حاتم راجپوت

لائبریرین
ارے آپ تو پورے فنکار نکلے امجد بھائی۔۔۔ بہت کمپوزڈ اسکیچز ہیں آپ کے، اور تنوع بھی بدرجہء اتم پایا جاتا ہے۔۔
میری طرف سے ڈھیروں ڈھیر داد وصول کیجئے۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
میری ایک دوست انڈس ویلی اسکول اف آرٹ سے سکیچینگ کا کورس کررہی ہے پر سچ تو یہ کہ کچھ تو آپکے اس سے بہت زیادہ اچھے ہیں
 
کیا کہنے جناب
کمال کی ڈرئنگز ہیں پیسٹل کلر میں خطاطی تو لاجواب ہے
ماشاءاللہ کیا کیا ہنر پائے ہیں آپ نے :)
دل خوش ہو گیا
اللہ مزید ترقی عطا فرمائے آمین
 
ماشائ اللہ ،یہ مجھ سے کیسے مس ہو گیا غضب بھائی جان
واقعی سب ایک سے ایک
آپ جامعہ سے فائن آرٹس کا ایک سالہ کورس کر لیجئے
سچی
ایسے واقعی اللہ نے آپ کے قلم میں جان دی ہے 'مزید افزودگی کے لئے دعاگو ہوں ÷
 
یا استعجاب!
اور ہائے ہماری ان دنوں کی مصروفیت کہ ایسے فن پارے ہماری نگاہوں سے بچ کر نکل گئے تھے۔ :) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
میری ایک دوست انڈس ویلی اسکول اف آرٹ سے سکیچینگ کا کورس کررہی ہے پر سچ تو یہ کہ کچھ تو آپکے اس سے بہت زیادہ اچھے ہیں
حیرت ہے انڈس ویلی میں اطہرجمال صاحب کے ہوتے ہوئے فائن آرٹ اوراسکیچنگ کے کسی طالب علم کا کام اچھا نہ ہو-
خوب یاد آیا اس مایہ ناز مصور اور اپنے اُستاد کے آبی رنگوں کے کچھ نمونے پیش کروں
 
آخری تدوین:

ملائکہ

محفلین
حیرت ہے انڈس ویلی میں اطہرجمال صاحب کے ہوتے ہوئے فائن آرٹ اوراسکیچنگ کے کسی طالب علم کا کام اچھا نہ ہو-
خوب یاد آیا اس مایہ ناز مصور اور اپنے اُستاد کے آبی رنگوں کے کچھ نمونے پیش کروں
اچھے نہیں ہے یہ نہیں کہا میں نے ، میں نے یہ کہا تھا کہ امجد بھائی کے کچھ اسکیچ اس کے اسکیچز سے بھی زیادہ اچھے ہیں۔۔۔۔ لیکن اس کو ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا شاید اس لئے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہی ہاتھ میں صفائی آتی ہے۔۔۔
 
حیرت ہے انڈس ویلی میں اطہرجمال صاحب کے ہوتے ہوئے فائن آرٹ اوراسکیچنگ کے کسی طالب علم کا کام اچھا نہ ہو-
خوب یاد آیا اس مایہ ناز مصور اور اپنے اُستاد کے آبی رنگوں کے کچھ نمونے پیش کروں
بعض اوقات ہم بہت اچھے استاد کے ہونے کے باوجود انٹرسٹ ڈیویلپ نہیں کر پاتے۔
 
اندر ہی کہیں کھوئے ہوئے آرٹسٹ کی تلاش دوبارہ شروع کر دی گئی، اس لیے ڈیسک ٹاپ بھی تبدیل ہو گیا۔

میرا لیپ ٹاپ ،
میرے ایڈی فائر سب وُوفرز،
میرا اسکیچ پیڈ،
اسکن شیڈز کی رینج،
پینسلز کی رینج،
چارکول رینج،
لائن پینسل ،
صفائی کے لیے برش،
اور میں اسکیچ پیڈ پہ رپنزل زیرِ تکمیل ہے انشاءاللہ جلد ہی شئیر کروں گا۔

1234078_720576714624893_1910859358_n.jpg
 
امجد بھیا مجھے تو صرف کپ ہی نظر آیا پہلی نظر میں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ لیکن پھر دیکھا تو پتہ چلا کہ آپ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ،۔۔۔ کہ جب کوئی آپ کو پہلی بار دیکھتا ہے تو کیسے حیران ہوتا ہے!!!!!! :):LOL::laugh:
آسان زبان میں سمجھا دو بھئی
 
یونس

محفلین
مہارت کہاں عمر بھائی، بس اندھوں میں کانے راجے والی بات ہے۔ شاید حقیقی فن تو چُھو کر بھی نہ گزرتا ہو ان کو۔ بس یہ ہے کہ باقی لوگ نہیں بنا پاتے کیوں کہ وہ کوشش نہیں کرتے میں بنا پاتا ہوں کافی کوشش کرتا ہوں شاید اس لیئے۔
اس قدر کسرِ نفسی !
ہماری نظر میں تو ہر تصویر فن کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کی مہارت کو فن کی اُس بلندی تک پہنچائے‘ جسے آپ خود حقیقی فن سمجھتے ہوں ۔
 
Top