موسم کا حال!

ماوراء

محفلین
لگتا ھے آج ہر طرف ٹھنڈ ہی رہی خصوصاً ناروے میں:):)


ناروے سے لے کر فن لینڈ تک بھی امید ہے موسم خوشگوار ہی ہوگا

علوی فیملی نے عامل بابا (منتر شنتر پڑھنے) والا دھندا شروع کر دیا ہے یا آجکل چینل پی ٹی وی میں موسم کی خبریں سنانے کا کام مل گیا ہے`؟
 

سارہ خان

محفلین
کراچی میں پرسوں شام سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ آج صبح کچھ دیر وقفے کے بعد پھر دو تین گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔۔:(
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم سارہ کیا حال ؟

بارش میں کیا کیا ؟

اتنی تیز بارش میں نہیں معلوم لوگوں کو کتنی تکلیف ہو رہی ہوگی
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام میں ٹھیک ہوں شگفتہ ۔۔ آپ سناؤ ۔۔ کیا حال ہیں ۔۔

بارش میں کیا کیا ۔۔:rolleyes: بارش رکنے کا انتظار ۔۔:( ۔۔ آپ کو پتا ہے نہ کراچی میں بارش کے وقت کیا حالات ہوتے ہیں ۔۔ مجھے تو ان لوگوں کا ہی خیال آتا رہتا ہے جو کچی آبادیوں میں تکلیف میں ہوتے ہیں یا مسافر راستے میں حادثات کا شکار ہوتے ہیں ۔۔:(۔۔

ویسے اس دفعہ کی بارش میں ایک اچھی بات ہوئی ہے کہ بجلی کا مسئلہ نہیں ہوا ۔۔ لائٹ ایک بار بھی نہیں گئی ۔۔ :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہاں سارہ لوگوں کی تکلیف کا سوچ کر بارش نہیں اچھی لگتی۔

میں ٹھیک ہوں۔۔۔ کل اتنا وقت لگا مجھے گھر پہنچنے میں !
ایک نہیں سارہ دو اچھی باتیں ہو گئی ہیں اس بار۔ ایک تو بجلی کا وہی حال نہیں ہوا جو پچھلی بار ہوا تھا ویسے عادت ختم نہیں ہوئی بجلی کی جانے کی عادت :)

دوسری اچھی بات یہ ہوئی کہ اتنی طوفانی بارش کے باوجود ابھی تک انٹرنیٹ میرے پاس کام کر رہا ہے :) :)
 

سارہ خان

محفلین
ھمم ۔۔ شکر ہے میں جب واپس آ رہی تھی تو بارش رک گئی ۔۔ بھائی لینے آ گئے تھے ۔۔ خیریت سے گھر پہنچ گئی ۔۔
واقعی اس بار تو میرا کیبل نیٹ بھی منقطّع نہیں ہوا ۔۔ ورنہ پچھلی بارشوں میں تو نیٹ چلتا ہی نہ تھا ۔۔ :(:)
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سخت گرمی ہے، لُو چل رہی ہے اور ساتھ میں گرد و غبار بھی ہے۔
باہر جانے کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 

تیشہ

محفلین
:rolleyes:آپ ابھی تک گھاس ہی کاٹ رہے ہیں :rolleyes: لگتا ہے آپکی گرمیاں گھاس کاٹتے کاٹتے ہی گزریں گیں ۔
 

حسن علوی

محفلین
کل یہاں اسلامآباد موسم قدرے بہتر تھا مگر آج تو "انکل شمس" بہت غصے میں ہیں اف افففففففففف

اور ہم علوی برادران نجومی تو بالکل نہیں ہاں البتہ آجوو باجوو کیا ہو رہا ھے اس کی ہم کو بہم خبر ھے۔ سنا ھے با خبر لوگ ہی زندگی میں کامیب ہوا کرتے ہیں، تو لگایئے ایک نعرہ با آواز بلند۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

پاکستان زندہ باد
علوی پائندہ باد:)
 
Top