تعارف میم نون کی آمد

السلامُ علیکم۔

میم نون محفل پر نیا آیا ہے، اسے خوش آمدید کہا جائے :grin:

والسلام

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید میم نون بھائی
یہاں محفل سے ایگل سورڈ صاحب کے غائب ہونے کا بہت قلق تھا کیوں کہ ان سے مجھ سمیت اہل محفل نے بہت کچھ سیکھا، ان کی غیر حاضری سے دل بہت مضطرب تھا، لیکن آپ کے آنے سے جانے کیوں دل میں نشاط کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے، محفل نکھری نکھری سی لگ رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایگل سورڈ کو کھونے کا جتنا غم تھا، آپ کو پانے کی خوشی اس سے بڑھ کر ہے۔
امید ہے کہ ہمیں میم نون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
mfdarvesh

محفلین

کیا الفاظ لکھے ہیں جناب، نوید کچھ کہے نہ کہے میں شکریہ ضرور کہوں گا :)
 
کیا الفاظ لکھے ہیں جناب، نوید کچھ کہے نہ کہے میں شکریہ ضرور کہوں گا :)

ذرّہ نوازی ہے جناب کی ورنہ من آنم کہ من دانم۔ آپ جیسے دوستوں کی قدردانی ہی مجھ جیسے کم علم لوگوں سے بھی محفل میں کچھ نہ کچھ لکھوا کر حاضری لگوالیتی ہے۔
والسلام
 
میم نون

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خوش آمدید میم نون بھائی
یہاں محفل سے ایگل سورڈ صاحب کے غائب ہونے کا بہت قلق تھا کیوں کہ ان سے مجھ سمیت اہل محفل نے بہت کچھ سیکھا، ان کی غیر حاضری سے دل بہت مضطرب تھا، لیکن آپ کے آنے سے جانے کیوں دل میں نشاط کی سی کیفیت طاری ہوگئی ہے، محفل نکھری نکھری سی لگ رہی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایگل سورڈ کو کھونے کا جتنا غم تھا، آپ کو پانے کی خوشی اس سے بڑھ کر ہے۔
امید ہے کہ ہمیں میم نون سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام تعریفیں اللہ کے لئیے

سمیع اللہ بھائی آپکی محبت ہے وگرنہ میں کسی کو کیا سکھا سکتا ہوں بھلا، آپ دوستوں سے ہی سیکھتا ہوں اور پھر اگر کسی کو اسکی ضرورت پڑے تو آپ دوستوں کی جلائی علم کی شمع کو آگے بڑھا دینے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔ دیپ سے دیپ جلانے سے ہی علم بڑھتا اور تاریکی کم ہوتی ہے، اور اسی پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

آپ نے جتنے اچھے الفاظ میں مجھے خوش آمدید کہا ہے، مجھے افسوس ہے کہ میری اردو لغت کمزور ہونے کے باعث اتنے ہی اچھے الفاظ میں آپکا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔
آپکا تہہ دل سے شکریہ اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنا کرم خاص فرمائے۔ آمین۔

والسلام
 
najmi

محفلین
وعليكم السلام بس هذي الي فهمتها والباقي مدري وش تقول يسعد امورك هههه

يسعد امورك يالباكستاني

وناسة لو ادري وش تقول:)

والله انت شكلك خياط ابغي ادور لك فيزة يسعد امورك

وناسة لو القى:)

يسعد امورك شمشاد شكلك ماعندك لعب ابي اصير خويك عشان ماتفجر بي هههه

وناسة لو تصير خويي:)

هههه يسعد امورك شمشاد ترجمت كلامك تقول تجربني اني احذف ردودك هههه

احذفهن من زين منتداكم الي كله طلاسم هههه هذا حق الي يبي يدبر لكم فيز هههه

اهم شي لاتنسون تليسون غرفتي هههه

وناسة:)

جو کہتا ھے وہی ھوتا ھے۔۔۔۔۔:-p
 
mfdarvesh

محفلین
بس ان کو ٹیبل پہ لٹاؤ اور نیوٹن رنگ کا تجربہ کر ڈالو
پھر اس کے بعد چاہو تو GM Counter بھی کر ڈالو اور
ان کو سرکٹ بورڈ سمجھ کے سب کچھ کیجیے گا
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تمام تعریفیں اللہ کے لئیے

سمیع اللہ بھائی آپکی محبت ہے وگرنہ میں کسی کو کیا سکھا سکتا ہوں بھلا، آپ دوستوں سے ہی سیکھتا ہوں اور پھر اگر کسی کو اسکی ضرورت پڑے تو آپ دوستوں کی جلائی علم کی شمع کو آگے بڑھا دینے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔ دیپ سے دیپ جلانے سے ہی علم بڑھتا اور تاریکی کم ہوتی ہے، اور اسی پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

آپ نے جتنے اچھے الفاظ میں مجھے خوش آمدید کہا ہے، مجھے افسوس ہے کہ میری اردو لغت کمزور ہونے کے باعث اتنے ہی اچھے الفاظ میں آپکا شکریہ ادا کرنے سے قاصر ہوں۔
آپکا تہہ دل سے شکریہ اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپکو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اپنا کرم خاص فرمائے۔ آمین۔

والسلام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوید بھائی! ویسے تو آپ جب بھی آتے ہیں، ایک خوشگوار حیرانگی ساتھ لے کر آتے ہیں۔ یعنی کبھی فوٹو شاپ کی کوئی حیرت انگیز ٹپ، کبھی آئی ٹی کے سوال وجواب کے زمرہ میں پریشان سائلین کے مسائل کا چٹکی بجاتے حل، گپ شپ اور مزاح میں بھی شائستگی کا ایک خاص انداز۔ یہ تمام خصوصیات آپ کو محفل میں ممتاز کرنے کے ساتھ ساتھ اہل محفل کو خوش گوار حیرت میں بھی مبتلا کرتی ہیں۔ لیکن اس بات کا تو میں تصور تک نہیں کرسکتا تھا کہ اٹلی میں رہنے والے فرد کی اس قدر نستعلیق اردو اور اتنا شائستہ انداز ہوسکتا ہے، اس قدر علمی شخصیت ہونے کے باوجود اس قدر انکساری اور اس پر مستزاد یہ کہ پھر بھی اپنی اردو لغت کے کمزور ہونے کا اعتذار۔ بس اب مزید حیران ہونے کی بالکل بھی گنجائش نہیں رہی، آج تو گویا آپ نے حیران کرنے کی حد ہی کردی۔
بہرحال اگر میں نے آپ کو خوش آمدید کہا ہے کہ تو آپ بھی مجھے مبارک باد دیجئے کہ میں نے میم نون کی شکل میں ایک انتہائی قیمتی، مخلص اور پیارا دوست پایا ہے۔
اللہ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرمائے، آپ یونہی محفل کی رونق بڑھاتے رہیں اور اہل محفل کو اپنی ذات سے فیض یاب کرتے رہیں۔ آمین

والسلام
 
ماشاء اللہ دونوں اراکین کیا ہی ثقیل اردو میں گفتگو فرما رہے ہیں۔ مزہ آ گیا۔

شمشاد بھائی یہ سب آپ کی صحبت کا اثر ہے، آپ جہاں ہوتے ہیں وہاں (محاورے کے مطابق) پتھروں تک سے اگلوالیتے ہیں، ہم پھر کس قطار شمار میں ہیں۔:grin:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
بس ان کو ٹیبل پہ لٹاؤ اور نیوٹن رنگ کا تجربہ کر ڈالو
پھر اس کے بعد چاہو تو GM Counter بھی کر ڈالو اور
ان کو سرکٹ بورڈ سمجھ کے سب کچھ کیجیے گا

لیکن ہم میں سے کسی کا نام مت لگانا کہ انہوں نے کہا تھا۔

خبردار شازشی لوگ !!!! :mad:
میں انسان ہوں چھپکلی نہیں کہ تجربے کرتے رہیں۔
 
Top