لتا میرا سایہ ساتھ ہوگا ۔۔۔ لتا منگیشکر

مغزل

محفلین
میرا سایہ ساتھ ہوگا ۔۔۔

تو جہاں جہاں چلےگا،میرا سایہ ساتھ ہوگا
میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ
کبھی مجھ کو یاد کر کے جو بہیں گے تیرے آنسو
تو وہیں پہ روک لیں گے انھیں آکے میرے آنسو
تو جدھر کا رخ کرے گا میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو اگر اداس ہوگا تو اداس ہونگی میں بھی
نظر آؤں یا نہ آؤں تیرے پاس ہونگی میں بھی
تو کہیں بھی جا رہے گا میرا سایہ ساتھ ہوگا
تو جہاں جہاں چلےگا،میرا سایہ ساتھ ہوگا
میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ،میرا سایہ
(تحریری متن: غزل ناز غزل )
ہندی تمثیل : میرا سایہ ، 1966
ستارے : سنیل دت ، سادھنا، جگدیش سیٹھی، انور حسین، شِو راج، رتن مالا، مدموہن، پریم چوپڑا وغیرہ
ہدایتکار : راج کھوسلہ
موسیقی : مدن موہن
گلوکارہ : لتا منگیشکر
اس غزل کی موسیقی دراصل استاد سرہنگ نے ترتیب دی تھی اور مدن موہن کے ذریعے لتا منگیشکر کی مدھر آواز میں گایا گیا
اپنے وقتوں کی اس دل فریب غزل کی موسیقی ترتیب دینے پر استادسرہنگ کو تمغے (ایوارڈ) سے بھی نوازا گیا ۔
بحوالہ : الطاف حسین صاحبزادہ استاد سرہنگ
بشکریہ : زراہن
:blushing: انتخاب و پیشکش : ’’ مغزل ‘‘ ( م۔م۔مغل ، غ۔ن۔غ ) :blushing:
 

فاتح

لائبریرین
روز باشید بخیر فاتح بھائی ۔ محبت ، منتوار براردِ عزیز، ویسے آپ کی عمر کا پتہ چل گیا ۔ ہاہاہا میں تو آپ کو 26 ، 27 کا سمجھ رہا تھا۔۔ ہایایایا ہااہاہ
ارے حضور آپ کے مراسلات و اندازِ گفتگو دیکھ کر تو ہمیں ارسطو بلکہ افلاطون بھی یاد آ جاتا ہے۔۔۔ اب اندازہ کیجیے ہماری عمر کا
 

مغزل

محفلین
فاتح بھائی توبہ کریں یہ کیا ؟
یک جان تین قالب سکھا رہے ہیں محمود کو ؟
کیوں اس کی جان کے دشمن بن رہے ہیں آپ؟
محمو و و و و و و و و و وو د خبردا ا ا ا ا ا ا ا ا ار سن لیا ناں؟:evil::evil:

سن لیا بابا سن لیا ۔۔۔ میری ایسی ہمت کب ہے ؟؟ ۔۔ توبہ توبہ میں نے باقائدہ کان پکڑ لیے ہیں ۔۔:biggrin:
پاگل پاگل پاگل ۔۔۔ ہاہاہاہ اوپر نبیل بھائی اور فاتح بھائی کو میرا رپلائی دیکھو ۔ ہاہاہاہا۔۔۔:biggrin:
ہم یکجان ہی ٹھیک ہیں ۔۔ توبہ توبہ توبہ ۔۔ یہ فاتح بھائی اصل میں مجھ سے کوئی بدلہ ودلہ لینے کے موڈ میں ہیں ۔ ہاہاہاہ :angry:
 

فاتح

لائبریرین
بھائی میچ میکنگ کا کام آپ ہی سنبھالیں، مجھے معاف رکھیں اس سے۔۔:rolleyes:
عمدہ خیال ہے۔۔۔ محفل میں ایک زمرہ بنا دیجیے اور اس کا ادارت کا کام مجھے دے دیں۔۔۔ تا کہ جو میچ مجھے اچھے لگیں پہلے میں خود انھیں میک کرنے کی کوشش کروں اور اس کے بعد عوام کالانعام کے لیے رکھوں۔ ہاہاہاہاہاہا
ویسے میں نے "تین" قالب اس بنیاد پر لکھا تھا کہ پہلے آپ نے یہ گیت ارسال کیا، بعد ازاں ظفری بھائی نے اور اس کے بعد مغل بھائی نے لہٰذا تین قالب ہوئے جنھیں یکجان کرنے کی گزارش کی تھی۔ :)
 
Top