میرا شہر ساہیوال۔ تصویر بہ تصویر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
تعارف کی لڑی میں محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کافی دن آئیں بائیں شائیں کرنے کے بعد بالآخر آج میں نے اس لڑی کو شروع کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ بہنا سیدہ شگفتہ ایک بھائی کی تاخیر کو سمجھتے ہوئے درگزر فرمائیں گی :)
ابھی ایک ساتھ تو ساری تصاویر نہیں لگاسکتا البتہ ساتھ ساتھ لگاتا جاؤں گا۔ کوشش کروں گا جلد از جلد تصاویر فراہم کردوں۔ فی الحال گوگل گردی سے ہی تصاویر فراہم کررہا ہوں۔ لیکن بعد اگر محسوس ہوا کہ ابھی تشنگی باقی ہے تو بقایا تصاویر خود کھینچ کر لگانے کی کوشش کروں گا لیکن اس صورت میں رزلٹ کی خرابی کی صورت میں پیشگی معذرت۔ کیونکہ فی الحال میرے پاس 5MP سے زیادہ کیمرے والا موبائل نہیں ہے :)
اپنے ساتھ ساتھ میں ساہیوال کے ایک اور مشہور رکن محفل محترم محمد بلال اعظم بھائی کو بھی دعوت دوں گا کہ اگر ہوسکے تو وہ بھی اس کام میں میرا ہاتھ بٹائیں اور اگر کوئی جگہ میری انٹرنیٹ اور گوگل گردی سے بچ جائیں تو وہ اسے قابو کرلیں :)
والسلام
بہت شکریہ تجمل بھائی، تاخیر کا کچھ مسئلہ نہیں جب جب فرصت دستیاب ہو تصاویر یہاں شیئر کرتے رہیے گا۔ اور جو کیمرہ آپ کے پاس موجود ہے وہی ہی ٹھیک ہے اسی سے ہی تصاویر شیئر کرتے رہیں۔ ہاں البتہ آئیں بائیں شائیں سے گریز ہی کیجیے گا :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ساہیوال کے ساتھ میری بھی ایک چھوٹی سی یاد جڑی ہوئی ہے۔ دس بارہ سال پہلے مجھے ساہیوال میں ایک نوکری کی پیشکش ہوئی تھی، پھر میں نے سوچا کہ میں تو دودھ پیتا ہی نہیں چاہے بھینس کا ہو یا گائے گا تو ساہیوال جانے کا فائدہ :)

وارث بھائی، ساہیوال میں نوکری کے ساتھ دودھ پینا ضروری ہوتا ہے کیا :)
 

تجمل حسین

محفلین
اور جو کیمرہ آپ کے پاس موجود ہے وہی ہی ٹھیک ہے اسی سے ہی تصاویر شیئر کرتے رہیں۔
وہ بھی آج کل لاہور کی سیر کررہا ہے۔ ایل سی ڈی خراب ہونے کی وجہ سے۔ اس وقت تو چائنا 2MP ہے۔ اس کی تصاویر سے بہتر ہے کہ کچھ انتظار کرلیا جائے تب تک گوگل بابا چلے گا :)
اور عین ممکن ہے کہ صاحبِ لڑی صاحبِ گائے بھی ہوں :p
ہاہاہاہاہا
آپ کا یہ اندازہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غلط ہے بلال بھائی :ROFLMAO:
میں صاحبِ گائے تو کیا صاحبِ مرغی بھی نہیں ہوں۔ :bee:
البتہ کسی دور میں صاحبِ بکری (بلکہ بکریاں) اور صاحبِ مرغی (مرغیاں) ضرور رہا ہوں :)
 
Top