موسم کا حال!

حسن علوی نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 2, 2007

  1. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق!
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ،پشاور، بنوں، ملتان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: بارکھان 03، خیبرپختونخوا: میرخانی 16، پارہ چنار، کالام 15 ، پٹن 13 ، چترال 11 ، دیر 10 ، دروش 02 ، لوئردیر 01 ، پنجاب: بہاولپور(سٹی 06، ائیر پورٹ04)،ملتان02،گلگت بلتستان: بگروٹ 02، استوار 01 ، کشمیر:کوٹلی 02 ، مظفرآباد میں 01 ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔

    آج ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، چھور، مٹھی45 ، لسبیلہ 44، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہفتہ کے روز: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    ربط
     
  3. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    اس لڑی میں محفلین اپنے شہر کے موسم کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کر سکتے ہیں۔
     
  4. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,528
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اسلام آباد میں درجہ حرارت تو 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، مگر ہوا چل رہی ہے اور ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے، اس لیے موسم خوشگوار ہے الحمد للہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,599
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    موسم خوشگوار ہے تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش ☔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,183
    آپ کے ہاں اکثر یہی موسمی کیفیت پائی جاتی ہے، غالباََ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,565
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    سیالکوٹ میں پچھلے پانچ چھ دنوں سے ایسا ہو رہا ہے کہ دیر رات گئے یا صبح صبح ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے اور کہیں سے بادل آ جاتے ہیں لیکن جیسے جیسے سورج طلوع ہوتا ہے بادل غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور دوپہر اور سہ پہر میں اچھی خاصی گرمی ہو جاتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,599
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    موسم خوشگوار ہے تیز بارش ہلکی ہلکی سردی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. ابن توقیر

    ابن توقیر محفلین

    مراسلے:
    3,720
    یہاں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    ہیلسنکی میں اس سرما کا سرد ترین دن۔ منفی 10 ڈگری۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    کون ہیلسنکی کی سیر کرنا چاہتا ہے؟

    منفی بائیس!!!!!!!! جلدی سے بھیج دوں ورنہ مراسلہ جم جائے گا!

    [​IMG]
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,792
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    زبردست۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,565
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    کبھی سنا تھا کہ "آیا مئی کا مہینہ، بہا سر سے پاؤں تک پسینہ" لیکن امسال مئی میں اللہ کی خاص رحمت ہونے جا رہی ہے سیالکوٹ پر۔ انشاءاللہ اتنی ٹھنڈ پڑے گی (منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ) کے سارے اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، اللہ اللہ!

    موسم کا حال بتانے والی مشہور ویب سائٹ کا "کرشمہ"! :)

    [​IMG]
    [​IMG]
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,792
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    منفی اٹھارہ ڈگری سیلسیئس اصل میں صفر ڈگری فارنہائٹ کے برابر ہے۔ یہ آپ کو صفر پر لے جا رہا ہے
     
  15. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,565
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جہاں بھی لے جائیں، میں تو مئی کے مہینے میں اتنی سردی کا سوچ کر ہی نہال ہوئے جا رہا ہوں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر