موسم کا حال اور آپکے اندر کا موسم (4)

مقدس

لائبریرین
یہاں کا موسم آج بھی بہت ہی خوبصورت ہے۔۔ بالکل میرے دل کے موسم کی طرح الحمدللہ
 

وجی

لائبریرین
گہرے بادل ہیں اور ہوا بھی اچھی چل رہی ہے
اور اندر کا حال تو ایسے اچھے موسم میں کس کا حال برا ہوگا
اچھا ہی ہے سب
 

شمشاد

لائبریرین
میں جو ڈیڑھ بجے دفتر سے نکلا ہوں اور گاڑی کھڑی تھی دھوپ میں تو سمجھ لیں کہ اندر کا کیا حال ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہاں دھوپ تو ہے، اگر دو منٹ دھوپ میں کھڑے ہو جائیں تو دن میں بھی تارے نظر آ جائیں گے۔
 

مقدس

لائبریرین
ہمارے ہاں آج گرمی ہے۔۔ 27 ٹمپریچر ہے جو ہمارے لیے خاصا گرم ہے لیکن کل ان شاءاللہ بارش ہو گی پھر سے
 

شمشاد

لائبریرین
اور ہمارے ہاں درجہ حرارت 47 سے اوپر ہے اور بارش شاید 6 یا 7 ماہ کے بعد ہو گی۔
 

مقدس

لائبریرین
وہ بھیا یہاں اتنی گرمی ہوتی نہیں ناں ۔۔ اس لیے اتنی بھی بہت لگتی ہے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور یہاں اتنی سردی نہیں ہوتی۔ یہ جو آپ کے ہاں گرمیوں میں درجہ حرارت ہے، اتنا تو یہاں سردیوں میں ہوتا ہے۔
 

وجی

لائبریرین
اور یہاں کوئی تین دن سے معمولی سی سورج کی روشنی دیکھنے کوملی ہے
مگر بارش ہو کے نہیں دے رہی
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں بادل تو ہیں ناں وہاں، یہاں تو بادل بھی نہیں، البتہ گزشتہ دنوں ریت کا طوفان ضرور آیا ہوا تھا جو کہ تین دن تک رہا۔
 

مقدس

لائبریرین
ہائے اتنی گرمی۔۔۔۔:(
میرا تو ان دو دنوں میں ہی اتنا برا حال ہو چکا ہے
 
Top