میری مصروفیات

ناز پری

محفلین
السلام علیکم
میں آپ کو یہ بتانے آئی ہوں کہ آج کل میری کیا مضروفیات ہیں
صبح فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد سیر کرنے کے لیے جاتی ہوں (بیمار ہوگی تھی ڈاکٹر نے کا تھا یہ بھی بتاو نا) واپس آ کر سکول جانے کی تیاری کرتی ہوں (ناشتہ نہیں کرتی کیا;) ) سکول پہنچ کر فور پیریڈ اٹینڈ کرتی ہوں سکول سے واپسی پر بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں پھر گھر کا چھوٹا موٹا کام کاچ کرتی ہوں اس کے بعد کچھ مصروفیات ایسی ہیں جو میں لکھ نہیں سکتی یا بیان نہیں کر سکتی آج کل تو ویسے بھی بڑی سیسٹر آئی ہوئی ہیں ان کے ساتھ گپ شپ اور بچوں کے ساتھ کھیل کود میں وقت گزر جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتا کب رات ہوگی اور پھر سونے کی تیاری اب آپ ہی بتائیں کہ ہم کب محفل پر آئیں اور کب جائیں لیکن اس کے باوجود ہم دو تین دفعہ محفل پر تشریف لے آئے اور انشاءاللہ کمپیوٹر نے ساتھ دیا تو آتے رہیں گے
دعا گو ناز پری
سب کو سلام دعا
 

شمشاد

لائبریرین
فی الحال اتنا ہی کافی ہے۔

آجکل میں ایک رکن کا انٹرویو کر رہا ہوں، ادھر سے فارغ ہو لوں، پھر آتا ہوں ادھر۔
 
کیوں بھئی ہم میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں جو آپ ہماری طرح نہیں ہو سکتے۔ ویسے بھی ہماری طرح ہونا نہیں ہماری طرح سونا ہے۔ :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کیوں بھئی ہم میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں جو آپ ہماری طرح نہیں ہو سکتے۔ ویسے بھی ہماری طرح ہونا نہیں ہماری طرح سونا ہے۔ :)


میں تو کہتا ہوں قابل انسان کی نیند نالائق انسان کے جاگنے سے بہتر ہے
 
Top