میری وفات پہ۔۔

سیما علی

لائبریرین
لڑی بنانے کے لیے اب زیادہ وقت شاید نہیں ہے، سو آج ہی سہی۔ :)
بٹیا صبح صبح اٹھتے ساتھ یہ لڑی دیکھی دل پہلے ہی اداس تھا کیسی دل دکھانے والی باتیں شروع کردیں پہلے کیا یہاں دکھ کم ہیں ۔اللہ کےحضور دعائیں آپکی درازئ عمر
کی صحت و سلامتی کی
اپنے سرتاج کے دل کا سکون بنیں ایمی اورمحمد میاں پر آپکا شفیق سایہ تادیر قائم رہے
آمین
آپکے بڑے بھیا فون سے لکھ رہی ہوں ہمارا فون الگ کام نہیں کررہا ۔شور کر رہے ہیں ہمارا فون چھوڑو اوراردو محفل چھوڑو۔
 
جاسمن

اداسی والی کوئی بات نہیں۔ یہ دھاگہ بنانے کا ارادہ کب سے تھا۔ اس وقت تو مضمون سوچتے بہت کچھ ذہن میں تھا، اب چونکہ وقت زیادہ نہیں تو سوچا۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
ذکرِ الہی کے لیئے کسی بہانے کی کیا ضرورت ہے ۔ :)
بالکل ذکر الہی تو ہر دم نوکِ زباں چاہیے
حضرت عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا : یا رسول اللہ! احکام اسلام مجھ پر غالب آگئے ہیں مجھے کوئی ایسی چیز بتائیں جسے میں انہماک سے کرتا رہوں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تیری زبان ہر وقت ذکر الٰہی سے تر رہنی چاہیے۔‘‘
اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے
خود سے غافل بہت دیر ہم رہ چکے اب ہمیں کچھ ہماری خبر چاہیے
چشمِ رمز آشنا، قلبِ عقدہ کشا، اک ذرا سی توجہ اِدھر چاہیے
 
الف عین

لائبریرین
اللہ نہ کرے۔۔۔۔۔
ویسے دنیا میں آئے ہیں تو سب کو جانا ہی پڑے گا۔ تمہاری طویل زندگی کے لئے بہت دعائیں جاسمن
ابھی ایک دوسرے ’دھاگے‘ میں میں نے لفظ ’دھاگا‘ لکھ دیا تھا حالانکہ اب یہ لفظ استعمال نہیں کیا جا رہا۔ لیکن میں نے سوچا کہ محفل کے آخری دنوں میں اسے چلنے دوں کہ پرانے ممبروں کو یاد آ جائے کہ ایک زمانے میں اسے دھاگا کہتے تھے! اور اب دیکھ رہا ہوں کہ میری طرح دوسرے ارکان نے بھی اسی لفظ کا استعمال پھر شروع کر دیا ہے۔ اف ناسٹیلجیا؟
 
علی وقار

محفلین

اردو محفل میں اب تک جو نام اس حوالے سے پڑھنے کو ملے ہیں، وہ کچھ یوں ہیں: لڑی، تاگا، دھاگا، تانا بانا، سلسلہ، اور تھریڈ بھی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
موت اپنی، نہ عمل اپنا، نہ جینا اپنا
کھو گیا شورشِ گیتی میں قرینہ اپنا
ناخدا دور ہوا تیز، قریں کامِ نہنگ
وقت ہے پھینک دے لہروں میں سفینہ اپنا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے ظاہر ہے۔۔ ۔یہ خیال تو کئی ایک لوگوں کو آتا ہوگا کہ ہمارے مرنے کے بعد کون کس طرح برتاؤ کرے گا۔ اور اس پر کئی ایک طرح کے افسانے بھی میسر ہیں۔۔۔ لیکن کسی نے بھی جاسمن کی طرح اپنے آپ کو نیک نہیں کہا۔۔۔ کیوں کہ ایک عام تصور ہے کہ نیک لوگ جلد چلے جاتے ہیں، اور گناہگار ذرا طویل عمر پاتے ہیں۔۔۔ :devil3:

خیر ہم تو یہی کہیں گے کہ اللہ سبحان و تعالی آپ کو عمر خضر عطا فرمائے۔ آپ کو آپ کے معاملات زندگی پر سلیمان سی حکمرانی دے۔ خلیل سا حوصلہ اور ذبیح سا ضبط عطا کرے۔ موسی سا جذبہ اور نوح سا صبر بھی عطا کرے۔ آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے۔
طویل عرصہ پہلے سے،
نامعلوم کب سے،
شاید کسی محفلین کی وفات پہ،
میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ میں تہنیت والے زمرے میں ایک لڑی بناؤں۔
"میری وفات پہ"
"جاسمن کی وفات"
"جاسمن کی وفات پہ"
"جب میں مر جاؤں۔۔۔"
اس لڑی میں محفلین کو بتاؤں گی کہ میری کیا خواہش ہے اور محفلین کے تاثرات دیکھوں گی۔ اور یہ جانوں گی کہ میری وفات پہ کون کیا کرے گا، کیا کہے گا۔
پھر یہ سوچتی۔۔۔
کہ جب میں وفات پا جاؤں گی تو اردو محفل فورم پہ میری وفات پہ کون دھاگہ بنائے گا۔
محمداحمد
نیرنگ خیال
گُلِ یاسمیں
فرحت کیانی
کون؟
کیا وہ جن کے پاس میرا فون نمبر ہے؟
کیا وہ کہ جن کے پاس میرا ای میل ہے؟
لیکن کیا میرے گھر والے ای میل کریں گے؟
میرا بیٹا یا شاید بیٹی میرے تمام وٹزایپ گروہوں میں، انفرادی طور پہ اطلاعات دیں گے۔
میرے سٹیٹس پہ لگائیں گے۔
میرے وٹزایپ چینلز پہ دیں گے۔
فیس بک پہ۔
محمد کو شاید یاد آئے کہ اردو محفل پہ بھی اطلاع دینی چاہیے۔ ماں کو محفل بہت پسند تھی۔
وہ میری آئی ڈی سے آئے گا اور تاسف کی ایک لڑی بنائے گا۔
"محفل کی رکن جاسمن اب اس دنیا میں نہیں رہیں"
"میری امی جاسمن وفات پا چکی ہیں"
یا اسی جیسے الفاظ ہوں گے۔
پھر محفلین وہاں آئیں گے، افسوس کریں گے۔ دعائیں دیں گے۔ کئی محفلین کو کافی دکھ بھی ہو گا۔ کئی کو لمحاتی صدمہ ہو گا۔ کئی کے لیے معمول کی بات ہو گی۔ شاید کچھ لوگ میرے لیے فاتحہ بھی پڑھیں گے۔ لیکن مجھے یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ کوئی پورا قرآن پڑھے گا۔ اتنے تیز رفتار اور مصروفیت کے دور میں ایسی خواہش رکھنا زیادتی ہو گی۔ ہاں کبھی کبھی کوئی دعاؤں میں شاید یاد کر لیا کرے گا۔ وہ کون ہو گا؟
پھر محفل میں میرا ذکر کم ہوتے ہوتے ختم ہو جائے گا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
رہے نام اللہ کا!
میں سوچتی تھی کہ جب میں وفات پا جاؤں گی، تو میری وفات پہ کون دھاگہ کھولے گا!
یہ لڑی بنانے کے لیے اب زیادہ وقت شاید نہیں ہے، سو آج ہی سہی

یہ لڑی بنانے کے لیے اب زیادہ وقت شاید نہیں ہے، سو آج ہی سہی۔ :):):)
جاسمن اس سلسلے میں میں بھی اکثر آپ جیسا ہی سوچتی تھی۔
ابھی ہمیں کس بات پر افسوس کرنا ہے؟ محفل کے بند ہونے پر یا اپنے لیے ایسے دھاگے بننے کے امکانات ختم ہونے پر؟
 
Top