میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

محمّد احسن سمیع :راحل: نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 18, 2020

  1. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    معزز اساتذہ کرام اور عزیزان گرامی،
    السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاته!

    مجھے آپ سب کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس عاجز کی شکستہ تحاریر کا مجموعہ بنام "یادیں گنگناتی ہیں" بالآخر اوراق پبلیکیشنز، پاکستان کے زیر اہتمام شائع ہوگیا ہے۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میری ٹوٹی پھوٹی شاعری پر مشتمل یہ مجموعہ دنیائے اردو ادب میں کوئی خاطر خواہ اضافہ ثابت ہوگا، تاہم کلام کی اشاعت کس شاعر کی خواہش نہیں ہوتی :)
    بس اسی خواہش کے زیر اثر کچھ غزلیات اور منظومات کی اشاعت کی ہمت کرلی ہے۔ امید ہے احباب حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور ممکنہ اغلاط کو درگزر کر دیں گے۔
    کتاب پاکستان بھر سے مندرجہ ذیل ربط کے ذریعے آرڈر کی جاسکتی ہے۔ کیش آن ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔
    Yden Gungunati Hen – یادیں گنگناتی ہیں – Auraq Publications
    اس کے علاوہ بیرون ملک ڈلیوری بھی ممکن ہے جس کے لئے اوراق پبلیکیشنز سے ان کے واٹس ایپ نمبر 0571530 300 92+ پر براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
    تعارفی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔ کتاب کے مندرجات کے بارے میں تو کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی، ہاں ان شاء اللہ آپ کو طباعت کے معیار کے حوالے سے کسی قسم کی مایوسی نہیں ہوگی :)
    کتاب کی تدوین کرتے ہوئے حتی الوسع کوشش کی گئی تھی کہ ٹائپ کی اغلاط نہ ہوں، مگر کچھ ناگزیر مسائل کی وجہ سے وقت کی کمی کا سامنا تھا، جس کے باعث کچھ مقامات پر غلطیاں باقی رہ گئیں ہیں، جن کے لئے پیشگی معذرت۔ اگر دوسرا ایڈیشن چھپوانے کی نوبت آئی تو ان شاء اللہ ان کو درست کردیا جائے گا۔
    امید ہے کہ محفلین اس ناچیز کی حوصلہ افزائی فرمائیں گے اور کتاب کو ایک موقع ضرور دیں گے۔

    [​IMG]

    آپ سب کی توجہ اور دعاوں کا طالب،
    بندہ عاجز
    محمد احسن سمیع راحل۔
     
    • زبردست زبردست × 11
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  2. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,895
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    بہت بہت مبارک ہو جناب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,386
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت مبارک ہو راحل بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ محترم خلیل صاحب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت نوازش تابش بھائی
     
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,386
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    آپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں
    :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    پیدا کہاں اب ایسے پراگندہ طبع لوگ :)
    تابش بھائی، وہ انگریزی میں کہتے ہیں ناں
    Exceptions don't make the rule :)
    ہم نے "عوام" کا ذکر کیا، آپ "خواص" کی بات کر رہے ہیں :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,353
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    اس پرمسرت موقع پر آپ کو بہت مبارک ہو راحل بھائی !
    ماشاءاللہ ، اپنی تصویر بہت زوردار لگائی ہے کتاب پر ۔ یہ بتائیے کہ نیچے ہاتھ میں گٹار بھی پکڑا ہوا ہے یا نہیں ؟:):):)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    35,219
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    مبارکباد قبول کرو۔
    اس کی ان پیج فائل مجھے بھیج دو کہ برقی کتب میں شامل کر دی جائے۔ غلطیاں سدھار کر!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ ظہیرؔ بھائی (اور یہ دل پر پتھر رکھ کر آپ کے حکم کی بجا آوری میں بھائی کہہ رہا ہوں، ورنہ دل استاد سے کم پر آمادہ نہیں ہوتا :) )
    یقین کیجئے، گوکہ یہ عاجز خود فوٹوگرافی سےشغف رکھتا ہے اور دوست احباب کو کئی یادگار تصاویر بنا کردیں ہیں، مگر اپنے لئے ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی ڈھنگ کی قابل اشاعت تصویر میسر نہیں تھی :)
    اس تصویر میں تو گٹار ہاتھ میں نہیں، مگر کسی زمانے میں یہ شوق بھی رکھتے تھے اور اچھا خاصا بجا بھی لیتے تھے ۔۔۔ اب شادی کے بعد بیگم نے الٹی میٹم دے دیا تھا کہ یا تو شاعری کا شوق پورا کرلو یا گٹار کا :)

    ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ

    دعاگو،
    راحلؔ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ استاذی، آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی ہمارا خون سیروں بڑھا دیتی ہے۔
    ناشر کے ساتھ ہوئے معاہدے کی رو سے کچھ عرصہ برقی اشاعت نہیں کرسکتا، لیکن ان شاءاللہ اس مدت کے بعد برقی اشاعت کے لئے آپ کو ضرور ارسال کروں گا۔ آپ اگر اسے اپنی برقی لائبریری کی زینت بنائیں تو اس بڑھ کر میرے لئے اور کیا اعزاز ہوگا۔

    دعاگو،
    راحلؔ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,321
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    بہت بہت مبارک ہو راحل صاحب ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ عاطفؔ صاحب۔ حوصلہ افزائی کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    مبارک باد قبول فرمائیے! دلی مسرت ہوئی!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ فرقان صاحب، جزاک اللہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. انس معین

    انس معین محفلین

    مراسلے:
    325
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    بہت بہت مبارک راحل بھائی ۔ ۔:in-love:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    بہت شکریہ برادرم، بس آپ سب احباب کی دعاؤں اور حوصلہ افزائی کے سبب ممکن ہو پایا :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. انس معین

    انس معین محفلین

    مراسلے:
    325
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    انشاءاللہ بہت جلد خریدتا ہوں ۔ کتاب کی ڈسکریپشن میں آپ کا ماہرؔ القادری صاحب کے ساتھ نسب دیکھ کر ایک خوشگوار حیرت ہوئی ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. محمّد احسن سمیع :راحل:

    محمّد احسن سمیع :راحل: محفلین

    مراسلے:
    995
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    جزاک اللہ ۔۔۔ بس، خود کو معتبر بنانے کے لئے ایک یہی نسبت ہمارے پاس تھی :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر