میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
"Existence precedes essence" even when it comes to literary compositions. The main ideas and themes "behind" a literary work actually stem from it. What actually precede the existence of that particular literary work, are vague and ambiguous images that the writer's imagination had given birth to.
احباب کی کیا رائے ہے؟
 
فرقان احمد

محفلین

اتنی مشکل انگریزی ہمیں نہیں آتی، اس کا ترجمہ فرمائیے۔ :)

جتنی بات سمجھ میں آئی اس کے حساب سے عرض ہے کہ
"اس دنیا کے حساب سے، خالص انسانی تناظر میں، وجود کو بنیادی اہمیت دیے بغیر، کام نہیں چل سکتا۔ اور کچھ ہو یا نہ ہو، یہ ایک میڈیم ضرور ہے، جس کے بغیر 'ہمارے لیے' کائنات کا وجود بھی شاید کوئی معنی نہیں رکھتا۔ تاہم، زمان و مکان کے پیمانے بدلیں تو شاید یہ 'وجود' بھی ہمیں اصل معلوم نہ ہو۔

یہ سارا معاملہ زمان و مکان کا ہے؛ یعنی کہ تناظر کا ہے۔ :)
 
عظیم ڈرائیور سے ملاقات
٭٭٭
انتہائی دائیں لین سے بائیں موڑتے ہوئے کہتا ہے کہ یہاں لوگوں کو ڈرائیونگ سینس ہی نہیں ہے، ان کے ساتھ ایسے ہی کرنا پڑتا ہے۔

بار بار ایک سے دوسری لین بدلتے ہوئے اور گاڑیوں کو کاٹنے کے بعد ایک گاڑی نے راستہ نہ دیا تو کہتا ہے کہ کسی کے اندر اتنی شرافت نہیں ہے کہ دوسرے کو راستہ دے دیں، ہر ایک کو اپنی پڑی ہے۔

دو لین روڈ پر درمیان میں چلتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر یہ لوگ سلیقے سے اپنی اپنی لین میں چلیں تو یہ رش ہی نہ پڑے۔

اور میں، بھائی کو صرف ستائشی نظروں سے دیکھ رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:
عظیم ڈرائیور سے ملاقات
٭٭٭
انتہائی دائیں لین سے بائیں موڑتے ہوئے کہتا ہے کہ لوگوں کو ڈرائیونگ سینس ہی نہیں ہے۔

بار بار ایک سے دوسری لین بدلتے ہوئے اور گاڑیوں کو کاٹتے ہوئے کہتا ہے کہ کسی کے اندر اتنی شرافت نہیں ہے کہ دوسرے کو راستہ دے دیں، ہر ایک کو اپنی پڑی ہے۔

دو لین روڈ پر درمیان میں چلتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر یہ لوگ سلیقے سے اپنی اپنی لین میں چلیں تو یہ رش ہی نہ پڑے۔

اور میں، صرف بھائی کو ستائشی نظروں سے دیکھ رہا ہوں۔
بھائی اس عظیم انسان کا تصویری تعارف تو پیش کریں تاکہ ہم اس عطیم ڈرائیور کے دیدار سے با مشرف ہوسکے۔
 
آخری تدوین:
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
’’اُردُو کا کمرہ جماعت‘‘
اُستاد : گالی کسے کہتے ہیں؟؟
شاگرد : ’’ اِنتہائی غُصَّے کی حالت میں جِسمانی طور پر تَشَدُّد کرنے کے بجائے زُبانی طور سے کی جانے والی پُرتَشَدُّد لفظی کارروائی کے لیے مُنتَخِب الفاظِ غَلِیظَہ , اندازِ بَسِیطَہ , لِہجئِہ کَرِیہہ اور اَثرَاتِ سَفِیہہ کے مَجمُوعے کا اِستعمال ؛ جِس کی اَدَائیگی کے بعد اِطمینان وسُکُون کی نَاقَابِلِ بَیَان کَیفِیَّت سے قَلب بِہرَہ وَر ہو جاتا ہے اور اِس طَرح مُقَابِل جِسمَانی تَشَدُّد کی بہ نِٔسبَت زِیَادَہ مَجرُوح اور شِکَستَہ ہو جاتا ہے اُسے گالی کہتے ہیں۔۔۔۔‘‘
اُستَاد صَاحَب غَش کھا کر کُرسی سے نِیچے گِر جاتے ہیں۔
 
لاریب مرزا

شاگرد کی رواں اور پیچیدہ اردو سے لگتا ہے کہ ان کا تعلق اردو محفل سے ہے۔ :)
 
اعلان تبدیلیِ نام:
میں نے اپنا نام چکن کڑاہی سے تبدیل کر کے ٹماٹر کڑاہی رکھ لیا ہے۔ ٹماٹر سستے ہونے تک اسی نام سے پکایا اور منگوایا جائے۔
منجانب
ٹماٹر کڑاہی المعروف چکن کڑاہی
 
فہد اشرف

محفلین
اعلان تبدیلیِ نام:
میں نے اپنا نام چکن کڑاہی سے تبدیل کر کے ٹماٹر کڑاہی رکھ لیا ہے۔ ٹماٹر سستے ہونے تک اسی نام سے پکایا اور منگوایا جائے۔
منجانب
ٹماٹر کڑاہی المعروف چکن کڑاہی
ایسے کیسے تبدیل کر لیا یہ کام تو ابن سعید بھائی کرتے ہیں
 
سشما سوراج کی اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی( بھارت انجینئیر پیداکرتا ہے اور پاکستان دہشت گرد پیدا کرتا ہے) کے جواب میں ایک بھارتی ایکٹریس نے کہا ہے کہ سوراج کو یاد رکھنا چاہئے کہ بھارت کا وزیر اعظم مودی ایک دہشت گرد ہے اور پاکستان کا وزیر اعظم ایک انجنئیر ہے۔
 
اس وقت پاکستان کے وزیراعظم کون ہیں اور کس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top