موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (4)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ تعالٰی سب پر اپنا کرم فرمائے ، آمین ۔ کل دوپہر سے مسلسل بارش ہو رہی ہے تمام رات بارش کی شدت زیادہ رہی ، اس وقت پھر شدید بارش ہو رہی ہے ۔ کراچی میں جناح اسپتال میں وینٹی لیٹر بند ہونے سے چار مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اردو بازار بتایا جا رہا ہے تمام دکانیں بارش کے پانی میں ڈوب چکی ہیں ۔ لوگ مختلف شہروں میں بہت کسمپرسی کی حالت میں ہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اور ایک ہم ہیں کہ بارش کو ترس جاتے ہیں۔

شمشاد بھائی ایک کہانی یاد آگئی آپ کی بات پڑھی تھی اس میں فرشتے دنیا میں جہاں کہیں ضرورت ہوتی بادل کھینچ کھانچ کر وہاں پہنچا دیتے تھے اور جتنی دیر بارش کروانا ہوتی تھی اتنی دیر بارش ہوتی رہتی تھی ۔ ایسا حقیقت میں ممکن ہوتا تو آپ کی خواہش بھی پوری ہو جاتی اور پاکستان کے بہت سے مسائل بھی حل ہوجاتے اس طرح
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کہاں بارش ہونی چاہیے اور کہاں نہیں۔ ہمیں تو اسی کی رضا میں راضی رہنا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر دن میں موسم اچھا ہوتا ہے، نہ سردی نہ گرمی، رات کو بغیر اے سی کے سو سکتے ہیں، پنکھے سے گزارہ ہو جاتا ہے، لیکن آج رات بہت سردی تھی۔
 
Top