تعارف موقع بھی ہے دستور بھی ہے

ھارون رشید

محفلین
بُری بات، اچھے بچے ایسا نہیں کرتے۔

بال بچوں کے ہوتے ہوئے آوارہ گردی اور ہوٹلنگ نہیں کرنی چاہیے۔

میں نے اپنی زندگی میں بہت آوارہ گردی کی ہے لیکن اس وقت تک جب تک شادی نہیں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بہت سارے دوست بھی چھوٹ گئے، سوائے چند ایک کے۔
الحمد للہ میرے سب دوست میرے جیسے ہی ہیں اور ساتھ بھی قائم ہے۔
 
خوشی

محفلین
آپ کی ضمانت ضمانت کی تکرار نے مجھے سوال بھلا دیا ھے ، ویسے ہارون بھائی اسی پریشانی میں رات سوئے نہیں کہ میں نے کیا پوچھنا تھا کیوں ہارون بھائی؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کا نام جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے ؟
آپ کا غیر سرکاری نام کیا ہے ؟
پیار میں آپ کو کس نام سے بلایا جاتا ہے اور کیوں ؟
غصے میں کس نام سے پکارے جاتے ہیں ؟
بڑے ہو کر کیا بننے کا ارادہ ہے ؟
دو اور دو ہر دفعہ چار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ مثال دے کر واضح کریں۔
کیا آپ اکیلے ایک کلو دہی کھا سکتے ہیں ؟
اگر دریا میں آگ لگ جائے تو مچھلیاں کہاں جائیں گی؟
شیر اور بلی کی آپس میں کیا رشتہ داری ہے ؟ کیا بلے کی شیرنی سے اور شیر کی بلی سے شادی ہو سکتی ہے؟
کوئے کو ہمارے ہاں اچھا پرندہ کیوں نہیں سمجھا جاتا؟
ایک برقی ریل جو پشاور سے کراچی 35 میل فی گھنٹے کی رفتار سے جا رہی ہے اور ہوا اس کے دائیں سے بائیں 23 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے تو اس کا دھواں کدھر جائے گا اور کس رفتار سے جائے گا؟

نوٹ : اگر کوئی سوال دوسری دفعہ پوچھا گیا ہے تو بھی اس کا جواب دینا ضروری ہے۔

سوال نقل کر کے چسپاں کریں اور اس کے نیچے جواب لکھیں۔ خوشخطی کے نمبر الگ سے دیئے جائیں گے۔
 
نوکری میں نے چھوڑ دی ہے

نام میں رکھا ہی کیا ہے

کس نام سے پکاروں تمہیں

کیا نام ہے تمہارا

سسر

کیونکہ ایک اور ایک 11 ہوتے ہیں

مفت ملے تو

درختوں پہ چڑھ جائیں گی

بعد میں انڈے دیں گے پھر نہ شکوہ کرنا

آسمان کی طرف دونوں رفتاروں کو ضرب کرکے ۶ پہ تقسیم کریں 12 جمع کریں جو جواب آئے اسے غلط سمجھیں

میں نقل کے خلاف ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور؟

فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟

اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں

پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟

میٹھے میں کیا پسند ہے؟

پسندیدہ مشروب؟
 
ھارون رشید

محفلین
طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلد گھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور؟
کچھ اور سے کیا مراد ہے
فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں؟
جب کچھ کر رہے ہوں تو فارغ کیسے ہوئے
اب کچھ آپکی پسند کے بارے میں

پسندیدہ ڈش اور ناپسندیدہ ڈش؟

پسندیدہ ، دال چاول، بھنڈی ، چنے اور مٹن
ناپسندیدہ أ بینگن ، کریلے

میٹھے میں کیا پسند ہے؟

کسٹرڈ
مینگو ملک شیک
 
شمشاد

لائبریرین
آگے بڑھتے ہیں :

آپ کی دلچسپاں اور شوق( Hobbies & Fav activities)

آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں

پسندیدہ رنگ

پسندیدہ خوشبو

پسندیدہ موسم
 
ھارون رشید

محفلین
آپ کی دلچسپاں اور شوق( Hobbies & Fav activities)
نیٹ اور رسائل

آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں

realistic

سبز اور سفید

گل مدینہ

سردیاں
 
شمشاد

لائبریرین
رسائل میں کون کون سے رسالے پسند کرتے ہیں؟

خواتین والے رسالے بھی پڑھتے ہیں؟

مندرجہ ذیل شعر کی تشریح لکھیں :

مگس کو باغ میں جانے نہ دینا
کہ ناحق خون پروانے کا ہو گا
 
Top