میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاخر رضا

محفلین
بچپن کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ بچکانہ حرکتوں سے ہے. بہت سے بچے بڑوں کے لئے نمونہ عمل ہوتے ہیں ، جیسا کہ حضرت علی علیہ السلام اپنے والدین کے لئے.
 
فاخر رضا

محفلین
حسد سے کسی دوسرے انسان کا نقصان نہیں ہوتا اس لیے میں کہتا ہوں جلنے والے تیرا منہ کالا. خود ہی جل بھن کر کالا ہورہا ہے تو ہمیں کیا.
حاسد سے کوئی ہمدردی بھی نہیں کرسکتا
 
جاسمن

لائبریرین
چینی اور شکر میں کیا فرق ہے؟ refined اور raw؟
چینی شوگر مل سے اور شکر کھیتوں میں گنے کے رس سے خود تیار کی جاتی ہے۔
یہ خود تیار کردہ ہے۔جسے گھر کی بنی شکر کہتے ہیں ہم۔
میری ایک کراچی والی سہیلی ہر سال مجھ سے منگواتی ہے۔وہ اپنے گھر میں چینی کا استعمال چھوڑ چکے ہیں۔
شکر بازار سے بھی ملتی ہے لیکن اس میں کیمیکلز ہوتے ہیں۔
 
زیک

مسافر

شکر تو خود ایک کیمیکل ہے بلکہ ایک سے زیادہ
 
ہم لوگوں کے دلوں کو صاف نہیں رکھ سکتے مگر اپنا دل بغض ،کینہ،حسد،منافقت سے ضرور بچا کر صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں ہے ۔دل کا میلاپن ہماری ظاہری شخصیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔اگر اندرونی شخصیت میلی اور کثافت سے لبریز ہو تو اجلا لباس اور ظاہری بناوٹ بھی اس کو چھپا نہیں سکتی ۔ہم یہ سمجھتے ہیں کے ہمارا بدنما میلا دل دنیا کی نظر سے اوجھل ہے مگر ہماری حرکات،بول چال اور لین دین سے ہماری خباثت عیاں ہو ہی جاتی ہے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top