کچے انڈوں کے علاج کا ایک بہت معروف (بلکہ مجرب) نسخہ بتاتا چلوں۔

پسا ہوا سنگِ مرمر، اس کو راج مستریوں کی زبان میں چِپس پاؤڈر کہتے ہیں۔ فرش وغیرہ کو رگڑ کر ملائم کرنے کو استعمال کرتے ہیں۔ خواتین اس سے برتن بھی مانجھتی ہیں۔ مرغیوں کے ڈربے میں کسی کھلے برتن میں ڈال کر رکھ دیں اور دو تین دن تک یا مستقل طور پر رکھا رہنے دیں، جس مرغی کو کیلشیئم کی کمی ہووہ خود ہی اسے کھا لیتی ہے اور کمی پوری ہو جانے تک وقفے وقفے سے کھاتی رہتی ہے۔ کمی پوری ہو جائے یا ضرورت ہی نہ ہو تو نہیں کھاتی۔

اللہ کی مخلوقات میں غور کیا کریں۔
 
یہ گھونگا ۔۔۔ ۔۔
http://sphotos-b.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/408814_388173197865248_1538479153_n.jpg

اس کے بارے میں آپ کو اپنے مشاہدات بتاؤں۔
میں نے گھر کے لان میں سبزیوں وغیرہ کے لئے کیاریاں بنائی ہوئی ہیں۔ آج کل پالک اور میتھی جوبن پر ہے، سرسوں پھول رہی ہے۔

گزشتہ برسات کی بات ہے۔ بالکل یہی گھونگا اپنے لجلجے بدن اور گھر کو گھسیٹا ہوا مرچ کے ایک ننھے سے پودے کی جڑ سے اوپر چڑھا اور چوٹی سے ذرا نیچے جہاں شاخ خاصی نرم ہوتی ہے، جا کر رک گیا۔ کوئی دو تین منٹ تک رکا رہا تو میں نے دیکھا کہ جہاں وہ رکا تھا شاخ کا وہاں سے اوپر کا حصہ مرجھا گیا۔ میں نے گھونگے کو ہٹایا تو دیکھا کہ وہاں شاخ کے گرد کا سارا سبز چھلکا غائب !!۔

نہ اس کے دانت نہ ہڈی، نہ معدہ! اور اس کا جسم اتنا نازک کہ ذرا سا دباؤ پڑے تو جیسے تھوک کی طرح زمین میں جذب ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے منہ سے کوئی لعاب نکالتا ہے اور جو اس کے کھانے کی چیز ہو اس پر لگا دیتا ہے، وہ چیز لمحوں میں گل کر اس لعاب میں حل ہو جاتی ہے اور گھونگے کا جسم اس مائع آمیزے کو جذب کر لیتا ہے۔

بات پھر وہیں پہنچتی ہے! الحمد للہ رب العٰلمین!
ہیں!!!! حیرت ہے، میں ایسا مشاہدہ نہیں کر سکا اب کے ضرور دیکھوں گا۔ اور دیکھیں تو یہ باریک کتنا ہے کہ میرے ہاتھوں کی چند لکیروں جتنا۔
 
انہی دنوں گھر والوں کو شکایت ہوئی کہ کوئی ایک مرغی کچے انڈے دے رہی ہے۔ مرغیوں کو کیلشیئم کی کمی ہو جائے تو ان کے انڈوں کا چھلکا کمزور ہو جاتا ہے اور انڈا جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔ اسے عرفِ عام میں کچا انڈہ کہتے ہیں۔ میرے پاس چند ایک پالتو دیسی مرغیاں رہا کرتی ہیں، جنہیں ہم دن میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ میں نے ادھر ادھر سے کوئی پاؤ بھر گھونگے اور سیپیاں جمع کر کے ان کو باریک کُوٹ کر مرغیوں کی عام دیسی خوراک میں ملا دیا۔ دو تین دن میں کچے انڈوں والی شکایت جاتی رہی۔

اللہ کریم نے انسان کے لئے کیا کچھ اور کیسا کیسا عجیب و غریب سامان بہم پہنچایا ہے!!!
واہ،

آپ حکمت کرتے ہیں کیا؟؟؟؟

واقعی کیلشیئم کا تو سنا ہے کہ سیپیوں میں بہت ہوتی ہے، اور آپ نے کبھی ربر ایگ بھی دیکھا ہے جس کا چھلکا ربر کی طرح نرم ہوتا ہے۔
 
کچے انڈوں کے علاج کا ایک بہت معروف (بلکہ مجرب) نسخہ بتاتا چلوں۔

پسا ہوا سنگِ مرمر، اس کو راج مستریوں کی زبان میں چِپس پاؤڈر کہتے ہیں۔ فرش وغیرہ کو رگڑ کر ملائم کرنے کو استعمال کرتے ہیں۔ خواتین اس سے برتن بھی مانجھتی ہیں۔ مرغیوں کے ڈربے میں کسی کھلے برتن میں ڈال کر رکھ دیں اور دو تین دن تک یا مستقل طور پر رکھا رہنے دیں، جس مرغی کو کیلشیئم کی کمی ہووہ خود ہی اسے کھا لیتی ہے اور کمی پوری ہو جانے تک وقفے وقفے سے کھاتی رہتی ہے۔ کمی پوری ہو جائے یا ضرورت ہی نہ ہو تو نہیں کھاتی۔

اللہ کی مخلوقات میں غور کیا کریں۔
بے چاریوں کو پتھری نہ ہو جائے کہیں۔
 
بے چاریوں کو پتھری نہ ہو جائے کہیں۔

بڑی سیانی ہوتی ہے مرغی پتھری انسان کو واپس کر دیتی ہے! انڈے کی صورت میں۔
ڈاکٹر لوگ ہم جیسے بڑے بوڑھوں کو اسی لئے انڈہ کھانے سے پرہیز بتاتے ہیں، اور ہم ان کی نہ مانیں تو ایک کیلشئیم کے نتیجے میں چھ چھ نمکیات کھانے پڑتے ہیں (ہیکسامائن)۔ اسی لئے تو ہم نے اپنے لان میں ’’پتھر چَٹ‘‘ بھی لگا رکھا ہے۔ دو چار پتے چبا لئے اور کچھ افاقہ ہو گیا، علاج کو ’’نہ آنے والے‘‘ کل تک ٹال دیا۔
۔۔
 
قبلہ ایک مسئلہ درپیش ہوا تو فوراََ آپ کا نام ذہن میں گونجا، دراصل قصہ یہ ہے کہ میں یہ ڈاکٹر نامی مخلوق اور ان کے تمام میڈیسن نام کے ہتھیاروں سے بہت ڈرتا ہوں اور دوووووووووووووووووووووووووووووووووووور بھاگتا ہوں۔

مجھے ہر کچھ عرصے بعد ایک تو پاؤں کی انگلیوں میں فنگس بہت پریشان کرتا ہے اور ایک اور مسئلہ کہ پانی والے آبلے چھوٹے چھوٹے نکل آتے ہیں پاؤں کے تلوؤں پہ یا پاؤں کی انگلیوں کے کناروں پہ اور اسی طرح ہاتھوں کی ہتھیلیوں پہ اور جو ہتھیلی جیسی ہی جلد کا آخری سائیڈ والا کنارہ ہوتا ہے انگلیوں کی سائیڈ پے دائیں بائیں جو وہاں ننھے ننھے سیریز میں، اب سخت حصوں کی جلد پھٹتی نہیں اور نتیجتاََ آبلے اندر ہی اندر خشک ہو جاتے اور پھر پانی کے فاصلے کی وجہ سے کھال کے مردے حصے اکھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ پاؤں میرے تو بس ایسا لگتا ہے آگ کی بھٹی میں ہوں جیسے۔

کوئی مدد ممکن ہے۔
 
قبلہ ایک مسئلہ درپیش ہوا تو​

جناب امجد میانداد صاحب۔
یہ فقیر کہاں اور طب و حکمت کہاں! کچھ محفوظ قسم کے ٹوٹکے جمع ہو گئے ہیں۔ ایک ٹوٹکا آپ کے ان باکس میں ڈال دیا ہے۔ دیکھ لیجئے گا۔ مناسب تر یہی ہے کہ کسی مستند طبیب سے مشورہ کریں۔ انگریزی دوائیوں میں سائڈ ایفیکٹ اتنے ہوتے ہیں کہ اصل بیماری طفیلی تکالیف کے ہجوم میں چھپ جاتی ہے۔
 
تتلی اور پھول کا ایک اور تعلق

آج کل کا موسم بہار سے گرما کی طرف جا رہا ہے۔ تتلیوں اور دوسرے حشرات کے لاروے (سنڈیاں) سبزی اور پھولوں کے پودوں کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان سونڈیوں کو پکڑ پکڑ کر یا جھاڑ جھاڑ کر مارنا تقریباً ناممکن ہے۔

بازار میں مختلف قسم کے زہر دستیاب تو ہیں مگر ان کا اثر سبزی میں سرایت کر سکتا ہے۔ کسی صاحب کو کسی محفوظ سپرے کا علم ہو تو ضرور بتائیے گا۔
 
یہ (ربر ایگ) میرے لئے نئی چیز ہو گی جناب امجد میانداد صاحب۔
ربر ایگ مرغی کا وہ انڈہ ہے جو پختہ نہیں ہوتا یعنی ایسا لگتا ہے جیسے پلاسٹک کے شاپر میں انڈے کی زردی اور سفیدی بھر دی گئی ہو۔ آپ پریس بھی کر سکتے ہیں اور انگلی سے ٹوہ بھی سکتے ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
امجد بھائی آپ کی اُتاری ہوئی تصاویر دیکھ رہا ہوں اور سر دُھن رہا ہوں۔۔۔
خالقِ کائنات کے کچھ شاہکاروں کو جیسے آپ نے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہے وہ بہت لاجواب ہے۔۔کمال کے رنگ بکھیرے آپ نے تو۔۔۔
آک پہ بیٹھے مکوڑے والی تصویر نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔۔۔ رنگوں کا خوبصورت نظارہ۔۔۔
اور وہ نامعلوم حشرہ ”بیر بہوٹی“ ہے جسے انگلش میں ”Trombidiidae“ کہا جاتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
308930_305980949417807_1389871816_n.jpg
بیر بہوٹی :)
 
ربر ایگ مرغی کا وہ انڈہ ہے جو پختہ نہیں ہوتا یعنی ایسا لگتا ہے جیسے پلاسٹک کے شاپر میں انڈے کی زردی اور سفیدی بھر دی گئی ہو۔ آپ پریس بھی کر سکتے ہیں اور انگلی سے ٹوہ بھی سکتے ہیں۔
جی ہاں، نام غیرمانوس تھا۔ یہ تو آئے دن کا مشاہد ہے۔
میرا تجربہ ہے کہ مرغیاں ایسے انڈے تب دیتی ہیں جب ان کو کیلشئم کی ضروری مقدار نہ مل سکے۔
ہمارے گھر میں ایسا ہوا تو میں نے سیپیوں اور گھونگوں کے خول پیس کر ان کی خوراک میں ملا دئے، چند دن میں شکایت جاتی رہی۔
 
رابعہ

محفلین
اسلام وعلیکم!
میں میکرو فوٹو گرافی کرنا چاہتی ہوں ۔ اس مقصد کیلیئے کوئی درمیانی قیمت25-30ہزار)تک کا کیمرہ سجیسٹ کریں۔۔۔یا پھر کوئی فیچرز جو کہ مد نظر رکھنے چاہیں میکرو فوٹوگرافی کیلئے کیمرہ خریدتے وقت۔(میرا کیمروں کے متعلق علم نہ ہونے کے برابر ہے)
امجد میانداد ، زیک
 
Top