میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کیفیت نامہ:
شب بخیر !! اس امید کے ساتھ کہ معطل محفلین جلد بحال ہونگے . انتظامی امور کو چلانے اور محفل میں امن و آشتی کی فضا برقرار رکھنے کے لیے عارضی معطلی تو سمجھ آتی ہے لیکن اردو محفل سے محبت کرنے والوں، اور اپنے قیمتی وقت کا ایک حصّہ یہاں صرف کرنے والوں کو مستقل بنیادوں پر محفل سے بے دخل کرنا ناانصافی ہو گی . ماشاءاللہ یہاں کے محفلین کی اکثریت پڑھی لکھی اور باشعور ہے. جو احباب معطل ہوئے ہیں وہ بھی قابلِ عزت، سمجھدار، اور دوستانہ مزاج کے حامل لوگ ہیں .محفل ان کو کھونے کی متحمل نہیں ہو سکتی . امید ہے یہاں سب ایک دوسرے کے افکار اور عقائد کا احترام کریں گے . بالخصوص مذہبی منافرت پھیلانے سے احتراز کیا جائے گا . اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہی بحث و تمحیص کی جائے گی .آزادئ ِ اظہارِ رائے کی حدود کا تعین بھی کیا جائے گا . بیسٹ آف لک ٹو آل .

آپ کیا سب کی خالہ ہیں یااسکول ماسٹر؟
 
‏یکم رمضان المبارک سےریل کےکرایوں میں بیس فیصدکمی کا اعلان۔۔ ٹرینوں کی تمام کلاسز پرکرایوں میں کمی کا اطلاق 20رمضان تک رہےگا
 

لاریب مرزا

محفلین
رات کو اُن کی معطلی کی اطلاع موصول ہوئی اور آج صبح انکشاف ہوا کہ ابومدین بھی اردو محفل کا حصہ نہ رہے ۔۔۔!!! حالیہ دنوں میں معطل کیے جانے والے محفلین کی تعداد آٹھ تک جا پہنچی ہے ۔۔۔!!!
افسوس ہوا سن کے۔ ابو مدین کی معطلی کی کیا وجہ بنی؟؟
 

فرقان احمد

محفلین
افسوس ہوا سن کے۔ ابو مدین کی معطلی کی کیا وجہ بنی؟؟
وہ بھی دیگر معطل محفلین کی رخصتی کی وجہ ہی بتا رہے تھے غالباً، تو کیا اب ہم بھی ۔۔۔۔؟؟؟؟:confused::confused::confused: فی الوقت، تو ہم ان سب کے پلٹ آنے کی تمنا ہی کر سکتے ہیں؛ دعا گو ہیں کہ یہ معاملات جلد درست ہو جائیں :)
 

محمدظہیر

محفلین
وہ بھی دیگر معطل محفلین کی رخصتی کی وجہ ہی بتا رہے تھے غالباً، تو کیا اب ہم بھی ۔۔۔۔؟؟؟؟:confused::confused::confused: فی الوقت، تو ہم ان سب کے پلٹ آنے کی تمنا ہی کر سکتے ہیں؛ دعا گو ہیں کہ یہ معاملات جلد درست ہو جائیں :)
میرا نہیں خیال آپ نے کبھی انتظامیہ کو چیلینج کیا ہو، فکرمت کیجیے بھائی۔
 

محمدظہیر

محفلین
جو بھی کالے رنگ لگائے ہیں ان سے گزارش ہے ایسا نہ کریں، محفل انتظامیہ کو چیلنج کرنے جیسا ہے یہ۔ محفل پر معطلیاں دیکھنا اچھا نہیں لگ رہا ، عارضی ہی کیوں نہ ہو۔
 

سید عمران

محفلین
وعلیکم السلام۔ مزاج عُمدہ ہیں جی۔
سفرنامے کا اجراء اس لئے تاخیر کا شکار کہ
اول تو سفرنامہ اس قابل ہی نہ ہو سکا کہ اجراء کیا جا سکے
دوئم تصاویر بلکل بھی اچھی نہیں آئیں
سوئم ایسا کچھ خاص تھا بھی نہیں
چہارم سستی بھی آجکل جوبن پر، تصاویر کو اپلوڈ کرنا اور پوسٹ کرنا کافی دشوار معلوم ہوتا ہے۔
وغیرہ وغیرہ وغیرہ وغیرہ
سفرنامہ کہاں کا؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top