میرا شہر ساہیوال۔ تصویر بہ تصویر

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
تعارف کی لڑی میں محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کافی دن آئیں بائیں شائیں کرنے کے بعد بالآخر آج میں نے اس لڑی کو شروع کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ بہنا سیدہ شگفتہ ایک بھائی کی تاخیر کو سمجھتے ہوئے درگزر فرمائیں گی :)
ابھی ایک ساتھ تو ساری تصاویر نہیں لگاسکتا البتہ ساتھ ساتھ لگاتا جاؤں گا۔ کوشش کروں گا جلد از جلد تصاویر فراہم کردوں۔ فی الحال گوگل گردی سے ہی تصاویر فراہم کررہا ہوں۔ لیکن بعد اگر محسوس ہوا کہ ابھی تشنگی باقی ہے تو بقایا تصاویر خود کھینچ کر لگانے کی کوشش کروں گا لیکن اس صورت میں رزلٹ کی خرابی کی صورت میں پیشگی معذرت۔ کیونکہ فی الحال میرے پاس 5MP سے زیادہ کیمرے والا موبائل نہیں ہے :)
اپنے ساتھ ساتھ میں ساہیوال کے ایک اور مشہور رکن محفل محترم محمد بلال اعظم بھائی کو بھی دعوت دوں گا کہ اگر ہوسکے تو وہ بھی اس کام میں میرا ہاتھ بٹائیں اور اگر کوئی جگہ میری انٹرنیٹ اور گوگل گردی سے بچ جائیں تو وہ اسے قابو کرلیں :)
والسلام
 

تجمل حسین

محفلین
تو پھر شروع کرتے ہیں پہلی تصویر سے۔
گوگل میں جب آپ ساہیوال لکھ کر تلاش کریں گے تو آپ کو سب سے پہلے ساہیوال کی گائے ہی ملے گی۔ لہٰذا میں بھی گائے کی تصویر ہی سب سے پہلے پیش خدمت کرتا ہوں۔
میں بتاتا چلوں کہ ساہیوال نسل کی گائے بہت مشہور ہے اور اس کا شمار زیادہ دودھ دینے والی گائے میں ہوتا ہے :)

sahiwal%20breed-1.jpg
 

زیک

مسافر
فی الحال گوگل گردی سے ہی تصاویر فراہم کررہا ہوں۔ لیکن بعد اگر محسوس ہوا کہ ابھی تشنگی باقی ہے تو بقایا تصاویر خود کھینچ کر لگانے کی کوشش کروں گا
بہت بہتر ہو گا کہ آپ اپنی یا دوستوں وغیرہ کی کھینچی تصاویر لگائیں نہ کہ نیٹ سے تلاش کر کے۔
 

تجمل حسین

محفلین
بہت بہتر ہو گا کہ آپ اپنی یا دوستوں وغیرہ کی کھینچی تصاویر لگائیں نہ کہ نیٹ سے تلاش کر کے۔
فی الوقت کوئی اور ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے نیٹ سے کام چلا رہا ہوں۔ جلد ہی خود کی کھینچی ہوئی تصاویر بھی فراہم کروں گا۔ :)
 

جاسمن

لائبریرین
ایک بار جانا ہؤا ہے۔ ریل گاڑی سے گئے تھے۔ ہڑپہ بھی دیکھا تھا۔
ساہیوال کی گائے بھی ہمارے گھر کبھی ہؤا کرتی تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ساہیوال کے ساتھ میری بھی ایک چھوٹی سی یاد جڑی ہوئی ہے۔ دس بارہ سال پہلے مجھے ساہیوال میں ایک نوکری کی پیشکش ہوئی تھی، پھر میں نے سوچا کہ میں تو دودھ پیتا ہی نہیں چاہے بھینس کا ہو یا گائے گا تو ساہیوال جانے کا فائدہ :)
 

یوسف سلطان

محفلین
ساہیوال ریلوے اسٹیشن سے باہر نکلیں تو نہر کا پل پار کرنے کے بعد سامنے ہی آپ کے یادگارِ ساہیوال دکھائی دے گی۔
یہ کس چیز کی یادگار ہے؟


yadgar.jpg
اس کے متعلق (اگر اپ کی معلومات ہون) تو مزید محتصر سا بتایں مثلا اس کو
یادگارِ ساہیوال کیوں کہتے ہیں ؟ نیزاس کے پس منظر کوئی واقعہ ہے جس وجہ سے یا بنایا گیا ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
بہت اچھا منظر ہے ویسے یہ ۔
 

تجمل حسین

محفلین
انگریزوں کے زمانے میں اس کا نام منٹگمری تھا
یہ بھی تو بتائیے کہ انگریزوں کے زمانے سے پہلے بھی اس کا نام ساہیوال ہی تھا۔ انگریزوں نے تبدیل کرکے منٹگمری رکھا تھا۔ جسے بعد میں پھر ساہیوال کردیا گیا تھا۔ کیونکہ انگریزوں کی یہاں کی ایک قوم ’’ساہی‘‘ سے اچھی نہ بنتی تھی ;)
 

اکمل زیدی

محفلین
ساہیوال کے ساتھ میری بھی ایک چھوٹی سی یاد جڑی ہوئی ہے۔ دس بارہ سال پہلے مجھے ساہیوال میں ایک نوکری کی پیشکش ہوئی تھی، پھر میں نے سوچا کہ میں تو دودھ پیتا ہی نہیں چاہے بھینس کا ہو یا گائے گا تو ساہیوال جانے کا فائدہ :)
اگر گائے دودھ کی بجائے سگریٹ دیتی تو آپ حامی بھر لیتے ...:LOL:
 
Top