السلام علیکم،

آپ نے میری فوٹوگرافی سے متعلق پہلے مراسلے میں پھولوں اور پودوں سے متعلق میری فوٹوگرافی ملاحظہ کی، میری کوشش اس میں یہی رہی کہ ان اشیاء کو فوکس کروں جن کی طرف عموماََ ہماری نظر نہیں جاتی۔ اس مراسلے میں آپ میری جانداروں سے متعلق فوٹو گرافی ملاحظہ کریں گے۔
ایک بات میں پہلے بتا دوں کہ مجھے اس سلسلے میں کچھ وسائل کے حوالے سے پریشانیاں لاحق رہیں یعنی میرے پاس پروفیشنل یا معیاری کیمرے نہیں رہے۔ اس لیئے پروفیشنل رزلٹ کی مجھے بھی توقع نہیں رہی کبھی لیکن یہ کوشش ضرور رہی کہ تصویر دلکش ہو۔

اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔

1) ایک ننھا سے مکوڑا ( شاید لیڈی برڈ کی کوئی نسل ) میرے ہاتھ پہ۔
313430_301281466554422_894538255_n.jpg


2) اسی کی ایک اور تصوریر۔
251862_480394308643136_98941237_n.jpg


3) آک کے پودے پہ ایک مکھی۔
307875_305980322751203_1447964594_n.jpg


4) اینگرو، پورٹ قاسم کراچی میں ایک مور۔
316144_305980422751193_28892543_n.jpg


5) ایک ناراض نظر آنے والی سنہری مکھی آک کے پودے پہ
320249_305980529417849_1817219069_n.jpg


6) بارش کے بعد ایک خوبصورت مکوڑا آک کے پودے پہ۔
310139_305980646084504_1649643628_n.jpg


7) میرے گھر میں رکھے گملے کے دو موجی۔
318465_305980759417826_1435582665_n.jpg


8) آنکھ مچولی کھیلتی مکڑی (میں نے کافی کوشش کی پر یہ ہر بار کیمرہ سامنے آنے پہ اس ننھی ٹہنی کی دوسری طرف سِرک جاتی)
308951_305980849417817_1557006551_n.jpg


9) کراچی میں بارش کے بعد کچے علاقوں میں کبھی کبھار نظر آنے والی گلابی "فر" والی انتہائی نازک سی پتہ نہیں کیا
308930_305980949417807_1389871816_n.jpg


10) قدرت کا حسیں شاہکار ایک خوبصورت مکوڑا آک کے پودے پہ۔
313371_305981082751127_2094460681_n.jpg


11) اینگرو پورٹ قاسم کراچی کے تالاب پہ موجود کچھ پرندے۔
317272_305981279417774_568932785_n.jpg


12) انگرو پورٹ قاسم کراچی کے ہی تالاب کا ایک اور منظر۔
304087_305981719417730_1672308538_n.jpg


13) ایک ننھی سی مکڑی آک کے پتے پہ۔
404881_388170181198883_1366239053_n.jpg


14) ایک انتہائی ننھا سا گھونگا میرے ہاتھ کی لکیروں پہ۔
408814_388173197865248_1538479153_n.jpg


15) بہت پیارا ہے نا؟
582793_509264019089498_27986259_n.jpg


16) گلہری۔
181101_509264349089465_72999240_n.jpg


17) مکڑی اور جال
400408_509264512422782_635552110_n.jpg


18) مکڑی
551910_509264652422768_1034089099_n.jpg

19
562930_509264762422757_195945934_n.jpg

20
553689_509264925756074_1615834139_n.jpg
 

باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوبصورت تصاویر ہیں
اللہ کی قدرت ہے سب کہ ننھی سی مخلوق میں کیا رنگ رکھے ہیں
سبحان اللہ
 

پردیسی

محفلین
اچھی تصویریں ہیں۔۔اگر آپ کے پاس کوئی اچھا کیمرہ ہوتا تو ان تصویروں کا جواب نہ ہوتا۔۔
بحرحال خوبصورت فوٹو گرافی ہے۔۔۔یارا کوئی کمیٹی شمیٹی ڈال کر کوئی اعلیٰ سا کیمرہ لے ہی لو
 
آپ کونسا کیمرا استعمال کر تے ہیں ؟
کیمرہ بدلتا رہتا ہے دوست :)۔ نیچے آپ کو تمام تصویروں کے ساتھ کیمرے کا نام اور ماڈل بھی لکھ رہا ہوں۔
السلام علیکم،

آپ نے میری فوٹوگرافی سے متعلق پہلے مراسلے میں پھولوں اور پودوں سے متعلق میری فوٹوگرافی ملاحظہ کی، میری کوشش اس میں یہی رہی کہ ان اشیاء کو فوکس کروں جن کی طرف عموماََ ہماری نظر نہیں جاتی۔ اس مراسلے میں آپ میری جانداروں سے متعلق فوٹو گرافی ملاحظہ کریں گے۔
ایک بات میں پہلے بتا دوں کہ مجھے اس سلسلے میں کچھ وسائل کے حوالے سے پریشانیاں لاحق رہیں یعنی میرے پاس پروفیشنل یا معیاری کیمرے نہیں رہے۔ اس لیئے پروفیشنل رزلٹ کی مجھے بھی توقع نہیں رہی کبھی لیکن یہ کوشش ضرور رہی کہ تصویر دلکش ہو۔

اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔

1) ایک ننھا سے مکوڑا ( شاید لیڈی برڈ کی کوئی نسل ) میرے ہاتھ پہ۔ FujiFilms S2950
313430_301281466554422_894538255_n.jpg


2) اسی کی ایک اور تصوریر۔FujiFilms S2950
251862_480394308643136_98941237_n.jpg


3) آک کے پودے پہ ایک مکھی۔ FujiFilms FinePix F420
307875_305980322751203_1447964594_n.jpg


4) اینگرو، پورٹ قاسم کراچی میں ایک مور۔ Sony DSC-W55
316144_305980422751193_28892543_n.jpg


5) ایک ناراض نظر آنے والی سنہری مکھی آک کے پودے پہFujiFilms FinePix F420
320249_305980529417849_1817219069_n.jpg


6) بارش کے بعد ایک خوبصورت مکوڑا آک کے پودے پہ۔FujiFilms FinePix F420
310139_305980646084504_1649643628_n.jpg


7) میرے گھر میں رکھے گملے کے دو موجی۔FujiFilms FinePix F420
318465_305980759417826_1435582665_n.jpg


8) آنکھ مچولی کھیلتی مکڑی (میں نے کافی کوشش کی پر یہ ہر بار کیمرہ سامنے آنے پہ اس ننھی ٹہنی کی دوسری طرف سِرک جاتی)FujiFilms FinePix F420
308951_305980849417817_1557006551_n.jpg


9) کراچی میں بارش کے بعد کچے علاقوں میں کبھی کبھار نظر آنے والی گلابی "فر" والی انتہائی نازک سی پتہ نہیں کیا FujiFilms FinePix F420
308930_305980949417807_1389871816_n.jpg


10) قدرت کا حسیں شاہکار ایک خوبصورت مکوڑا آک کے پودے پہ۔ FujiFilms FinePix F420
313371_305981082751127_2094460681_n.jpg


11) اینگرو پورٹ قاسم کراچی کے تالاب پہ موجود کچھ پرندے۔ Sony DSC-W55
317272_305981279417774_568932785_n.jpg


12) انگرو پورٹ قاسم کراچی کے ہی تالاب کا ایک اور منظر۔ Sony DSC-W55
304087_305981719417730_1672308538_n.jpg


13) ایک ننھی سی مکڑی آک کے پتے پہ۔ FujiFilms FinePix F420
404881_388170181198883_1366239053_n.jpg


14) ایک انتہائی ننھا سا گھونگا میرے ہاتھ کی لکیروں پہ۔ FujiFilms FinePix F420
408814_388173197865248_1538479153_n.jpg


15) بہت پیارا ہے نا؟FujiFilms S2950
582793_509264019089498_27986259_n.jpg


16) گلہری۔FujiFilms S2950
181101_509264349089465_72999240_n.jpg


17) مکڑی اور جالFujiFilms S2950
400408_509264512422782_635552110_n.jpg


18) مکڑی FujiFilms S2950
551910_509264652422768_1034089099_n.jpg

FujiFilms S2950--19
562930_509264762422757_195945934_n.jpg

FujiFilms S2950----20
553689_509264925756074_1615834139_n.jpg
 

اوشو

لائبریرین
امجد میانداد جی بہت خوب اور نرالا کام ہے آپ کا۔
اللہ کرے زور "کیمرہ" اور زیادہ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
آپ کے کمال فن کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اس ذات جل جلالہ کی چتر کاری کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہا جاتا۔
 

میر انیس

لائبریرین
بہت خوب۔ میرے پاس بھی فیوجی فائن پکس 420ہے پر میں کبھی اتنی عمدہ تصویریں اس سے نہیں کھینچ سکتا
 

نیلم

محفلین
ماشاءاللہ بہت عمدہ تصاویر ہیں ،ہمارے پاس بھی فیوجی کا ہی کیمرہ ہے 16 میگاپکسل والا۔
لیکن آپ والےکا بہت زبردست رزلٹ ہے ۔ہمیں شائد صیحح سیٹنگ نہیں آتی اسی لیئے آپ والےکا زیادہ اچھا رزلٹ ہے اور آپ کی فوٹوگرافی کا بھی کمال ہے:)
 
اچھی تصویریں ہیں۔۔اگر آپ کے پاس کوئی اچھا کیمرہ ہوتا تو ان تصویروں کا جواب نہ ہوتا۔۔
بحرحال خوبصورت فوٹو گرافی ہے۔۔۔ یارا کوئی کمیٹی شمیٹی ڈال کر کوئی اعلیٰ سا کیمرہ لے ہی لو
بہت شکریہ جناب، میرے کیمروں میں سب سے اچھا FujiFilms S2950 رہا، وہ بھی اسلام آباد کی مہنگائی نے ٹِکنے نہ دیا۔ ابھی گزارہ چل رہا ہے، Canon A2200 ہے فی الحال۔
 
امجد میانداد جی بہت خوب اور نرالا کام ہے آپ کا۔
اللہ کرے زور "کیمرہ" اور زیادہ۔
کیمرے کا زور تو ہر نئی اَپ ڈیٹ کے ساتھ بڑھتا جاتا ہے پر۔۔۔۔

سبحان اللہ۔ بنانے والے نے کیا تخلیق کیا ہے۔ خؤبصور ت اور لاجواب۔
بے شک:lashes:

واووووووو گریٹ فوٹوگرافی امجد بھائی :thumbsup:
شکریہ عینی :victory:

:hatoff:
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وعلیکم السلام ۔۔
ماشاءاللہ آپ نے قدرت کے شاہکاروں کو کیمرے کی آنکھ میں بہت خوب صورتی سے قید کیا ہے :) جزاک​
اللہ ۔۔​
 
آپ کے کمال فن کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ اس ذات جل جلالہ کی چتر کاری کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہا جاتا۔
بے شک جناب، اس ذاتِ باری کی عطا کردہ خوبصورتی ہی تو ہے جو دل موہ لیتی ہے۔

بہت خوب۔ میرے پاس بھی فیوجی فائن پکس 420ہے پر میں کبھی اتنی عمدہ تصویریں اس سے نہیں کھینچ سکتا
میرا رزلٹ تھوڑا حادثاتی ہے دراصل،جب میرے پاس FinePix 410 تھا تو پتہ نہیں کیسے اس کا لینس کا آٹو اِن آؤٹ والا سسٹم خراب ہو گیا ایک بار تو میں نے جب میکرو کے لیئے مینوئل ایڈجسٹمنٹ کی تولینس مقررہ آٹو کی حد سے زیادہ حرکت میں آیا اور حیرت انگیز رزلٹ دیکھنے کو ملا اور جب کیمرہ ٹھیک ہوا تو مجھے آٹو فوکس/یا آٹو لینس ایڈجسٹمنٹ میں وہ مزہ نہیں آیا جو خود گھما کر ایڈجسٹ کرنے کا تھا۔ لہٰذا جب میں نے FinePix 420 لیا تو وارنٹی کے اندر ہی اس کا لینس گھما کر خود خراب کر دیا۔:sinister:

ماشاءاللہ بہت عمدہ تصاویر ہیں ،ہمارے پاس بھی فیوجی کا ہی کیمرہ ہے 16 میگاپکسل والا۔
لیکن آپ والےکا بہت زبردست رزلٹ ہے ۔ہمیں شائد صیحح سیٹنگ نہیں آتی اسی لیئے آپ والےکا زیادہ اچھا رزلٹ ہے اور آپ کی فوٹوگرافی کا بھی کمال ہے:)
ذرا سا اوپر دیکھیں نیلم آپ کے سوال کا آدھا جواب میر انیس بھائی والے جواب میں مل جائے گا۔
اور باقی یہ کہ اگر کچھ تجربے ضرور کریں کیمرے کے ساتھ، خاص طور پر میکرو سے ضرور استفادہ کریں، مختلف کیمروں میں زوم اور میکرو کی الگ الگ خصوصیات ہیں میکرو کا کم سے کم فاصلہ جس کیمرے میں انتہائی کم ہو گا رزلٹ اتنا اچھا آئے گا۔
اس کے علاوہ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ تصویریں کھینچنے کا سب سے بہتر ٹائم جب صبح کی دھوپ ہو یا سہہ پہر کی۔ سورج سر پہ ہو تو تصویر بے کار۔
پھر یہ کہ ISO کی سیٹنگ تقریباََ ہر کیمرے میں ہوتی ہے تجربہ کرتے رہیں ویلیوز بدل بدل کے۔
اگر اپرچر اور شٹر سپیڈ جیسی سہولیات یا ایف لینتھ کنٹرول میں ہو اگر جیسے کہ FujiFilms S2950 میں بھی موجود ہے تو آپ بہت اچھا کھیل سکتے ہیں۔
 
Top