پہلے تو ربط کا یو آر ایل نقل کر لیں، اس کے بعد اوپر جو آئیکون بنی ہوئی ہیں، ان میں ایک آئیکون جو قینچی کے نیچے ہے، گلوب کے نیچے 8 کا ہندسہ لیٹا ہوا، اس پر کلک کریں، ایک نئی کھڑکی کھلے گی، اس میں نقل کیا ہوا یو آر ایل چسپاں کر کے Enter دبا دیں۔ تو وہ سارا ربط یہاں اس کھڑکی میں آ جائے گا اور اس کا کچھ حصہ high light ہوا ہو گا، اسی کے اوپر اپنی مرضی کے الفاظ لکھ لیں اور مراسلہ روانہ کر دیں۔