میرے ناپسندیدہ محفلین!

atta

محفلین
بہت خوب عثمان بھائ.
ہم تو بچ گئے کیونکہ محفل سے بچے رہتے ہیں.کبھی کبھار دیکھ لیتے ہیں جب کوئ دوسرا نہ ہو.وقت ملے تو محفل اور محفلین سے مل کر خوشی ہوتی ہے.
 
جس طرح ناپسندیدہ محفلین اور زہر لگنے والے محفلین کی اصطلاح ایجاد کی ہے ویسے ہی " گولی کے قابل " محفلین کی بھی لڑی بننی چاہیے :D
اوراس فہرست دہشت انگیز میں مابدولت اپنا نام یا کوئی صفت ناپانے کے لئے ابھی سے دست بادعا ہیں !:):)
 
کچھ کا کہنا ہے کہ خوبصورت قلم
کچھ کا کہنا ہے کہ سانپ
:)
اپنے اور پیارے محفلین کے درمیان ایک " سانپ " کی موجودگی کا ادراک مابدولت کے لئے ایک ہیبت ناک احساس لئے ہوئے ہے جس نے مابدولت کے جثہُ ناتواں میں خوف کی کپکپی دوڑادی ہے ۔ مابدولت کسی سپیرے کی جستجو میں عازم سفر ہوا چاہتے ہیں! :):)
 
ہادیہ

محفلین
امین بھیا آپ میرڈ ہیں کیا؟ اگر ہیں تو آپ کی باتوں کی آپ کی مسز کو سمجھ کیسے آجاتی ہے؟ اگر نہیں تو کم از کم ایم فل کیا ہو جس نے اردو ادب میں اس سے شادی کیجیے گا۔۔سچی پھر کبھی لڑائی نہیں ہوگی:rollingonthefloor:
 
میاں بیوی کو ایک دوسرے کی باتیں ویسے کون سا سمجھ آ جاتی ہیں.
 
امین بھیا آپ میرڈ ہیں کیا؟ اگر ہیں تو آپ کی باتوں کی آپ کی مسز کو سمجھ کیسے آجاتی ہے؟ اگر نہیں تو کم از کم ایم فل کیا ہو جس نے اردو ادب میں اس سے شادی کیجیے گا۔۔سچی پھر کبھی لڑائی نہیں ہوگی:rollingonthefloor:
مابدولت اپنی معزز بہن ہادیہ کے پہلے سوال کا اثبات میں جواب دیتے ہوئے یہ اطلاع بہم پہنچانے میں قلبی مسرت محسوس کرتے ہیں باہمی مضبوط تعلق زبان وبیان کی خلیجوں کو پاٹنے کا بہترین ذریعہ ہے اور بفضل خدا مابدولت اس نعمت سے بہرہ ور ہیں !:):)
 
اوہ۔۔یعنی آپ میرڈ ہیں۔۔شکر ہے مجھے بھی کچھ سمجھ آئی:D
چلیں شکر الحمد اللہ:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جو کسی دوسرے سے مخاطب مراسلے کو دوستانہ کی ریٹنگ سے نوازتے ہیں۔
مجھے تو اس دھاگے کا عنوان ہی انتہائی دوستانہ نوعیت کا محسوس ہوا۔ اور بنابریں جو جو مراسلہ موضوع پر ہوا ازحد دوستانہ ہی لگا۔سوچتا ہوں کہ کس کس پر "دل " کا بٹن دباؤں ؟
سو میں تو عثمان کا ناپسندیدہ ہوا۔کم از کم ایک اعتبار سے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اپنے اور پیارے محفلین کے درمیان ایک " سانپ " کی موجودگی کا ادراک مابدولت کے لئے ایک ہیبت ناک احساس لئے ہوئے ہے جس نے مابدولت کے جثہُ ناتواں میں خوف کی کپکپی دوڑادی ہے ۔ مابدولت کسی سپیرے کی جستجو میں عازم سفر ہوا چاہتے ہیں! :):)
سپیرا ڈھونڈنے کدھر چل نکلے قبلہ، "بین" تو آپ خود بھی خوب بجا لیتے ہیں :)
 
عثمان

محفلین
اپنے اور پیارے محفلین کے درمیان ایک " سانپ " کی موجودگی کا ادراک مابدولت کے لئے ایک ہیبت ناک احساس لئے ہوئے ہے جس نے مابدولت کے جثہُ ناتواں میں خوف کی کپکپی دوڑادی ہے ۔ مابدولت کسی سپیرے کی جستجو میں عازم سفر ہوا چاہتے ہیں! :):)
سپیرے کی تلاش چھوڑیے۔ لڈو کھیلنے کی عادت ڈالیے۔ سانپ کا خوف نکل جائے گا۔ :)
 
Top