میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
فرقان احمد!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
مجھے مل گیا۔ الحمداللہ۔
لیکن اس کے مصنف کا نام نہیں ہے۔pri2sh نے اپ لوڈ کیا ہے۔مصنف کا نام کہاں سے،کیسے لوں؟سمجھ نہیں آرہی۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
فرقان احمد!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
مجھے مل گیا۔ الحمداللہ۔
لیکن اس کے مصنف کا نام نہیں ہے۔pri2sh نے اپ لوڈ کیا ہے۔مصنف کا نام کہاں سے،کیسے لوں؟سمجھ نہیں آرہی۔
جاسمن آپی! یہ تو ہمیں بھی مل گیا تھا تاہم اس طرح کے بیسیوں اور نسخہ جات بھی موجود ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس مسودے میں مختلف ترامیم ہو چکی ہیں اور اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے۔ تاہم آپ کے موضوع کے حوالے سے دو روابط پیشِ خدمت ہیں۔ یہ دونوں روابط گوگل سرچ کے ہیں تاہم اس گوگل سرچ کے سوالات ایسے ہیں کہ آپ کے مطلب کا مزید مواد برآمد ہو سکتا ہے۔
ربط اول
ربط دوم
اگر آپ کو اس موضوع سے متعلق کوئی مخصوص نوعیت کا مواد درکار ہوا تو فرمائیے گا۔ شکریہ!
 
فرقان!
انتہائی ممنون ہوں۔آپ نے میرے لئے وقت صرف کیا۔ اور اتنے زبردست مضامین اور ریسرچز ڈھونڈیں۔ ان میں سے کچھ تو بہت اچھی ہیں۔ میرے اب کے کام کے لئے تو ہیں ہی لیکن مجھے آئیندہ کے لئے بھی کچھ گائیڈ لائنز مل رہی ہیں ان سے۔ یا کم از کم میں انہیں پڑھوں گی ان شاءاللہ!
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
اللہ آپ کے لئے بے حد آسانیاں پیدا کرے۔ آپ کے لئے کبھی کوئی مشکل،مشکل نہ رہے۔آپ کی دنیا و آخرت کی راہیں آسان ہوں۔ آمین! ثم آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اوہ!
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ والدین کو صبر عظیم عطا فرمائے۔بہترین نعم البدل دے۔آمین!
بہت بڑا سانحہ ہے۔اللہ کریم اپنا لطف و کرم فرمائے۔آمین !
میری دو شاگرد وفات پاچکی ہیں۔اور ان کے علاوہ بھی اگر ادارے کی کوئی طالبہ کے ساتھ کچھ ہوجائے خدانخواستہ تو بہت دکھ ہوتا ہے۔مجھے اپنی ان دو بچیوں کا اور ایک اس بچی کا بہت دکھ ہو جو اپاہج ہو چکی ہے۔وہ میری شاگرد نہیں لیکن میرے ایک ڈرامہ میں اس نے ایک بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔
 
ہادیہ

میں نے اپنی ٹیچنگ کا آغاز ان بچوں کو قرآن پاک پڑھانے سے کیا تھا۔ پہلی بار جو پڑھانا سیکھا وہ ان بچوں سے۔۔ اس کو اور چھوٹی بہن دونوں کو سکول اور قرآن پاک دونوں کا پڑھایا۔۔ اور اب۔۔۔ ایکسیڈنٹ ہوا اور۔۔۔ والدین کو صبر۔۔ کتنا چھوٹا لفظ ہے۔۔ :cry::cry::cry:
 
فاخر رضا

محفلین
ایک عجیب سی کیفیت، دل نہیں چاہتا کہ قبول کروں کیونکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس بار بار دلاتے رہتے ہیں. کبھی خواب میں آکر، کبھی لگتا ہے کسی کام سے خوش ہیں. میرے بابو پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے ہر وقت میرے ساتھ ہیں. ان کا ہاتھ میرے سر پر ہے. یہ کیفیت کیوں کم نہیں ہورہی. کیا کوئی مدد کر سکتا ہے
میں نے تو سینکڑوں افراد کو دنیا سے جاتے دیکھا ہے پھر اس مرتبہ کیا ہو گیا. میں تو خود کو بہت realistic سمجھتا تھا
 
جاسمن

لائبریرین
ہادیہ! صبر کرنے کو کہنا واقعی آسان ہے لیکن صبر کرنا بے حد،بے حد اور بے حد مشکل ہے۔
لیکن ہمارے اللہ نے ہمیں یہی کہا ہے کہ مصیبت میں صبر اور نماز سے سہارا پکڑیں۔
جب میرے پہلے بیٹے کو اللہ نے لیا تو بہت مشکل وقت تھا۔رونا بہت آتا تھا۔لیکن اللہ نے منہ پہ کوئی ناشکری کے کلمات الحمداللہ نہیں آنے دیے۔اللہ نے پھر صبر بھی دیا۔کوئی افسوس کے لئے آتا تو میں اپنی برسوں کی ساتھی کتاب "حصن حصین " کھول لیتی اور اس میں سے دعائیں پڑھتی اور سب آمین کہتے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔الہم اجرنی فی مصیبتی والخلف لی خیرامنھا۔اکثر پڑھتی رہتی اور پھر اللہ نے مجھے نعمت اور رحمت دونوں عطا فرمائیں۔اللہ کا شکر ہے۔
اوائل عمری میں اگر کسی کا بچہ چلا جائے اور وہ اس پہ صبر کرے تو وہ بچہ اپنے والدین کے لئے جنت کی ضمانت بن جاتا ہے۔یہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بتایا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک عجیب سی کیفیت، دل نہیں چاہتا کہ قبول کروں کیونکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس بار بار دلاتے رہتے ہیں. کبھی خواب میں آکر، کبھی لگتا ہے کسی کام سے خوش ہیں. میرے بابو پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے ہر وقت میرے ساتھ ہیں. ان کا ہاتھ میرے سر پر ہے. یہ کیفیت کیوں کم نہیں ہورہی. کیا کوئی مدد کر سکتا ہے
میں نے تو سینکڑوں افراد کو دنیا سے جاتے دیکھا ہے پھر اس مرتبہ کیا ہو گیا. میں تو خود کو بہت realistic سمجھتا تھا

اناللہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین!
Realisticہونے کا یہ مطلب قطعا نہیں ہوتا کہ بندہ جذبات سے عاری ہوجائے۔
ہم سب نے جانا ہے۔ آپ کے (آپ بابو اپنے والد صاحب کے کہتے ہیں ؟) والد صاحب کو اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ان کی قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔آپ سب کو ان کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔آمین!
آپ ان کے نام پہ کوئی صدقئہ جاریہ شروع کریں۔
ان کے نام سے جڑے جتنے رشتے ہیں،انہیں توجہ اور محبت دیں۔
ان کی قبر پہ جایا کریں۔وہاں ان کے لئے اور دوسرے مرحومین کے لئے دعائیں کریں۔
تلاوت میں سکون ہی سکون ہے۔تلاوت کریں۔
نماز خاص طور پہ تہجد میں ان کے لئے دعائیں کریں اور اپنے صبر کے لئے بھی۔
یہ جذبات جو آپ کے دل میں ہیں،آپ انہیں اپنے لئے قوت میں بدل سکتے ہیں۔
ہم اپنے جذبات کو واقعی میں قوت میں بدل کے ان سے بہت مثبت فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔
اللہ آپ کے دل کو سکون عطا فرمائے۔آمین!
 
سین خے

محفلین
ایک عجیب سی کیفیت، دل نہیں چاہتا کہ قبول کروں کیونکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس بار بار دلاتے رہتے ہیں. کبھی خواب میں آکر، کبھی لگتا ہے کسی کام سے خوش ہیں. میرے بابو پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے ہر وقت میرے ساتھ ہیں. ان کا ہاتھ میرے سر پر ہے. یہ کیفیت کیوں کم نہیں ہورہی. کیا کوئی مدد کر سکتا ہے
میں نے تو سینکڑوں افراد کو دنیا سے جاتے دیکھا ہے پھر اس مرتبہ کیا ہو گیا. میں تو خود کو بہت realistic سمجھتا تھا

آپ اس کیفیت سے اکیلے گزرنے والے نہیں ہیں۔ میرے والد کو اس دنیا سے گئے ہوئے ایک سال سے اوپر ہو گیا ہے۔ میری اور میرے خاندان والوں کی آج تک اسی قسم کی کیفیت ہے۔ کوئی بھی ان کے نام کے ساتھ مرحوم کا لفظ استعمال نہیں کرتا۔ اس کا realistic ہونے یا نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کے لئے ایسی کیفیت ساری زندگی رہ جاتی ہے۔
 
ایک عجیب سی کیفیت، دل نہیں چاہتا کہ قبول کروں کیونکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس بار بار دلاتے رہتے ہیں. کبھی خواب میں آکر، کبھی لگتا ہے کسی کام سے خوش ہیں. میرے بابو پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے ہر وقت میرے ساتھ ہیں. ان کا ہاتھ میرے سر پر ہے. یہ کیفیت کیوں کم نہیں ہورہی. کیا کوئی مدد کر سکتا ہے
میں نے تو سینکڑوں افراد کو دنیا سے جاتے دیکھا ہے پھر اس مرتبہ کیا ہو گیا. میں تو خود کو بہت realistic سمجھتا تھا
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

یوں بھی کرسکتے ہیں کہ کاغذ قلم اٹھاکر ان کی جو بھی یادیں ہیں انہیں رقم کردہجیے۔ مضمون، نظم، کتاب جو ہوسکے لکھ دیجیے۔
 
ایک عجیب سی کیفیت، دل نہیں چاہتا کہ قبول کروں کیونکہ وہ اپنی موجودگی کا احساس بار بار دلاتے رہتے ہیں. کبھی خواب میں آکر، کبھی لگتا ہے کسی کام سے خوش ہیں. میرے بابو پتہ نہیں مجھے کیوں لگتا ہے ہر وقت میرے ساتھ ہیں. ان کا ہاتھ میرے سر پر ہے. یہ کیفیت کیوں کم نہیں ہورہی. کیا کوئی مدد کر سکتا ہے
میں نے تو سینکڑوں افراد کو دنیا سے جاتے دیکھا ہے پھر اس مرتبہ کیا ہو گیا. میں تو خود کو بہت realistic سمجھتا تھا
قرآن پاک پڑھ کر انہیں ایصال ثواب کرتے رہا کریں دل کو سکون مل جائے گا اور ان کو بھی فائدہ ہوگا۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20180313-_WA0030.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top