موسم کا حال!

فرقان احمد

محفلین
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ،پشاور، بنوں، ملتان، بہاولپور ڈویژن، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: بارکھان 03، خیبرپختونخوا: میرخانی 16، پارہ چنار، کالام 15 ، پٹن 13 ، چترال 11 ، دیر 10 ، دروش 02 ، لوئردیر 01 ، پنجاب: بہاولپور(سٹی 06، ائیر پورٹ04)،ملتان02،گلگت بلتستان: بگروٹ 02، استوار 01 ، کشمیر:کوٹلی 02 ، مظفرآباد میں 01 ملی میٹررریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، چھور، مٹھی45 ، لسبیلہ 44، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز: مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ربط
 
اسلام آباد میں درجہ حرارت تو 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، مگر ہوا چل رہی ہے اور ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے، اس لیے موسم خوشگوار ہے الحمد للہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ میں پچھلے پانچ چھ دنوں سے ایسا ہو رہا ہے کہ دیر رات گئے یا صبح صبح ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چلتی ہے اور کہیں سے بادل آ جاتے ہیں لیکن جیسے جیسے سورج طلوع ہوتا ہے بادل غائب ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور دوپہر اور سہ پہر میں اچھی خاصی گرمی ہو جاتی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
کون ہیلسنکی کی سیر کرنا چاہتا ہے؟

منفی بائیس!!!!!!!! جلدی سے بھیج دوں ورنہ مراسلہ جم جائے گا!

GYnvfXt.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
کبھی سنا تھا کہ "آیا مئی کا مہینہ، بہا سر سے پاؤں تک پسینہ" لیکن امسال مئی میں اللہ کی خاص رحمت ہونے جا رہی ہے سیالکوٹ پر۔ انشاءاللہ اتنی ٹھنڈ پڑے گی (منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ) کے سارے اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، اللہ اللہ!

موسم کا حال بتانے والی مشہور ویب سائٹ کا "کرشمہ"! :)

Fullscreen-capture-18-01-2019-83721-AM.jpg

Fullscreen-capture-12-02-2019-85716-AM.jpg
 
زیک

مسافر

منفی اٹھارہ ڈگری سیلسیئس اصل میں صفر ڈگری فارنہائٹ کے برابر ہے۔ یہ آپ کو صفر پر لے جا رہا ہے
 
Top