تعارف میرے بارے میں

شکاری

محفلین
میرا نک نیم شکاری ہے
مجھے افسوس ہے ایک اچھے فورم کے بارے میں مجھے دیر سے پتا چلا۔ خیر کوئی بات نہیں دیر آید درست آید
 

شمشاد

لائبریرین
ہے تو سہی کہ شکاری ہیں، لیکن یہ نہیں لکھا کہ شکار کس چیز کا کرتے ہیں۔

خوش آمدید شکاری صاحب یا صاحبہ
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید شکاری
شکار کرنے کو آئے شکار ہو کے چلے۔۔
ارے چلے مت جانا۔۔۔ آتے رہیں
 

بلال

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید جناب۔۔۔ اپنا تعارف تھوڑا وضاحت سے تو کرائیں جناب۔۔۔
 

شکاری

محفلین
اپنا کیا تعارف کرواؤں آپ پوچھیے میں بتادوں گا ۔
ویسے میں صرف نام کا شکاری ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ نے کہا ہے تو پوچھ لیتے ہیں :

کیا کرتے ہیں؟
تعلیم کہاں تک ہے؟
کتنے بھائی بہن ہیں، آپ کا نمبر؟
اردو محفل پر کیسے پہنچے؟
 

شکاری

محفلین
چلیں آپ نے کہا ہے تو پوچھ لیتے ہیں :

کیا کرتے ہیں؟
تعلیم کہاں تک ہے؟
کتنے بھائی بہن ہیں، آپ کا نمبر؟
اردو محفل پر کیسے پہنچے؟

کپڑے کی دکان پر کام کرتا ہوں ہول سیل مارکیٹ ٹاور کراچی

تعلیم میڑک پنجاب سے

چار بھائی ایک بہن
میرا نمبر دوسرا ہے۔

اردو محفل کے بارے میں‌ پہلے بھی تھوڑا بہت جانتا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے ادھر نہیں آتا تھا۔ زکریا اجمل کا منظر نامہ میں انڑویو پڑھ کر ادھر آیا تو یہیں کا ہوکر رہ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
پنجاب میں کہاں سے تعلق ہے؟ کہاں سے دسویں جماعت پاس کی؟

کراچی کب سے ہیں؟ کیا ملازمت کے سلسلے میں کراچی آئے یا مستقل سکونت کے لیے یہیں منتقل ہو گئے؟

چھوٹوں پر رعب جھاڑنا کیسا لگتا ہے؟

آخری دفعہ گھر سے مار کب اور کیوں کھائی تھی؟

اردو کی آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟

ابھی کے لیے اتنا ہی، ملتے ہیں بریک کے بعد۔
 
خوش آمدید جناب شکاری بھائی

ویسے نک نیم بہت ہی اچھا ہے

میرا سوال یہ ہے کہ آپ کو یہ نک نیم رکھنے کا خیال کیسے آیا ؟؟
 
Top