میری منی سی کوشش

فاروقی

معطل
سورج نکلا دھوپ کھلی ہے،چنچل چڑیا گانے لگی ہے
بادل آیا گھٹا گھنی ہے،ٹھنڈی ہوا آنے لگی ہے

رم جم رم جم مینہہ برسا ہے ،آسماں دیکھو نکھر گیا ہے
دل کا عجب حال ہوا ہے،مستی سی کچھ چھانے لگی ہے

موسم نکھرا،صاف ہوا میں سانس کھلی ہے سینے میں
نم نم دھرتی سے اے فاروقی،مہک عجب سی آنے لگی ہے​

ڈر ڈر کے آپ کے سامنے پیش کیا پہلی دفعہ اپنا کلام................اللہ خیر کرے:grin:
 
مغزل

محفلین
شاباش شہزادے بہت خوب !!
بہت اچھی کوشش ہے ۔۔ مصر ع لکھنے میں التزام پسند آیا
لیکن عدم ارتباط ، فکری بالیدگی، مصرع کا موزوں (وزن میں) ہونا
جیسے معاملات پر رفتہ رفتہ دسترس ہوتی رہے گی ۔۔ شرط یہی ہے
کہ دل جمعی اور مستقل مزاجی سے مشق جاری رکھو۔
اللہ کے زورِ قلم اور زیادہ

(ایک بات کہ اسے ’’اصلاح سخن ‘‘ کی لڑی میں پیش کرتے / دو )
 
فاروقی

معطل
شاباش شہزادے بہت خوب !!
بہت اچھی کوشش ہے ۔۔ مصر ع لکھنے میں التزام پسند آیا
لیکن عدم ارتباط ، فکری بالیدگی، مصرع کا موزوں (وزن میں) ہونا
جیسے معاملات پر رفتہ رفتہ دسترس ہوتی رہے گی ۔۔ شرط یہی ہے
کہ دل جمعی اور مستقل مزاجی سے مشق جاری رکھو۔
اللہ کر ے زورِ قلم اور زیادہ

(ایک بات کہ اسے ’’اصلاح سخن ‘‘ کی لڑی میں پیش کرتے / دو )

بہت شکریہ ظل الہی........

ٹھیک ہے جی .....دل تو جمعا ہوا ہے........تھوڑی سی مستقل مزاجی درکار ہے........کوشش کرتا ہوں .....شاید دستیاب ہو جائے....

آپ تو ماہر ہو چکے ہیں ..........’’اصلاح سخن ‘‘ میں لے جائیں ............یا کہیں اور........
 
مغزل

محفلین
میں نام کا ماہر ہوں یہ معاملت مدیر صاحبان و صاحبات کو مقدور ہے ۔
شمشاد بھائی سے کہیئے یا وارث صاحب سے !
 
مغزل

محفلین
آپ کے تھریڈ کو : ’’ میں شاعر تو نہیں ہوں مگر۔۔ ‘‘ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔۔ غور کیجئے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
بہت کوب فاروقی صاحب، اصلاح کے لیئے اصلاح کا سیکشن مختص ہے سو آپ سے گزارش ہیکہ وہاں پوسٹ کریں، تا کہ آپکی وجہ سے ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملے۔ شکریہ۔
 
الف عین

لائبریرین
کوشش تو اچھی ہی ہے فاروق۔ سنجیدگی سے شاعری لینا چاہ رہے ہوں تو اصلاحِ سخن فورم کے مختلف تانے بانے پڑھیں۔اگر غزل کا ارادہ ہے تو بھر و اوزان اشد ضروری ہیں، ورنثری نظم بھی لوگ کہتے ہی ہیں۔ امید ہے کہ بحر و اوازان سیکھ لیں گے جلد ہی۔

فرخ۔۔ یہ فاروق ہی ہیں، اصل نام سےتو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ کیا خوب بات کہی ہے اعجاز صاحب، لا جواب کہ سارا زور "پڑھنے" پر ڈال دیا، کاش فاروق صاحب اس پر عمل کریں! :)
 
فاروقی

معطل
کوشش تو اچھی ہی ہے فاروق۔ سنجیدگی سے شاعری لینا چاہ رہے ہوں تو اصلاحِ سخن فورم کے مختلف تانے بانے پڑھیں۔اگر غزل کا ارادہ ہے تو بھر و اوزان اشد ضروری ہیں، ورنثری نظم بھی لوگ کہتے ہی ہیں۔ امید ہے کہ بحر و اوازان سیکھ لیں گے جلد ہی۔

فرخ۔۔ یہ فاروق ہی ہیں، اصل نام سےتو۔

شکریہ محترم .........آپ کی رسید سے آس سی لگ گئی ہے کہ ہم بھی اس دشت میں ننگے پاوں سفر کر سکتے ہیں.......

اگر آپ شفقت فرماتے رہے تو امید ہے کہ کشتی پار لگ جائے گی. . .
 
مغزل

محفلین
منے !!
باباجانی نے ایک لفظ ’’ سنجیدگی ‘‘ بھی استعمال کیا ہے
اس پر بھی نظرِ کرم کیجئے ۔۔۔ بقول اختر عبدالرزاق :

ش۔اع۔ری سے مذاق مت ک۔رنا
ورنہ تجھ میں ہنر نہیں رہےگا

خیر خواہ
مغل
 
مغزل

محفلین
اچھا ہم سے ہشیاری !!
آخری تدوین از farooqi1 : آج بوقت 09:03 AM.
سے پہلے آپ کے مراسلے میں آلوؤں اور ترازو کا ذکرِ خیرتھا۔۔
جبکہ اصل مراسلہ ":: آج, 08:44 AM :: “ کا تھا۔۔
شکریہ کہ آپ نے مدون کرلیا !
 
آپ بھی تو شاید 'اسکاٹ لینڈ یارڈ 'کے تربیت یافتہ ہیں .........کہاں ہوشیاری چلنے دیں گئے ہماری.............میرے خیال سے آپ پرائیوٹ سراغرساں بن جائیں ..........:grin:
 
مغزل

محفلین
ہشیاری چلاتے رہیں بس یہ خیال رکھیں کہ کسی کو ’’ جھٹلائیں ‘‘ نہیں۔۔۔ خوش رہیں اور
شعر کہو میاں شعر۔۔۔۔ سمجھے کہ نہیں ۔۔۔۔ ہممم شاباش
 
زبیر حسین

محفلین
سورج نکلا دھوپ کھلی ہے،چنچل چڑیا گانے لگی ہے
بادل آیا گھٹا گھنی ہے،ٹھنڈی ہوا آنے لگی ہے

رم جم رم جم مینہہ برسا ہے ،آسماں دیکھو نکھر گیا ہے
دل کا عجب حال ہوا ہے،مستی سی کچھ چھانے لگی ہے

موسم نکھرا،صاف ہوا میں سانس کھلی ہے سینے میں
نم نم دھرتی سے اے فاروقی،مہک عجب سی آنے لگی ہے​

ڈر ڈر کے آپ کے سامنے پیش کیا پہلی دفعہ اپنا کلام................اللہ خیر کرے:grin:
اچھی نہیں بہت اچھی ہے۔کوشش جاری رکھیں۔۔انشاء اللہ آپ کو ضرور پذیرائی ملے گی
 
جیا راؤ

محفلین
ارے آپ کو بھی یہ مرض (شاعری کا) لاحق ہے ! :eek:
کمال ہے باتوں سے تو محسوس نہیں ہوتا۔۔ :grin:
اچھی کاوش ہے فاروقی۔۔۔ :)
جاری رکھئیے (ہماری طرح :grin:)
 
Top