میری بیاض

جاسمن

لائبریرین
ہمیں گنوا نہ زمانے،تیرے اثاثے ہیں
ہم ایسے لوگ بہت کم جہاں میں آتے ہیں
نذیر قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی نیا ستم ہے حنا تو لگائیں غیر
اور اس کی داد چاہیں وہ مجھ کو دکھا کے ہاتھ
(نظام رامپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
کتنے دنوں کے پیاسے ہوں گے یارو سوچو تو
شبنم کا قطرہ بھی جن کو دریا لگتا ہے

آنکھوں کو بھی لے ڈوبا یہ دل کا پاگل پن
آتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے
(قیصر الجعفری)
 

سیما علی

لائبریرین
اتنا پتھر دل بھی خدا کسی انسان کو نہ بنائے!!
توڑتے توڑتے جس کو انسان خود پتھربن جائے

یاسر اسامہ
 
Top