مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

جاسمن نے 'تہنیتی پیغامات و دعائیہ کلمات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 30, 2014

  1. muhammad jawed

    muhammad jawed محفلین

    مراسلے:
    4
    ماحی ماحی لگا کے رکھا ہے
    کیوں دیوانے کی بات کرتے ہو
    یہ غزل حقیقی ہے یا مجازی
     
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اللہ کے فضل و کرم سے حسن نے دوسری بار ناظرہ قرآن مجید ختم کر لیا۔ اس دوران آدھا تیسواں پارہ حفظ کیا۔ سورۃ الملک حفظ کی۔ اب سورۃ الرحمن تقریبا یاد کر لی ہے۔ ساتھ ساتھ اب قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا ہے۔

    ماشاء اللہ!
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,878
    ماشاءاللہ۔ فن لینڈ میں تعلیم القرآن کا باقاعدہ انتظام موجود ہے یا آپ بچوں کو خود گھر پر ہی پڑھاتے ہیں؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت شکریہ
    مسجدوں میں کسی حد تک انتظام تو موجود ہے۔ لیکن حسن کے لیے پاکستان سے ایک قاری صاحب آن لائن روز سکائپ پر پڑھاتے رہے ہیں۔
    میں اور بیگم گھر میں روز سبق کی دہرائی بھی کرواتے ہیں اور سنتے بھی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ماشاء اللہ۔ مبارک باد قبول فرمائیں۔
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت شکریہ خلیل بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  7. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,281
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ماشاءاللہ ۔ زبردست ۔ بہت خوشی کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری اولاد کو حقیقی علم و عرفان کے نور سے روشن رکھے جو ہمیں بھلائی کا راستہ دکھائے ۔آمین
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    آمین!
    نیک خواہشات کا بہت شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,281
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    جب گزشتہ سال اگست بچے پاکستان گئے تو سی ایل ایف کا ایک اشتہار ایک پبلشر دوست کے فیس بک پر دیکھا تو اپنے بچوں کو بھیج دیا اور کہا کہ کہانیوں کے اتنے شوقین ہو تو خود بھی لکھ کر دیکھو ۔ میں نے کسی قدر قائل کرنے کی کوشش کی کہ اردو میں لکھنا لیکن دونوں نے انگریزی میں لکھ بھیجی ۔چند روز قبل چلڈرین لٹریچر فیسٹول میں ہماری چھوٹی والی بچی کی لکھی ہوئی کہانی شارٹ لسٹ ہونے کی اطلاع آئی ، جس میں پروگرام منیجر صاحبہ نے بچی کو یہ نوید سنائی اور کہا کہ آپ کو اپریسئیشن سرٹیفکیٹ ملے گا ۔ اس کے بعد اس وبا نے ہی دنیا کو محصور کر کے رکھ دیا ۔
    کہانی کا نام تھا ۔ مس انڈرسٹڈ ، اَ -ٹیل آف ٹائم۔
    مزے کی بات اس میں کچھ شاعری بھی تھی ۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,887
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مبارک ہو۔ممکن ہو تو یہ کہانی اردو محفل کے انگریزی سیکشن میں شریک فرمائیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,281
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    جی ضرور خلیل بھائی ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,341
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ماشاء اللہ۔ بہت اچھی بات ہے عرفان کہ آپ بچوں کی تعلیمِ قرآن پر کماحقہ توجہ دے رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں آپ کے لئے تا بہ ابد صدقۂ جاریہ بنائے ۔ آمین۔
    ایک بات افادۂ عام کے لئے اپنے تجربے اور مشاہدے سے شیئر کرنا چاہوں گا کہ قرآن پڑھانے والے استاد یا استادوں کا تلفظ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ چھوٹے بچے زبان بہت جلد اور بغیر کسی کوشش کے سیکھ لیتے ہیں ۔ نہ صرف زبان بلکہ تلفظ اور لب ولہجہ بھی ۔ بچوں کو قرآن درست تلفظ کے ساتھ سکھانا ازحد ضروری ہے ۔ بدقسمتی یا خوش قسمتی سے پاکستان ، انڈیا اور مڈل ایسٹ ( مصر وغیرہ ) سے اسکائپ پر قرآن پڑھانا بھی ایک پیشہ بن گیا ہے ۔ آئے دن پڑھانے والوں کی ایمیل اور بعض اوقات گھر پر فون بھی آتےرہتے ہیں ۔ بعض کا تو اردو تلفظ سن کر ہی تشویش ہونے لگتی ہے کہ خدا جانے یہ قرآن کیسا پڑھاتے ہوں گے ۔ میرے مشاہدے اور تجربے کی روشنی میں مصری قاری سب سے بہتر استاد ہیں ۔ محنتی بھی ہوتے ہیں اور قرات اور تجوید میں اجازہ یافتہ بھی ہوتے ہیں ۔ اگر آپ کو یا کسی اور کو قرآن سیکھنے کے لئے کسی مصری استاد یا استانی کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیے گا ۔ میں چند لوگوں کو جانتا ہوں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  13. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت بہت شکریہ ظہیر بھائی!
    اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ قاری صاحب کا تلفظ ماشاءاللہ بہت اچھا ہے۔ اس لیے کوئی پریشانی نہیں۔
    میں نے بھی قرآن پڑھتے ہوئے کچھ تجوید سیکھی تھی تو بچوں سے سنتے ہوئے اس کا خیال رکھتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  14. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,281
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    کئی سال پہلے ایک دن بچوں کو گھر پر کچھ تلاوت پڑھتے سنا جو سکول میں سیکھی تھی ۔ بس اسی وقت طبیعت میں ایک ہلچل سی پیدا ہوئی اور اسی وقت ٹھان لی کہ قراءت خود ہی پڑھاؤں گا ۔ پھر چند ماہ تک تک باقاعدگی سے خود ہی پڑھایا اور تلفظ اور قواعد وغیرہ درست کیے ۔ اب ماشاءاللہ سننے میں طبیعت شاد ہو جاتی ہے ۔اللہ تعالی سب کے بچوں کو علم میں ترقی دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 1
  15. عبدالصمدچیمہ

    عبدالصمدچیمہ لائبریرین

    مراسلے:
    232
    جھنڈا:
    Pakistan
    ماشاءاللہ۔ اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  16. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,431
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ماشاءاللہ۔
    اللہ بچوں بڑوں سب کو تجوید سے قرآن مجید پڑھنے کی توفیق، آسانی اور شوق عطا فرمائے. آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,431
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ماشاءاللہ۔
    زبردست!
    اللہ قسمت اچھی کرے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,281
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    دو ایک روز قبل گھر پر چھوٹی بیٹی کے نام ۔ چلڈرین لٹریچر فیسٹیول۔ کی طرف سے یہ ستائشی دستاویز موصول ہوئی ۔


    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,431
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ماشاءاللہ۔ اللہ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آمین!
     
  20. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    14,431
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    محمد آن لائن MUN میں best Delegate قرار دیے گئے ہیں۔ الحمدللہ۔
    انھیں بیس ڈالرز اور کچھ سرٹیفیکیٹس ملیں گے ان شاءاللہ۔
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر