نیلم

محفلین
بے شک جناب، اس ذاتِ باری کی عطا کردہ خوبصورتی ہی تو ہے جو دل موہ لیتی ہے۔

میرا رزلٹ تھوڑا حادثاتی ہے دراصل،جب میرے پاس FinePix 410 تھا تو پتہ نہیں کیسے اس کا لینس کا آٹو اِن آؤٹ والا سسٹم خراب ہو گیا ایک بار تو میں نے جب میکرو کے لیئے مینوئل ایڈجسٹمنٹ کی تولینس مقررہ آٹو کی حد سے زیادہ حرکت میں آیا اور حیرت انگیز رزلٹ دیکھنے کو ملا اور جب کیمرہ ٹھیک ہوا تو مجھے آٹو فوکس/یا آٹو لینس ایڈجسٹمنٹ میں وہ مزہ نہیں آیا جو خود گھما کر ایڈجسٹ کرنے کا تھا۔ لہٰذا جب میں نے FinePix 420 لیا تو وارنٹی کے اندر ہی اس کا لینس گھما کر خود خراب کر دیا۔:sinister:

ذرا سا اوپر دیکھیں نیلم آپ کے سوال کا آدھا جواب میر انیس بھائی والے جواب میں مل جائے گا۔
اور باقی یہ کہ اگر کچھ تجربے ضرور کریں کیمرے کے ساتھ، خاص طور پر میکرو سے ضرور استفادہ کریں، مختلف کیمروں میں زوم اور میکرو کی الگ الگ خصوصیات ہیں میکرو کا کم سے کم فاصلہ جس کیمرے میں انتہائی کم ہو گا رزلٹ اتنا اچھا آئے گا۔
اس کے علاوہ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ تصویریں کھینچنے کا سب سے بہتر ٹائم جب صبح کی دھوپ ہو یا سہہ پہر کی۔ سورج سر پہ ہو تو تصویر بے کار۔
پھر یہ کہ ISO کی سیٹنگ تقریباََ ہر کیمرے میں ہوتی ہے تجربہ کرتے رہیں ویلیوز بدل بدل کے۔
اگر اپرچر اور شٹر سپیڈ جیسی سہولیات یا ایف لینتھ کنٹرول میں ہو اگر جیسے کہ FujiFilms S2950 میں بھی موجود ہے تو آپ بہت اچھا کھیل سکتے ہیں۔
بہت شکریہ :)
بہترین نالج :)
 
اوشو

لائبریرین
امجد میانداد جی کیا ہی بہتر ہو اگر آپ فوٹو گرافی کے متعلق بنیادی معلومات اور کیمروں کی اقسام اور ان کی خصوصیات اور ٹرمنالوجی وغیرہ پر ایک باقاعدہ پوسٹ بنائیں۔ جیسا کہ بہت سی چیزیں ہم عام طور پر ہم دیکھتے ہیں کیمرہ پر بہت سی تکنیکی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ لیکن عام طور پرصرف "میگا پکسل" کو ہی دیکھا جاتا ہے۔ اب مزید یہ ISO ، ایف لینتھ وغیرہ کیا چیزیں ہیں یہ ہمارے رزلٹ پر کس طرح سے اثر انداز ہوتی ہیں ہمیں کیمرہ لیتے وقت کن کچ چیزوں پر غور کرنا چاہیے۔ کس قسم کی فوٹو گرافی کے لیے کس قسم کے اور برانڈ کے کیمرے مناسب رہتے ہیں وغیرہ وغیرہ اس بارے میں اگر کچھ وقت نکال کر تفصیل سے سمجھا سکیں چاہے کچھ اقساط میں اسباق کی صورت میں تو یقینا بہت سے دوستوں کی دلچسپی کا باعث ہو گا اور ان کی معلومات میں اضافہ ہو گا نیز ان کا رجحان بھی اس طرف بڑھے گا۔ امید کرتا ہوں میری درخواست پر غور فرمائیں گے۔
 
بالکل ٹھیک کہا آپ نے جناب، آپ کا حکم سر آنکھوں پر :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت خوبصورت تصاویر اور بہت اچھی فوٹو گرافی بلا شبہ!

تمام تصاویر دکھائی نہیں دیں، لیکن جو دکھائی دے رہی ہیں بہت شاندار ہیں۔ قدرت کی صناعی کا ثبوت دیتی ہوئی محسوس ہوئیں۔
 
بہت خوبصورت تصاویر اور بہت اچھی فوٹو گرافی بلا شبہ!

تمام تصاویر دکھائی نہیں دیں، لیکن جو دکھائی دے رہی ہیں بہت شاندار ہیں۔ قدرت کی صناعی کا ثبوت دیتی ہوئی محسوس ہوئیں۔
تعریف کا بہت شکریہ محترمہ، آپ کو تمام تصاویر دکھائی نہیں دے رہیں :unsure: ابھی تک کسی جانب سے شکایت تو نہیں آئی تھی، کیونکہ فیس بک سے ہیں۔
 
اس کو پنجابی میں ’’چیچک بوہٹی‘‘ اور فارسی میں ’’عروسک‘‘ (ننھی سی دلہن) کہتے ہیں۔ اول وجہ تسمیہ شاید اس کی رنگت ہے کہ دلہن کا سا لباس پہنے ہوئے ہے۔ دوسری وجہ اس کی اوپر والی مخملیں جلد ہے۔ طب میں یہ بہت کام کی چیز ہے اور ادویات کے علاوہ مختلف مقویات میں استعمال ہوتی ہے۔ پنساریوں کے ہاں ’’عروسک خشک‘‘ کے نام سے ملتی ہے۔

http://sphotos-b.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/308930_305980949417807_1389871816_n.jpg
 
ان تصاویر کو دیکھئے، اور اللہ کریم کے اس ارشاد پر غور فرمائیے:

الحمد للہ رب العٰلمین (سورۃ الفاتحہ)
۔۔۔ کون کون سے جہان رہے ہوں گے! جن کو وہ بناتا ہے چلاتا ہے مٹاتا ہے، پھر بناتا ہے چلاتا ہے!!!

کلَّ یومٍ ہو فی شأن (سورۃ الرحمٰن)
۔۔۔ وہ ہمہ وقت اپنی قدرت کے کاموں میں لگا ہوا ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
تصویریں تو نظر نہیں آ رہیں ۔ لیکن سب کے کہنے سے پتہ چل گیا ہے کہ زبردست تصاویر ہیں۔ وہ کہتے ہیں نا کہ زبان خلق نقارہء خدا۔
میاں داد صاحب داد قبول فرمائیں۔۔۔:)
 
اس کو پنجابی میں ’’چیچک بوہٹی‘‘ اور فارسی میں ’’عروسک‘‘ (ننھی سی دلہن) کہتے ہیں۔ اول وجہ تسمیہ شاید اس کی رنگت ہے کہ دلہن کا سا لباس پہنے ہوئے ہے۔ دوسری وجہ اس کی اوپر والی مخملیں جلد ہے۔ طب میں یہ بہت کام کی چیز ہے اور ادویات کے علاوہ مختلف مقویات میں استعمال ہوتی ہے۔ پنساریوں کے ہاں ’’عروسک خشک‘‘ کے نام سے ملتی ہے۔

http://sphotos-b.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/308930_305980949417807_1389871816_n.jpg
بہت شکریہ جناب یہ میرے لیئے بہت معلوماتی تھا۔ اور یہ کبھی کبھار صرف بارش کےبعد ہی دیکھی گئی ہے کراچی میں تو۔
 
تصویریں تو نظر نہیں آ رہیں ۔ لیکن سب کے کہنے سے پتہ چل گیا ہے کہ زبردست تصاویر ہیں۔ وہ کہتے ہیں نا کہ زبان خلق نقارہء خدا۔
میاں داد صاحب داد قبول فرمائیں۔۔۔ :)
میں داد کیسے قبول کروں جب کہ آپ کو نظر ہی نہیں آ رہی تصویریں۔ متبادل یہ" لنک" دیکھ لیں اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو۔
 
بہت شکریہ جناب یہ میرے لیئے بہت معلوماتی تھا۔ اور یہ کبھی کبھار صرف بارش کےبعد ہی دیکھی گئی ہے کراچی میں تو۔

جی ہاں، یہ برسات کے موسم میں دکھائی دیتی ہے اور اپنے شوخ رنگ کی وجہ سے بہت جلد طعمہء منقار بن جاتی ہے۔ یعنی چڑیاں وغیرہ اس کو کھا جاتی ہیں۔
 
اس پتنگے کو ۔۔۔۔۔۔۔
http://sphotos-a.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/310139_305980646084504_1649643628_n.jpg
ہمارے مقامی لہجے میں ’’آک کا گھوڑا‘‘ کہتے ہیں۔ اس کو پکڑیں تو اپنے منہ سے اور پیٹ کے پچھلے حصے سے ایک بدبو دار لعاب سا خارج کرتا ہے، یہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ لعاب زہریلا ہوتا ہے یا نہیں۔ البتہ ہاتھوں سے بُو آنے لگتی ہے۔
 
یہ گھونگا ۔۔۔۔۔
http://sphotos-b.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/408814_388173197865248_1538479153_n.jpg

اس کے بارے میں آپ کو اپنے مشاہدات بتاؤں۔
میں نے گھر کے لان میں سبزیوں وغیرہ کے لئے کیاریاں بنائی ہوئی ہیں۔ آج کل پالک اور میتھی جوبن پر ہے، سرسوں پھول رہی ہے۔

گزشتہ برسات کی بات ہے۔ بالکل یہی گھونگا اپنے لجلجے بدن اور گھر کو گھسیٹا ہوا مرچ کے ایک ننھے سے پودے کی جڑ سے اوپر چڑھا اور چوٹی سے ذرا نیچے جہاں شاخ خاصی نرم ہوتی ہے، جا کر رک گیا۔ کوئی دو تین منٹ تک رکا رہا تو میں نے دیکھا کہ جہاں وہ رکا تھا شاخ کا وہاں سے اوپر کا حصہ مرجھا گیا۔ میں نے گھونگے کو ہٹایا تو دیکھا کہ وہاں شاخ کے گرد کا سارا سبز چھلکا غائب !!۔

نہ اس کے دانت نہ ہڈی، نہ معدہ! اور اس کا جسم اتنا نازک کہ ذرا سا دباؤ پڑے تو جیسے تھوک کی طرح زمین میں جذب ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے منہ سے کوئی لعاب نکالتا ہے اور جو اس کے کھانے کی چیز ہو اس پر لگا دیتا ہے، وہ چیز لمحوں میں گل کر اس لعاب میں حل ہو جاتی ہے اور گھونگے کا جسم اس مائع آمیزے کو جذب کر لیتا ہے۔

بات پھر وہیں پہنچتی ہے! الحمد للہ رب العٰلمین!
 
میں نے کسی سے سنا تھا کہ یہ گھونگا بیک وقت نر بھی ہوتا ہے اور مادہ بھی۔ ایک اور مشاہدہ بتاتا چلوں۔

دو گھونگے جو ایک دوسرے کے قریب تھے، وہ ایک دوسرے سے یوں جڑ گئے کہ ایک دوجے کے منہ یعنی سینگوں والا سرا دوسرے کی دُم (اگر اسے دُم کہا جا سکتا ہے تو) چمٹ گیا اور وہ جیسے بے حس و حرکت ہو گئے۔ کوئی آدھے گھنٹے بعد ایک دوسرے سے الگ ہو کر اپنی اپنی راہ لی۔ مگر راہ کہاں لی، چند انچ کا فاصلہ طے کیا ہو گا کہ دونوں کے جسم اپنی اپنی جگہ گُھلنے لگے مگر چلتے رہے جب تک بے بس نہیں ہو گئے۔ نمی کی ایک لکیر جو اِن دونوں کی رہگزر کا پتہ دیتی تھی، وہ مٹی میں جذب ہو گئی اور خالی گھونگے وہاں پڑے رہ گئے۔
میرا اندازہ ہے کہ اَن دونوں کے جسم گھل کر کئی انڈوں میں یا ایسے سالموں میں ڈھل گئے جن کے ہر سالمے یا انڈے میں گھونگا بن جانے کی صلاحیت رکھ دی گئی۔ اللہ اکبر! یخلق ما یشاء۔
 
انہی دنوں گھر والوں کو شکایت ہوئی کہ کوئی ایک مرغی کچے انڈے دے رہی ہے۔ مرغیوں کو کیلشیئم کی کمی ہو جائے تو ان کے انڈوں کا چھلکا کمزور ہو جاتا ہے اور انڈا جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔ اسے عرفِ عام میں کچا انڈہ کہتے ہیں۔ میرے پاس چند ایک پالتو دیسی مرغیاں رہا کرتی ہیں، جنہیں ہم دن میں کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔ میں نے ادھر ادھر سے کوئی پاؤ بھر گھونگے اور سیپیاں جمع کر کے ان کو باریک کُوٹ کر مرغیوں کی عام دیسی خوراک میں ملا دیا۔ دو تین دن میں کچے انڈوں والی شکایت جاتی رہی۔

اللہ کریم نے انسان کے لئے کیا کچھ اور کیسا کیسا عجیب و غریب سامان بہم پہنچایا ہے!!!
 
اس پتنگے کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
http://sphotos-a.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/310139_305980646084504_1649643628_n.jpg
ہمارے مقامی لہجے میں ’’آک کا گھوڑا‘‘ کہتے ہیں۔ اس کو پکڑیں تو اپنے منہ سے اور پیٹ کے پچھلے حصے سے ایک بدبو دار لعاب سا خارج کرتا ہے، یہ مجھے نہیں پتہ کہ وہ لعاب زہریلا ہوتا ہے یا نہیں۔ البتہ ہاتھوں سے بُو آنے لگتی ہے۔
جی بالکل یہ آک کے پودے پہ ہی ملتا ہے۔ اور اس کے رنگ بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
 
Top