میں کہ صحیح لائن اور لینتھ آگئی اور مجھے یہ ضرور علم تھا کہ یہ کام ایک نہ ایک دن ماضی میں چلا جائے گا کیونکہ کمپیوٹر کا دور شروع ہو چکا تھا اور میری مارکیٹ میں کمپوٹر آپریٹر اور ڈیزائنر کی اچھی خاصی عزت دی جاتی تھی ۔ اب تو ’’ٹکے ٹوکری‘‘ ہوگئے ہیں وہ بھی مگر اب بھی جو اچھا کام کرتے ہیں ’’اللہ‘‘ کے شکر سے اُن کے فہرست میں نام ضرور شامل ہے۔

مجھے جو مہروں (سٹیمپ ) والے اُستاد ملے وہ بہت شفیق ہیں اُنہوں نے مجھے نادرعلی سے نکھارکر مجھے نایاب کیا اور میں یہی دُعا کرتا ہوں کہ اُن جیسا شفیق اُستاد سب کو ملے کیونکہ اہلِ نظر ہیں نظر والوں کی ایک پہچان ہے کہ وہ پہچان جاتے ہیں کہ وہ کہا تک غوطہ لگا سکتا ہے ۔

اور جب سے میں نے اُردو ویب۔آرگنائزیشن جوائن کیا ہے تو بہت ہی فیض یاب ہوا ہوں ۔

نہیں تو پہلے یہی سوچتا تھا :

چن کے رستہ عشق کا ، ہم نے نادر
کبھی نایاب تھے اب کوئی پوچھتا بھی نہیں​
 

تلمیذ

لائبریرین
ماشاء اللہ، رسمی تعلیم کے فقدان کے باوجود آپ کی اردو اور لکھنے کا انداز بہت اچھا ہے۔ اور گرافکس ور کمپوزنگ میں اپنا ہاتھ رواں کرنا بھی قابل تحسین ہے۔ تاہم، اگر آپ کسی کا اچھا مشورہ ماننے کےقائل ہیں تو ایک گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ کے فضل و کرم سے آپ نوجوان ہیں، فرصت کے وقت پڑھائی کر کےآپ رسمی تعلیم مثلاً میٹرک ایف اے اور آگے کے مراحل بھی طے کر سکتے ہیں، کیونکہ آج کل اس رسمی تعلیم کا حصول قطعاً دشوار نہیں۔اور مجھے یقین ہےکہ اس وقت کی گئی محنت انشاء اللہ آپ کی آئندہ زندگی میں بہت کام آئے گی۔
 
آخری تدوین:
Top