تعارف میرا نام ابنِ اقبال

jani rao

محفلین
میرا پیدائشی نام محمد بلال بن اقبال ہے۔
میرا تعلق خانیوال کے تاریخی قصبے سرائے سدھو سے ہے
میں ابھی زیرِ تعلیم ہوں اور مجھے مطالعہ کا بہت شوق ہے مطالعہ کے ساتھ ساتھ مجھے لکھنے کا شوق بھی ہے ۔چونکہ ابھی زیرِ تعلیم ہوں اس لئے غلطیاں بھی سرزد ہوجاتی ہیں
آجکل شاعری کی طرف راغب ہوں
میں نے اپنا تحریری نام ابنِ اقبال تجویز کیا ہے
میرا ایک شعر آپ سبھی دوستوں کے لیے

نگاہِ یار کیا بدلی زمانہ بدل گیا
کل تک جو شناسا تھے آج غیر ہو گئے


آ کوچ کریں یہ شہر خرابات ہے بلال
ہر اہلِ سخن کو یہاں رسوائ ملی ہے



 

شکیب

محفلین
خوش آمدید
امید ہے بہت کچھ سیکھیں گے ۔ فورم باکمال افراد اور معیاری نثر و نظم سے بھرا پڑا ہے۔
ویسے محفل میں "ابن" والے لوگ بڑھتے جا رہے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
Top